مصطفیٰ زیدی گواہی ۔ مصطفیٰ زیدی

فرخ منظور

لائبریرین
گواہی

خدا کی قسم
جو کہوں گا فقط سچ کہوں گا
کٹہرے کے پیچھے یہ انسان دراصل اک بھیڑیا ہے
بہت ہم نے اس کو سمجھایا ، حقیقیت کا رستہ دکھایا
ہر اک رنگ سے راستی پر بلایا
مگر یہ نہ آیا
یہاں تک کہ اک روز جب رات دن سے گلے مل رہی تھی
( ہوا چل رہی تھی ، کلی کھل رہی تھی )
میں اک چیخ سن کر کنوئیں پر جو پہنچا تو دیکھا
کہ یہ بھیڑیا ایک کمسن کے ساتھ اپنے آباؤ اجداد کی آبرو کا لہو کر رہا ہے

مصطفیٰ زیدی
( مَوج مِری صدف صدف )
 
Top