گوادرمیں سمندری پانی کومیٹھا بنانے کا پلانٹ نصب کرنیکا فیصلہ

الف نظامی

لائبریرین
بلوچستان کے ضلع گوادر میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی غرض سے سمندری پانی کومیٹھا بنانے کے لیے واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ نصب کیا جائے گا۔
اس پلانٹ کی تنصیب کے لیے وفاقی حکومت دو ارب روپے کی گرانٹ جاری کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس پلانٹ کی تنصیب پر کام کا آغاز مئی 2013 میں کیا جائے گا اوریہ منصوبہ ستمبر 2015 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس پلانٹ کی تنصیب سے یومیہ20 کروڑ گیلن میٹھا پانی حاصل کیا جائے گا اور اس منصوبے کے مکمل ہونے کے 6 ماہ میں اس پلانٹ کی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ کرکے اسے 40 کروڑگیلن یومیہ پانی حاصل کیا جائے گا۔
769.jpg

اس پلانٹ پر مجموعی طور 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی، جس میں بلوچستان حکومت 4 ارب روپے حصہ ملائیگی۔ منصوبے کی تعمیر کے لیے بلوچستان حکومت کی تیار کردہ فزیبلیٹی رپورٹ کی وزیراعظم نے منظوری دیدی ۔ فنڈز کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت کوسمری بھیج دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پلانٹ کی تنصیب کے لیے ٹینڈرز جلد جاری کردیے جائیں گے اورپلانٹ کی تعمیر عالمی معیارکے مطابق کی جائے گی۔
 
کاشفی

محفلین

منصوبہ اچھا ہے۔:)
 
Top