گندے چوہے - ناظم کو ویلکم

بے نظیر کے جلوس میں‌دھماکوں‌کی خبر پڑھ کر بے حد افسوس ہوا۔
عوام نے تو ثابت کردیاتھا کہ بھٹو ابھی تک عوام کے دلوں‌میں‌زندہ ہے اور حقیقت بھی ہے کہ عوام کے لیے بھٹو کے اتنے کام ہیں کہ اس کے اثرات جانے کےلیے کم از کم دو نسل درکار ہیں۔
دھماکوں کے بارے میں‌ جاننے کے دوران میرا ذھن بی بی کے اس انٹرویو کی طرف چلا گیا جس میں انھوں‌نے عامر غوری سے کہا ہم سب سیاسی قوتوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔ اور ہم ناظم کراچی کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ انھوں نے پولیس کو ایسا کوئی اختیار نہیں‌ دیا جس کی وجہ سے پولیس خیر مقدم کرنے والوں کے راہ میں‌ رکاوٹ ڈالے۔
اچانک بے نظیر کی وہ تقریر بھی ذھن میں‌ائی جو انھون نے شاید اپنی دوسرے ٹرم میں‌ قصور میں‌کی تھی۔ اس وقت نصیر اللہ بابر کراچی میں‌ نسلی صفائی کررہا تھا۔ اور ہزاروں لوگ لاپتہ تھے۔ بے نظیر نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے بارے میں‌ کہا " یہ گندے چوہے! یہ گندے چوہے ہیں‌ان کی رگوں میں‌ہمارا خون نہیں ہے"
کیا ناظم کراچی ان گندے چوہوں میں‌شامل نہیں تھا؟ کیا بم دھماکوں میں‌ گندے چوہوں کا بھی ہاتھ ہے؟
 
فاتح

لائبریرین
بے نظیر کے جلوس میں‌دھماکوں‌کی خبر پڑھ کر بے حد افسوس ہوا۔
عوام نے ثابت کردیا کہ بھٹو ابھی تک عوام کے دلوں‌میں‌زندہ ہے اور حقیقت بھی ہے کہ عوام کے لیے بھٹو کے اتنے کام ہیں کہ اس کے اثرات جانے کےلیے کم از کم دو نسل درکار ہیں۔

:(
خدا کے واسطے انسانی لاشوں کی تعداد کو بے نظیر کی مقبولیت کا پیمانہ نہ بنائیں۔
 
ہمت بھائی،
کیا اج ہم اتنے بے حس ہو چکے ہیں، کہ ہم کو ان غریبوں کی سسکیاں نہیں سنائی دے رہیں۔ کیا سڑکوں پہ پھیلا خون، کیا سڑکوں پر پڑے پھٹے ہوئے لاشے مقبولیت کا گراف کھینچ رہے ہیں۔ کیا جلتے پٹرول پمپ سیاسی سنگ میل ہیں۔ خدارا ہوش کے ناخن لیں، ان بے گناہوں کا خون ابھی سڑکوں پر اسی طرح بہ رہا ہے، گزرتے وقت کے ساتھ لاشوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور آپ ۔ ۔ ۔ :mad:
 
بھائی اپ کو غلطی پڑگئی ہے ۔ عوام نے تو بے نظیر کا بھرپور استقبال کیا مگر عوامی قوت کا مظاہرہ فوجی اور اسکی طفیلی طاقتوں کو‌نہ بھایا۔
اس سانحہ کا تو ازحد افسوس ہے۔ اور شک ایم کیو ایم پر ہی جاتا ہے۔
 
ساجد

محفلین
اس سانحہ کا تو ازحد افسوس ہے۔ اور شک ایم کیو ایم پر ہی جاتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ سندھ میں ایک اور محاذ کھلنے والا ہے۔ اب پھر سے سندھی اور مہاجر کا شوشہ چھوڑا جائے گا تا کہ کراچی کا سکون غارت کر کے اپنا ووٹ بنک بڑھایا جائے۔
اگر اسی کا نام سیاست ہے تو لعنت ہو ایسی گندی سیاست پر۔
 
یہ تو اپ کا اپنا conclusion ہے۔ مہاجر اور ایم کیو ایم دو الگ چیزیں‌ہیں۔
میرا تجزیہ تو یہ ہے کہ اس سانحہ کے بعد پاکستان میں‌فوجی حکومت اور پنجاب کی بالادستی کے دن ختم ہوئے یا خدانہ خواستہ خود پاکستان۔
 
ماوراء

محفلین
اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سانحہ کا سب کو بہت دکھ ہے۔ لیکن اس بات سے بھی کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اصل لیڈر بے نظیر ہی ہے۔ اور سندھیوں نے تو حق ہی ادا کر دیا۔ ابھی تو دشمنوں نے جلسہ نہیں ہونے دیا۔ جلسہ ہوتا تو سب دیکھتے کہ کتنی دنیا وہاں موجود ہوتی۔ منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی دشمن نے دھماکے کر دیا۔ شجاعت وغیرہ تو جل ہی گئے ہیں آج۔
 
دوست

محفلین
آہ
پنجاب بالادست ہے
اور پنجابی بھوکے مررہے ہیں۔ کیا بالادستی ہے۔ جانے ان چوہدریوں، صنعت کاروں اور جرنیلوں کو دیکھ کر لوگ یہ کیوں سمجھ لیتے ہیں کہ پنجاب میں‌ ہن برستا ہے اور پنجاب لوٹ کر کھاگیا۔ جو کرتے ہیں انھیں کیوں نہیں کہتے۔۔۔:mad:
 
ساجد

محفلین
یہ تو اپ کا اپنا conclusion ہے۔ مہاجر اور ایم کیو ایم دو الگ چیزیں‌ہیں۔
میرا تجزیہ تو یہ ہے کہ اس سانحہ کے بعد پاکستان میں‌فوجی حکومت اور پنجاب کی بالادستی کے دن ختم ہوئے یا خدانہ خواستہ خود پاکستان۔
پنجاب کی با لا دستی؟؟؟:confused:
ہمت بھائی ، کیسی بالا دستی؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو سندھ سے بھی زیادہ ووٹ پنجاب سے ملتے ہیں۔
میں جس شہر (کمالیہ ) کا باسی ہوں وہ پنجاب کے مرکز میں واقع ہے اور اس شہر کو پنجاب کا لاڑکانہ کہا جاتا رہا ہے۔
اسی شہر میں بے نظیر کے انکل خالد احمد خاں کھرل کی اقامت گاہ ہے۔
جہانگیر بدر کیا پنجابی نہیں ہے ۔ وہ تو سب سے بڑا جیالا ہے۔
شیخ رفیق مرحوم کون تھے ؟؟ کیا پنجابی نہ تھے؟؟
اعتزاز احسن کیا پنجابی نہیں ہے؟؟؟
اور یہ محترمہ ہی ہیں جنہوں نے اپنی آمد سے قبل سندھی اور پنجابی کے فرق پر مبنی بیان داغا۔ لیکن ہم پنجابیوں کی بے وقوفی ملاحظہ فرمائیں کہ پھر بھی اسی سندھی بالڑی کے استقبال کے لئیے 3 دن پہلے سے ہی ائرپورٹ کے جوانب میں ڈیرے ڈالے رہے۔
نہ جانے بلوچی اور سندھی لیڈروں نے قوم پرستی کے نام پر پنجاب کے خلاف اتنا غلط پروپیگنڈہ کیوں کیا۔ حالانکہ کوئی بھی پنجابی کسی دوسرے صوبے کے بارے میں ایسا نہیں سوچتا۔
مجھے بہت دکھ ہوا آپ جیسے سمجھدار آدمی کی ایسی تحریر پڑھ کر۔
اور خدا را آئندہ سے ایسی بات کی تبلیغ سے بھی پرہیز کیجئیے گا۔ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں بعد میں پنجابی ، سندھی ، بلوچی اور پٹھان۔
 
ہمت علی بھائی! یہ متعصبانہ باتیں ہیں کہ مہاجر ہمارے خلاف ہیں، پنجابی ہمارے خلاف ہیں۔ میں نے سندھ کے کافی نوابوں اور شاہوں کو قریب سے دیکھا ہے۔ پنجاب جانے کا بھی اتفاق ہوا اور مجھے زیادہ نہیں مگر تھوڑا سا فرق ضرور نظر آیا ہمارے وڈیروں اور ان کے چوہدریوں میں۔ اصل بات یہ ہے کہ ہم خود اپنے خلاف ہیں۔

یونیورسٹی میں کسی قدر بقا اور کسی قدر طاقت کی خاطر میں نے بھی "سندھو دیش مقدر آ ۔ جی ایم سید راہبر آ" اور "مر ویسوں پر سندھ نہ ڈیسوں" کے نعرے لگائے اور لگوائے لیکن آخر کار اللہ نے کچھ عقل دی۔

آپ سے بھی گزارش کروں گا کہ سندھی، پنجابی، مہاجر وغیرہ کے اختلافات کو ہوا نہ دیں۔ نہ تو پیپلز پارٹی صرف سندھ کی پارٹی ہے اور نہ مسلم لیگ صرف پنجاب کی۔ یہ ملک گیر لٹیرے ہیں اور پاکستان کے ہر حصے کے باسیوں کو آپس میں لڑا کر اپنا اقتدار قائم رکھنا اور سارے ملک کا خون چوسنا چاہتے ہیں اور کئی دہائیوں سے یہی کیے چلے جا رہے ہیں۔ خدارا بس یہ بات سمجھ لیں۔
 
بھائی مہاجر سندھی کی بات میں‌نے نہیں‌چھیڑی تھی۔ میں‌نے صرف ایم کیو ایم پر شک ظاہرکیا تھا۔
رہا یہ بات کہ پنجاب کی بالادستی۔ یہ تھییوری بھی میری نہیں‌اور نہ میں‌یہ بات پسند کرتا ہوں اگر اپنے میری پچھلی پوسٹز پڑھی ہو تو شاید اپ نو اندازہ ہو۔ مگر بات یہ ہے کہ "پنجاب کی بالادستی" کی بات باقی تینوں صوبوں میں‌بہت پاپولر ہے اور میرا تجزیہ ہے کہ اس سانحہ کے بعد یہ اور مقبول ہوگی۔ اور بات اگے تک جائے گی۔
پنجاب کے بھی دو حصے ہیں جس کے سرائیکی پٹی کے لوگ بے حد پسماندہ ہے۔ باقی صوبے کے پسماندہ لوگوں سے بھی زیادہ۔ میرا اپنا خیال ہے کہ پنجاب کی دو سے زائد صوبے بننے چاہیں تاکہ یہ بات کہ پنجاب کی بالادستی ہے ختم ہوسکے۔
بہرحال یہ سانحہ وفاق پاکستان کو نقصان پہچانے کا باعث بن سکتاہے۔
 
آپ پاکستان تشریف لائیں تو میں آپ کو پورا پنجاب گھماؤں گا اور ان چوہدریوں ، چٹھوں ، میاؤں ، کے محلات بھی دکھاؤں گا پھر آپ اس کا مقابلہ سندھ کے شاہوں ، کھوڑوں ، بھٹوؤں ، زرداریوں اور بلوچستان کے بگٹیوں ، مینگلوں اور دیگر سرداروں سے کرنا اور اپنے انصاف کو بروئے کار لاتے ہوئے فیصلہ دینا کہ کیا یہ سیاستداں طبقہ صرف باقی صوبوں کو ہی لُوٹ رہا ہے یا پنجاب بھی اس کا شکار ہے۔
پاپولر تو بہت سی ایسی باتیں بھی ہو جاتی ہیں جو سرے سے ہی غلط ہوتی ہیں لیکن اللہ نے ہمیں سوچنے کے لئیے دماغ تو دیا ہے نا؟؟؟
آپ بھی انہی سیاستدانوں کی چکنی چپڑی باتوں پر شاید اپنی معلومات کا انحصار رکھتے ہیں۔
 
آپ کی معلومات مکمل نہیں ہیں۔ پنجاب کے دو نہیں تین حصے ہیں۔ ایک تو یہی پوٹھوہار کا علاقہ جو جہلم تک ہے۔ اس کے بعد میدانی علاقہ جو بشمول کچھ سابقہ ریاست کے علاقوں کے کافی وسیع ہے اور تیسرا دریائے سندھ کا زیریں میدان یہ وہ علاقہ ہے جو راجن پور کے قریب کا ہے اور یہاں سندھی ، پنجابی اور سرائیکی زبان و ثقافت کا ملاپ ہوتا ہے۔
کسی بھی ملک میں نئے صوبوں کا قیام کوئی انہونی بات نہیں ۔ انتظامی آسانیوں کے لئیے ایسا کیا جاتا ہے اور اس سے کسی بھی ملک کی سالمیت پر زد نہیں پڑتی لیکن سرائیکی صوبے کی علیحدگی کے لئیے جو لوگ واویلا مچا رہے ہیں آپ ان کا ماضی پڑھیں کہ ان کے مقاصد کیا ہیں پھر آپ کو سمجھ آ جائے گی کہ ان لوگوں کو سرائیکی وسیب کے اپنے ہی لوگ کیوں نا پسند کرتے ہیں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ پنجاب میں شامل ہونے کی وجہ سے سرائیکی علاقے میں تعلیمی اور حِرفی ترقی کو فروغ ملا ہے۔ روزگار کے ذرائع پیدا ہوئے ہیں۔
کبھی بہاولپور یونیورسٹی اور بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں نشستیں محض اس لئیے خالی رہ جاتی تھیں کہ وہاں ان کو پر کرنے کے لئیے مقامی طالبعلم دستیاب نہ ہوتے تھے اور شمالی و وسطی پنجاب کے لوگ ڈومیسائل بدلوا کر وہاں داخلہ لیتے تھے لیکن آج حالات مختلف ہیں۔
نوکریوں میں بھی ان کا تناسب اسی لئیے کم تھا کہ وہاں تعلیم نہیں تھی لیکن آج آپ کے ریڈیو پاکستان اسلام آباد کا ڈائریکٹر بھی ایک سرائیکی بھائی ہے۔ اب ان کو تعلیم کے تناسب سے نوکریاں بھی مل رہی ہیں اور فوجی بھرتی کے ادارے بھی ان علاقوں میں خاص توجہ دے رہے ہیں کیوں کہ سرائیکی لوگ اپنے مضبوط جسم اور لمبے قد کی وجہ سے آرمی کے لئیے بہت مناسب ہوتے ہیں۔
 
پنجاب کی با لا دستی؟؟؟:confused:
ہمت بھائی ، کیسی بالا دستی؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو سندھ سے بھی زیادہ ووٹ پنجاب سے ملتے ہیں۔
میں جس شہر (کمالیہ ) کا باسی ہوں وہ پنجاب کے مرکز میں واقع ہے اور اس شہر کو پنجاب کا لاڑکانہ کہا جاتا رہا ہے۔
اسی شہر میں بے نظیر کے انکل خالد احمد خاں کھرل کی اقامت گاہ ہے۔
جہانگیر بدر کیا پنجابی نہیں ہے ۔ وہ تو سب سے بڑا جیالا ہے۔
شیخ رفیق مرحوم کون تھے ؟؟ کیا پنجابی نہ تھے؟؟
اعتزاز احسن کیا پنجابی نہیں ہے؟؟؟
اور یہ محترمہ ہی ہیں جنہوں نے اپنی آمد سے قبل سندھی اور پنجابی کے فرق پر مبنی بیان داغا۔ لیکن ہم پنجابیوں کی بے وقوفی ملاحظہ فرمائیں کہ پھر بھی اسی سندھی بالڑی کے استقبال کے لئیے 3 دن پہلے سے ہی ائرپورٹ کے جوانب میں ڈیرے ڈالے رہے۔
نہ جانے بلوچی اور سندھی لیڈروں نے قوم پرستی کے نام پر پنجاب کے خلاف اتنا غلط پروپیگنڈہ کیوں کیا۔ حالانکہ کوئی بھی پنجابی کسی دوسرے صوبے کے بارے میں ایسا نہیں سوچتا۔
مجھے بہت دکھ ہوا آپ جیسے سمجھدار آدمی کی ایسی تحریر پڑھ کر۔
اور خدا را آئندہ سے ایسی بات کی تبلیغ سے بھی پرہیز کیجئیے گا۔ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں بعد میں پنجابی ، سندھی ، بلوچی اور پٹھان۔

ہوسکتا ہے کہ پنجاب کے بارے میں میری معلومات درست نہ ہوں اور اپ کی بات درست ہو۔ اپنی بات پر اصرار نہیں۔
یہ تو ماننا پڑے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی عوامی طاقت رکھتی ہے اور وفاق کی علامت ہے۔
چلیے چھوڑیے متعصبانہ باتیں۔
پیپلز پارٹی چونکہ عوامی مزاج رکھتی ہے اور بھٹو نے صوبائیت سے بالا ہوکر صرف عوام کے لیے کام کیا تھا لہذا اس کا ثمر بے نظیر اب تک اٹھا رہی ہے۔ مگر سندھ میں‌ اس کے جلوس پر حملہ کے اچھے نتائج نہیں‌برامد ہونگے۔
فوج کی ریپوٹیشن بری طرح‌متاثر ہورہی ہے اور چونکہ فوج میں‌پنجاب سے تعلق رکھنے والے ہی زیادہ ہوتے ہیں لا محالہ پنجاب بھی بد نام ہورہاہے۔ یہ متعصبانہ بات نہیں‌بلکہ ایک ابزرویشن ہے۔
 
بے نظیر نے اپنی پریس کانفرنس میں جن 3 لوگوں پر شک کا اظہار کیا ہے جن کا علم جیو نیوز کے ڈاکٹر شاہد مسعود کو بھی ہے ، وہ کون ہیں؟۔۔۔۔۔۔آپ کا کیا اندازہ ہے؟
 
ساجداقبال

محفلین
بے نظیر نے اپنی پریس کانفرنس میں جن 3 لوگوں پر شک کا اظہار کیا ہے جن کا علم جیو نیوز کے ڈاکٹر شاہد مسعود کو بھی ہے ، وہ کون ہیں؟۔۔۔۔۔۔آپ کا کیا اندازہ ہے؟
میرے خیال میں خرم، ساجد اور فاتح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ;) یہی لوگ مخالفت کر رہے ہیں بینظیر کی۔ ;)
 
خرم

محفلین
میرے خیال میں خرم، ساجد اور فاتح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ;) یہی لوگ مخالفت کر رہے ہیں بینظیر کی۔ ;)

لوجی اپنی تو ٹوہر بن گئی۔ اب تو یہ سوچنا پڑے گا کہ الیکشن کدھر سے لڑیں :warzish:

ویسے ہمت بھائی پنجاب کو الزام دینا تو بہت آسان ہے مگر کیا پنجاب نے بھی کبھی کسی کو بُرا کہا؟ دُکھ ہوتا ہے ایسی باتیں سُن کر۔ چلیں جاہل لوگ تو جاہل ہیں آپ تو سمجھدار ہیں۔ ایسا کرتے ہیں کہ انشاء اللہ اب کے برس جب میں پاکستان آؤں تو آپ بھی آئیے اور پھر میں آپ کو اپنے گاؤں لے کر جاؤں گا۔ پھر آپ بتا دیجئے گا کہ کیا فرق ہے ایک پنجابی دیہاتی اور ایک سندھی، پٹھان یا بلوچی دیہاتی میں۔ اصل فرق یہ ہے کہ بالائی پنجاب میں جاگیرداری نظام نہیں ہے جبکہ سندھ، سرائیکی علاقہ اور بلوچستان اس کے شکنجے میں بُری طرح سے نہ صرف معاشی طور پر بلکہ نفسیاتی طور پر بھی جکڑے ہوئے ہیں۔ اصل بُرائی یہ ہے مگر کیونکہ ہماری عوام "وفادار" بہت ہے اس لئے اسے اصل وجہ نظر نہیں آتی ہاں "سائیں" یا "سائین" جو کہ دے وہ بالکل حق ہے۔ چلیں اور لوگ تو کہیں ایسا مگر آپ تو نہ کہیں۔ آپ نے تو دُنیا بھی دیکھ لی، اب جس ملک میں آپ رہتے ہیں، کیا وہاں کسی کو اس طرح کی تابعداری کرتے دیکھا جیسی ایک سندھی ہاری اپنے وڈیرے کی کرتا ہے؟ اس کا استحصال وڈیرہ شاہی نظام کر رہا ہے یا پنجاب کا ایک دیہاتی؟
جہاں تک رہ گئی بات وفاق کی علامت ہونے کی تو بھائی اب کیا کہوں اس پر۔ آج بے نظیر ہے وفاق کی علامت اور آج سے چند برس بعد ہز ہائی نس بلاول ہوں گے۔ باقی تو سب غلام ابنِ غلام ابنِ غلام۔
 
آج بے نظیر ہے وفاق کی علامت اور آج سے چند برس بعد ہز ہائی نس بلاول ہوں گے۔ باقی تو سب غلام ابنِ غلام ابنِ غلام۔

ہز ہائی نس بلاول اپنی والدہ ملکہ عالیہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرح فی الوقت آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہم یہاں کراچی یونیورسٹی میں ’’ناگزیر وجوہات‘‘ کی بنا پر عام تعطیل منا رہے ہیں۔ ظاہر ہے ہماری کیا اوقات ہے کہ ہم ہز ہائی نس کی طرح تعلیم حاصل کریں؟
 
Top