انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

اِس لڑی میں کچھ تصاویریں بھی شامل ہونی چاھئیے شاید

ایکٹیوٹی سینٹر
آپ کے شہر کی تصاویریں
آپ کا گارڈن
آپ کے پرندے اور جانور
وغیرہ
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک سوال پوچھنا چاہوں گا، وقت کی رائیگانی کا کبھی احساس ہوا؟
وقت کی رائیگانی سے اگر آپ کی مراد ہے کہ عمر کا کوئی ایک حصہ یا کچھ وقت گزر گیا ہو جو ہماری نظر میں رائیگاں گزرا ۔۔۔ تو اس کا جواب نفی میں ہے۔
لاپرواہیاں ضرور برتیں جو نہ چاہتے ہوئے بھی ہو جاتی ہیں لیکن اس میں وقت ضائع نہیں گیا۔ جو ٹارگٹ رکھا ہوتا ہے، اس کو پورا کرنے میں دھیان رہتا ہے۔

وقت کے بارے کچھ دن پہلے بھی آپ سے بات ہوئی تھی نا۔۔۔ بس اسی حساب سے ہی چل رہا ہے سب۔ ایک وقت میں کئی کئی کام۔ اوپر سے نیند بہت کم۔ تو دن بھر میں بہت کام نمٹ جاتا ہے۔ ساتھ میں محفل میں بھی شمولیت رہتی ہے۔ صرف کسوٹی کے ٹائم ٹک کر لیپ ٹاپ کے سامنے رہتے ہیں ۔ باقی ٹائم کچن سے لے کر گارڈننگ، سٹیچنگ سب ساتھ ہی ہوتا ہے۔
ہر نئے دن کے لئے یا تو رات کو ورنہ اسی صبح کام کی لسٹ بنا لیتے ہیں ۔ اور کوشش یہی ہوتی ہے کہ اتنے ٹائم میں مکمل ہو جائیں۔ اس سے وقت کا صحیح استعمال بھی ہو جاتا ہے اور کام بھی ہو جاتے ہیں۔ ذہن ہلکا پھلکا رہتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ سچی مچی ہماری بٹیا ہیں جب ہم تین بجے سے اُٹھے ہوتے تو رضا ہمیں کہہ رہیے ہوتے ماں آپ Vacation پر ہیں سو جائیں تو ہم کہتے کے ہم دنیا کے کسی کونے پر بھی ہوں تو اُٹھیں گے اپنے وقت پر ۔۔۔پھر اُٹھ جاتا فوراً اور ہم نماز پڑھتے اور وہ ہماری چائے بناتے ۔۔۔۔
اس میں کوئی شک ہے ہی نہیں سیما آپا۔ :in-love::in-love::in-love:
 
Top