گلگت بلتستان کے سفر کا پلان

یاز

محفلین
چلئے پہلا آؤٹ لائن پلان حاضر ہے۔۔۔

پہلا دن: اسلام آباد سے گلگت تک براستہ سڑک سفر
دوسرا دن: گلگت سے ہنزہ۔ بلتت فورٹ، التت فورٹ وغیرہ کی زیارت، ایگلز نیسٹ کی بھی زیارت اور کریم آباد یا ایگلز نیسٹ میں ہی ہوٹل میں قیام
تیسرا دن: ہنزہ سے خنجراب کا سفر۔ واپسی پہ پسو میں رات کا قیام
چوتھا دن: پسو سے شمشال جا کر واپس۔ اور مزید سفر کر کے ہنزہ یا گلگت پہنچ کر رات کا قیام
پانچواں دن: گلگت سے دیوسائی۔ دیوسائی میں بڑا پانی پہ ٹینٹ میں رات کا قیام
چھٹا دن: دیوسائی کی مزید کچھ سیر اور واپس گلگت
ساتواں دن: گلگت سے فیئری میڈوز
آٹھواں دن: نانگا پربت بیس کیمپ تک ٹریکنگ اور واپسی
نواں دن: فیئری میڈوز سے واپس رائے کوٹ اور پھر چلاس میں رات کا قیام۔ اگر بابوسر کھلا ہو تو ناران پہنچ کر وہاں بھی قیام کر سکتے ہیں۔
دسواں دن: چلاس یا ناران سے اسلام آباد واپس
 
یاز

محفلین
اس فور بائے فور میں شمشال اور دوسری جیپ اونلی سڑکوں پر جایا جا سکے گا؟

پاکستان میں گاڑی کے ساتھ ڈرائیور کی موجودگی مجھے ایک آنکھ نہیں بھاتی
میرے خیال سے شمشال کی سڑک پہ لوکل جیپیں ہی جاتی ہیں شاید۔ یہی حال رائے کوٹ سے فیئری میڈوز کے جیپ ٹریک کا بھی ہے۔ ہاں دیوسائی جا سکے گی آسانی سے۔

ڈرائیور کی موجودگی ناگوار سہی، لیکن یہ مجبوری ہے۔ یہاں شاید سیلف ڈرائیو پہ گاڑی مل بھی جائے تو آپ ڈرائیو کرنا نہیں چاہیں گے (یا شاید ڈرائیو کر ہی نہیں پائیں گے یہاں کی خوبصورت ٹریفک میں)۔
 
زیک

مسافر
چلئے پہلا آؤٹ لائن پلان حاضر ہے۔۔۔
شکریہ
پہلا دن: اسلام آباد سے گلگت تک براستہ سڑک سفر
ایک دن کے لئے لمبا سفر نہیں؟ بذریعہ بابوسر شاید 11 گھنٹے بنتا ہے اور وہ بھی ٹریفک کے بغیر۔ جون جولائی میں تو اچھی خاصی ٹریفک ہو گی۔ این 35 سے تو اور بھی لمبا ہے۔
تیسرا دن: ہنزہ سے خنجراب کا سفر۔ واپسی پہ پسو میں رات کا قیام
چوتھا دن: پسو سے شمشال جا کر واپس۔ اور مزید سفر کر کے ہنزہ یا گلگت پہنچ کر رات کا قیام
پسو اور اس کے گردونواح میں کیا ایک آدھ دن کی ہائیکس وغیرہ نہیں ہیں؟
نواں دن: فیئری میڈوز سے واپس رائے کوٹ اور پھر چلاس میں رات کا قیام۔ اگر بابوسر کھلا ہو تو ناران پہنچ کر وہاں بھی قیام کر سکتے ہیں۔
جب ہم فیری میڈوز جائیں گے تو گاڑی کہاں پارک ہو گی؟ سامان کہاں جائے گا؟ اس وجہ سے شاید جہاں سے فیری میڈوز آئے تھے وہیں واپس نہیں جانا ہو گا؟
 
زیک

مسافر
یہاں شاید سیلف ڈرائیو پہ گاڑی مل بھی جائے تو آپ ڈرائیو کرنا نہیں چاہیں گے (یا شاید ڈرائیو کر ہی نہیں پائیں گے یہاں کی خوبصورت ٹریفک میں)۔
پاکستان جب بھی گیا ہوں خود ہی ڈرائیو کرتا ہوں۔ ہاں ناردرن ایریاز نہیں گیا البتہ نتھیاگلی وغیرہ تک تو ڈرائیو کی ہے کچھ سال پہلے ہی۔ خیر مجبوری ہے تو ڈرائیور بھی لے لیں گے
 
یاز

محفلین
ایک دن کے لئے لمبا سفر نہیں؟ بذریعہ بابوسر شاید 11 گھنٹے بنتا ہے اور وہ بھی ٹریفک کے بغیر۔ جون جولائی میں تو اچھی خاصی ٹریفک ہو گی۔ این 35 سے تو اور بھی لمبا ہے۔
جی لمبا تو ہے۔ تاہم اسلام آباد سے صبح چھ بجے کے قریب نکلیں تو ایبٹ آباد اور مانسہرہ تک کی بے تحاشا ٹریفک سے بچ سکیں گے۔ ویسے دو سال قبل ہم نے ایک ہی دن میں گلگت سے راولپنڈی تک براستہ بابوسر ڈرائیو کیا تھا۔ اس میں بارہ سے تیرہ گھنٹے کی ڈرائیو تھی، جس میں سے دو تک گھنٹے مانسہرہ، ایبٹ آباد کی ٹریفک میں ضائع ہوئے۔ نیز یہ کہ آپ نے خود ڈرائیو نہیں کرنی تو شاید یہ زیادہ مسئلہ نہ ہو۔ مزید نیز یہ کہ اسی لئے اگلا دن کافی ہلکا پھلکا تجویز کیا ہے۔

پسو اور اس کے گردونواح میں کیا ایک آدھ دن کی ہائیکس وغیرہ نہیں ہیں؟
جی بالکل ہیں۔ بورت لیک، پسو گلیشیئر اور بتورا گلیشیئر وغیرہ کی ہائیک کی جا سکتی ہے۔ بتورا گلیشئر تک تو زیادہ دن لگتے ہیں، تاہم اس کی جانب چند گھنٹوں کی ہائیک تو کی ہی جا سکتی ہے۔ تاہم پسو گلیشئر اور بورت لیک زیادہ بہتر آپشن ہیں۔ یہ لنک ملاحظہ کیجئے۔

جب ہم فیری میڈوز جائیں گے تو گاڑی کہاں پارک ہو گی؟ سامان کہاں جائے گا؟ اس وجہ سے شاید جہاں سے فیری میڈوز آئے تھے وہیں واپس نہیں جانا ہو گا؟
رائے کوٹ میں گاڑی پارک ہو جائے گی۔ پارکنگ والوں کو کچھ پیسے دینے پڑتے ہیں۔ سامان گاڑی میں ہی چھوڑ سکتے ہیں۔ تاہم اگر مزید احتیاط کرنا چاہیں تو چھٹے دن گلگت واپس آنے کی بجائے چلاس چلے جائیں اور وہیں کسی ہوٹل میں قیام کریں۔
 
زیک

مسافر
میرا مشورہ یہ ہے کہ اگر افورڈ کرنا چاہیں تو اسلام آباد سے ہی گاڑی ہائر کر لیں۔ ویسے تو عام کار بھی جا سکتی ہے، تاہم فور بائے فور (پراڈو یا ڈبل کیبن ٹرک وغیرہ) کی صورت میں زیادہ سامان کی گنجائش بھی ہو گی اور جون جولائی کے مہینے میں بابوسر کراس کرنا بھی ممکن ہو شاید۔
اندازاً کار فی دن کتنے کی پڑے گی اور فور بائی فور کتنے کی؟
 
زیک

مسافر
چلئے پہلا آؤٹ لائن پلان حاضر ہے۔۔۔

پہلا دن: اسلام آباد سے گلگت تک براستہ سڑک سفر
دوسرا دن: گلگت سے ہنزہ۔ بلتت فورٹ، التت فورٹ وغیرہ کی زیارت، ایگلز نیسٹ کی بھی زیارت اور کریم آباد یا ایگلز نیسٹ میں ہی ہوٹل میں قیام
تیسرا دن: ہنزہ سے خنجراب کا سفر۔ واپسی پہ پسو میں رات کا قیام
چوتھا دن: پسو سے شمشال جا کر واپس۔ اور مزید سفر کر کے ہنزہ یا گلگت پہنچ کر رات کا قیام
پانچواں دن: گلگت سے دیوسائی۔ دیوسائی میں بڑا پانی پہ ٹینٹ میں رات کا قیام
چھٹا دن: دیوسائی کی مزید کچھ سیر اور واپس گلگت
ساتواں دن: گلگت سے فیئری میڈوز
آٹھواں دن: نانگا پربت بیس کیمپ تک ٹریکنگ اور واپسی
نواں دن: فیئری میڈوز سے واپس رائے کوٹ اور پھر چلاس میں رات کا قیام۔ اگر بابوسر کھلا ہو تو ناران پہنچ کر وہاں بھی قیام کر سکتے ہیں۔
دسواں دن: چلاس یا ناران سے اسلام آباد واپس
میری تبدیلیوں کے ساتھ

پہلا دن: اسلام آباد سے گلگت ناران یا بشام تک براستہ سڑک سفر
دوسرا دن: اگر ناران سے گلگت تو بابوسر کے علاقے میں رکتے ہوئے ورنہ بشام سے گلگت
تیسرا دن: گلگت سے ہنزہ۔ بلتت فورٹ، التت فورٹ وغیرہ کی زیارت، ایگلز نیسٹ کی بھی زیارت اور کریم آباد یا ایگلز نیسٹ میں ہی ہوٹل میں قیام
چوتھا دن: ہنزہ سے خنجراب کا سفر۔ واپسی پہ پسو میں رات کا قیام
پانچواں دن: پسو سے شمشال جا کر واپس۔ اور مزید سفر کر کے ہنزہ یا گلگت پہنچ کر پسو میں رات کا قیام
چھٹا دن: پسو سے گلگت
ساتواں دن: گلگت سے دیوسائی۔ دیوسائی میں بڑا پانی پہ ٹینٹ میں رات کا قیام
آٹھواں دن: دیوسائی کی مزید کچھ سیر اور واپس گلگت استور میں قیام
نواں دن: گلگت استور سے فیئری میڈوز
دسواں دن: نانگا پربت بیس کیمپ تک ٹریکنگ اور واپسی
گیارہواں دن: فیئری میڈوز سے واپس رائے کوٹ اور پھر چلاس میں رات کا قیام۔ اگر بابوسر کھلا ہو تو ناران پہنچ کر وہاں بھی قیام کر سکتے ہیں۔
بارہواں دن: چلاس یا ناران سے اسلام آباد واپس

اس بارے میں کیا خیال ہے؟

اسلام آباد سے گلگت کے سفر کو دو دن میں کر کے کچھ موقع جگہیں دیکھنے کا بھی مل جائے گا۔

شمشال سے واپسی پر گلگت کی بجائے پسو رہنے سے اگلے دن صبح پسو میں سیر سپاٹے کا وقت ہو گا۔

پسو سے گلگت کا جو دن اضافی ڈالا ہے اس دن پسو میں ہائک کی جا سکتی ہے اور وہاں سے گلگت تک کے راستے میں بھی کئی جگہوں پر رکا جا سکتا ہے

دیوسائی کے بعد گلگت آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ وقت بچایا جا سکتا ہے اور استور یا راما میں قیام ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی اور جگہ ہے جو دیوسائی سے رائے کوٹ کے راستے میں ہے تو بتائیں۔
 
آخری تدوین:

یہ پلان زیادہ مناسب ہے. صرف یہ کہ استور میں شاید بہت معیاری ہوٹل نہ ہو...... تاہم ایوریج سے کچھ اوپر والا ضرور مل جائے گا....استور سے رائے کوٹ کے درمیان رہائش والی کوئی قابلِ ذکر جگہ نہیں ہے
 
یاز

محفلین
کیا ڈرائیور کا خرچہ اس کے علاوہ تھا؟ اس کا کھانا، رہائش وغیرہ؟
ہمارے ہاں ہیومن ریسورس کی ویسی قدروقیمت نہیں ہے بھائی.... میں وثوق سے تو نہیں کہہ سکتا لیکن اندازہ ہے کہ شاید یہاں سیلف ڈرائیو گاڑی مہنگی پڑے اور ڈرائیور کے ساتھ سستی.
 
زیک

مسافر
ٹرپ میں ساتھ شناختی کارڈ بھی چاہیئے ہو گا؟ اگر نہ ہو تو غیرملکی پاسپورٹ سے کوئی مسئلہ تو نہیں ہو گا؟
 
لاریب مرزا

محفلین
چلئے پہلا آؤٹ لائن پلان حاضر ہے۔۔۔

پہلا دن: اسلام آباد سے گلگت تک براستہ سڑک سفر
دوسرا دن: گلگت سے ہنزہ۔ بلتت فورٹ، التت فورٹ وغیرہ کی زیارت، ایگلز نیسٹ کی بھی زیارت اور کریم آباد یا ایگلز نیسٹ میں ہی ہوٹل میں قیام
تیسرا دن: ہنزہ سے خنجراب کا سفر۔ واپسی پہ پسو میں رات کا قیام
چوتھا دن: پسو سے شمشال جا کر واپس۔ اور مزید سفر کر کے ہنزہ یا گلگت پہنچ کر رات کا قیام
پانچواں دن: گلگت سے دیوسائی۔ دیوسائی میں بڑا پانی پہ ٹینٹ میں رات کا قیام
چھٹا دن: دیوسائی کی مزید کچھ سیر اور واپس گلگت
ساتواں دن: گلگت سے فیئری میڈوز
آٹھواں دن: نانگا پربت بیس کیمپ تک ٹریکنگ اور واپسی
نواں دن: فیئری میڈوز سے واپس رائے کوٹ اور پھر چلاس میں رات کا قیام۔ اگر بابوسر کھلا ہو تو ناران پہنچ کر وہاں بھی قیام کر سکتے ہیں۔
دسواں دن: چلاس یا ناران سے اسلام آباد واپس
میری تبدیلیوں کے ساتھ

پہلا دن: اسلام آباد سے گلگت ناران یا بشام تک براستہ سڑک سفر
دوسرا دن: اگر ناران سے گلگت تو بابوسر کے علاقے میں رکتے ہوئے ورنہ بشام سے گلگت
تیسرا دن: گلگت سے ہنزہ۔ بلتت فورٹ، التت فورٹ وغیرہ کی زیارت، ایگلز نیسٹ کی بھی زیارت اور کریم آباد یا ایگلز نیسٹ میں ہی ہوٹل میں قیام
چوتھا دن: ہنزہ سے خنجراب کا سفر۔ واپسی پہ پسو میں رات کا قیام
پانچواں دن: پسو سے شمشال جا کر واپس۔ اور مزید سفر کر کے ہنزہ یا گلگت پہنچ کر پسو میں رات کا قیام
چھٹا دن: پسو سے گلگت
ساتواں دن: گلگت سے دیوسائی۔ دیوسائی میں بڑا پانی پہ ٹینٹ میں رات کا قیام
آٹھواں دن: دیوسائی کی مزید کچھ سیر اور واپس گلگت استور میں قیام
نواں دن: گلگت استور سے فیئری میڈوز
دسواں دن: نانگا پربت بیس کیمپ تک ٹریکنگ اور واپسی
گیارہواں دن: فیئری میڈوز سے واپس رائے کوٹ اور پھر چلاس میں رات کا قیام۔ اگر بابوسر کھلا ہو تو ناران پہنچ کر وہاں بھی قیام کر سکتے ہیں۔
بارہواں دن: چلاس یا ناران سے اسلام آباد واپس

اس بارے میں کیا خیال ہے؟

اسلام آباد سے گلگت کے سفر کو دو دن میں کر کے کچھ موقع جگہیں دیکھنے کا بھی مل جائے گا۔

شمشال سے واپسی پر گلگت کی بجائے پسو رہنے سے اگلے دن صبح پسو میں سیر سپاٹے کا وقت ہو گا۔

پسو سے گلگت کا جو دن اضافی ڈالا ہے اس دن پسو میں ہائک کی جا سکتی ہے اور وہاں سے گلگت تک کے راستے میں بھی کئی جگہوں پر رکا جا سکتا ہے

دیوسائی کے بعد گلگت آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ وقت بچایا جا سکتا ہے اور استور یا راما میں قیام ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی اور جگہ ہے جو دیوسائی سے رائے کوٹ کے راستے میں ہے تو بتائیں۔
زبردست! زبردست!
ہم نے جاتے ہوئے پہلا قیام چلاس میں کیا تھا اور گرمی سے ایسے بے حال ہوئے کہ ڈرائیور سے کہا اب تو چلا میں ہر گز قیام نہ کریں گے. فرماتے ہیں کہ بابوسر چار بجے بند ہو جاتا ہے لیکن کوشش کرتے ہیں کہ وقت سے پہلے پہنچ جائیں. کوسٹر اتنی زیادہ رفتار میں بھگائی کہ آخرکار ہم نے پورے وقت پہ بابوسر کراس کر ہی لیا. :peacesign: :wave:
یاز بھائی، چلاس اتنا گرم علاقہ کیوں ہے؟ یقین نہیں آتا کہ یہ شمالی علاقے کا حصہ ہے.
 
زیک

مسافر
میرا مشورہ یہ ہے کہ اگر افورڈ کرنا چاہیں تو اسلام آباد سے ہی گاڑی ہائر کر لیں۔ ویسے تو عام کار بھی جا سکتی ہے، تاہم فور بائے فور (پراڈو یا ڈبل کیبن ٹرک وغیرہ) کی صورت میں زیادہ سامان کی گنجائش بھی ہو گی اور جون جولائی کے مہینے میں بابوسر کراس کرنا بھی ممکن ہو

ہم نے اس سیزن میں فیملی ٹرپ کیلئے 14 سیٹر گاڑی بک کروائی تھی جس کا کرایہ ساڑھے سات ہزار یومیہ اور فیول خرچ ہمارے ذمہ تھا.
آن لائن پراڈو یا لینڈ کروزر وغیرہ 20 سے 30 ہزار روپے روزانہ کی مل رہی ہیں۔ یہ تو کافی زیادہ ہے
 
زیک

مسافر
زبردست! زبردست!
ہم نے جاتے ہوئے پہلا قیام چلاس میں کیا تھا اور گرمی سے ایسے بے حال ہوئے کہ ڈرائیور سے کہا اب تو چلا میں ہر گز قیام نہ کریں گے. فرماتے ہیں کہ بابوسر چار بجے بند ہو جاتا ہے لیکن کوشش کرتے ہیں کہ وقت سے پہلے پہنچ جائیں. کوسٹر اتنی زیادہ رفتار میں بھگائی کہ آخرکار ہم نے پورے وقت پہ بابوسر کراس کر ہی لیا. :peacesign: :wave:
یاز بھائی، چلاس اتنا گرم علاقہ کیوں ہے؟ یقین نہیں آتا کہ یہ شمالی علاقے کا حصہ ہے.
ایک وجہ تو اونچائی بھی کم ہے
 
Top