گلگت بلتستان کے سفر کا پلان

اسد

محفلین
شکریہ اسد۔

اوپر والے پلان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
پلان مناسب ہے۔ شمشال نکالنے کی صورت میں ایک دن ملے گا جب کہ دیوسائی نکالنے کی صورت میں دو دن۔
کل بھی میں نے جواب لکھا تھا لیکن وائی فائی میں کچھ مسئلہ تھا۔
 
زیک

مسافر
پلان نمبر 2:

پہلا دن: اسلام آباد سے ناران
دوسرا دن: ناران سے ہنزہ۔ ایگل نیسٹ پڑاؤ
تیسرا دن: کریم آباد۔ التر میڈوز ہائک
چوتھا دن: نگر ویلی۔ ہوپر گلیشیئر۔ التت۔ بلتت
پانچواں دن: خنجراب اور واپسی پر پسو میں رات
چھٹا دن: پسو میں ہائک (بورت جھیل، گلیشیئر وغیرہ)۔ عطا آباد جھیل۔ رات کریم آباد میں
ساتواں دن: نلتر وادی۔ رات گلگت میں
آٹھواں دن: گلگت سے راما میڈوز
نواں دن: راما سے رائے کوٹ اور پھر فیری میڈوز
دسواں دن: ننگا پربت بیس کیمپ
گیارہواں دن: فیری میڈوز سے رائے کوٹ اور پھر چلاس یا ناران
بارہواں دن: واپس اسلام آباد

اس پلان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا یہ پہلے پلان سے بہتر ہے یا بدتر؟ پروز اینڈ کونز؟
 
یاز

محفلین
یاز صرف متفق کا بٹن دبا کر غائب ہو گئے۔

میرا خیال ہے دیوسائی نکالنا بہتر ہو گا کہ وہ راستے سے ہٹ کر ہے۔

معذرت زیک بھائی۔ کچھ دن سے وائے فائے راؤٹر میں تکنیکی مسئلہ کی وجہ سے فقط موبائل کے نیٹ سے ہی گزارا چل رہا تھا تو تفصیل میں جواب لکھنے سے قاصر رہا۔
میرا بھی یہی خیال ہے کہ اگر شمشال اور دیوسائی میں سے ایک جگہ کو نکالنا ہو تو دیوسائی کو نکالنا زیادہ سودمند (یا کم ضرر رساں :D) رہے گا۔
 
یاز

محفلین
یاز بھائی، چلاس اتنا گرم علاقہ کیوں ہے؟ یقین نہیں آتا کہ یہ شمالی علاقے کا حصہ ہے.
عرض یہ ہے کہ صرف شمالی علاقے کا حصہ ہونے سے موسم سرد (یا کم گرم) نہیں ہو سکتا۔ شمالی علاقے میں زیادہ تر جگہوں کا موسم نسبتاً ٹھنڈا اس لئے ہے کہ ایک تو وہ سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہیں اور دوسرا یہ کہ زیادہ تر کے نواح میں بلند برف پوش پہاڑ موجود ہیں۔
چلاس کے کیس میں ایسی صورتحال نہیں ہے۔ ایک تو اس کی سطح سمندر سے بلندی فقط ایک ہزار میٹر تک ہے۔ دوسرا یہ کہ اردگرد کے پہاڑ سبزے سے مکمل خالی اور سنگلاخ پتھروں والے ہیں۔ ان کا ایک اضافی نقصان یہ ہے کہ سورج کی روشنی ان سے منعکس ہو کر وادی میں اضافی گرمی کا سبب بنتی ہے۔
ویسے گلگت کا موسم بھی چلاس سے کچھ ہی بہتر ہے۔ گرمیوں میں وہاں بھی اے سی کے بغیر گزارا مشکل ہے۔
 
یاز

محفلین
پلان نمبر 2:

پہلا دن: اسلام آباد سے ناران
دوسرا دن: ناران سے ہنزہ۔ ایگل نیسٹ پڑاؤ
تیسرا دن: کریم آباد۔ التر میڈوز ہائک
چوتھا دن: نگر ویلی۔ ہوپر گلیشیئر۔ التت۔ بلتت
پانچواں دن: خنجراب اور واپسی پر پسو میں رات
چھٹا دن: پسو میں ہائک (بورت جھیل، گلیشیئر وغیرہ)۔ عطا آباد جھیل۔ رات کریم آباد میں
ساتواں دن: نلتر وادی۔ رات گلگت میں
آٹھواں دن: گلگت سے راما میڈوز
نواں دن: راما سے رائے کوٹ اور پھر فیری میڈوز
دسواں دن: ننگا پربت بیس کیمپ
گیارہواں دن: فیری میڈوز سے رائے کوٹ اور پھر چلاس یا ناران
بارہواں دن: واپس اسلام آباد

اس پلان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا یہ پہلے پلان سے بہتر ہے یا بدتر؟ پروز اینڈ کونز؟
پلان تو یہ بھی عین مناسب اور قابلِ عمل ہے۔ چند نکات ہماری جانب سے

-- آٹھویں دن راما جھیل تک بھی جائیں گے یا فقط راما میڈوز پر ہی اکتفا کریں گے؟ اور شب بسری کے لئے پی ٹی ڈی سی سے کنفرم نہ ہو سکا تو کیا کریں گے؟
-- ہوپر گلیشئر ایک اچھی ایڈیشن ہے۔ یہ پاکستان میں شاید واحد جگہ ہے جہاں گلیشئر کے عین کنارے تک سڑک جاتی ہے۔
-- اس پلان میں سے اگر نلتر کو منہا کر دیں تو دیوسائی بآسانی شامل کر سکتے ہیں۔ نلتر کی نسبت دیوسائی یقیناً ایک بہت بہتر آپشن ہے۔
-- چونکہ یہ برسات کا موسم ہو گا تو اگر استور کی روڈ کسی سلائیڈ وغیرہ کی وجہ سے بند ہو تو آپ متبادل کے طور پر پھنڈر یا شندور تک کا راؤنڈ ٹرپ بھی پلان میں شامل کر سکتے ہیں۔
 
sajidi husaain

محفلین
السلام علیکم
گلگت کا سب سے خوبصورت علاقہ نلتر ھے جو گلگت سے تیس کلومیٹر کےفاصلے پر واقع ھے .وہاں تین خوبصورت جھیل ھیں .بہت ھی خوبصورت جگہ ھے .آپ ضرور وھاں جائیے بہت لطف اندوز ھونگے آپ ان شاللہ
 
زیک

مسافر
آٹھویں دن راما جھیل تک بھی جائیں گے یا فقط راما میڈوز پر ہی اکتفا کریں گے؟ اور شب بسری کے لئے پی ٹی ڈی سی سے کنفرم نہ ہو سکا تو کیا کریں گے؟
جھیل تک جایا جا سکتا ہے۔ گوگل میپس کے مطابق 3 گھنٹے کی ڈرائیو ہے۔ اگر وقت زیادہ لگا تو پھر جھیل کو ڈراپ کر سکتے ہیں۔

میری معلومات کے مطابق پی ٹی ڈی سی کے علاوہ راما میں صرف فاریسٹ گیسٹ ہاؤس ہے۔ اگر اور کوئی ہوٹل نہیں ہے تو پھر استور ہی رہنا ہو گا۔ ویسے راما میڈوز میں کیمپنگ کی کیا صورتحال ہے؟
 
جھیل تک جیپ نہیں جائے گی۔ جیپ زیادہ سے زیادہ راما میڈوز سے چند سو میٹر آگے تک جا پائے گی۔ پھر چند گلیشئر آ جاتے ہیں، جن کو جیپ کراس نہیں کر سکتی۔ ویسے اس کے بعد راما جھیل پون گھنٹے سے ایک گھنٹے تک کی ہائیک پہ ہے۔ اگر کوئی ویب سائٹ یہ بتا رہی ہے کہ جھیل تک جیپ جا سکتی ہے تو وہ ویب سائٹ غلط کہہ رہی ہے۔
راما میں کیمپنگ کرنا بری آپشن نہیں ہے۔ بہت سے لوگ وہاں کیمپنگ ہی کرتے ہیں۔
 
جھیل تک ہائک ہی کا سوچا تھا۔ یعنی ڈیڑھ دو گھنٹے کی کل ہائیک؟
 
زیک

مسافر
اس پلان میں سے اگر نلتر کو منہا کر دیں تو دیوسائی بآسانی شامل کر سکتے ہیں۔ نلتر کی نسبت دیوسائی یقیناً ایک بہت بہتر آپشن ہے۔
دیوسائی کا دل بہت ہے لیکن فاصلے کا مسئلہ ہے۔ گلگت سے وہاں پہنچنے میں پورا دن لگ سکتا ہے۔

نلتر کے بارے میں انٹرنیٹ کا کہنا ہے کہ اس پورے علاقے میں چند ہی سرسبزوشاداب علاقے ہیں جن میں سے ایک نلتر ہے
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
چونکہ یہ برسات کا موسم ہو گا تو اگر استور کی روڈ کسی سلائیڈ وغیرہ کی وجہ سے بند ہو تو آپ متبادل کے طور پر پھنڈر یا شندور تک کا راؤنڈ ٹرپ بھی پلان میں شامل کر سکتے ہیں۔
شندور تو کافی دور ہے پھنڈر تک شاید جایا جا سکے۔

پاکستان ٹریکنگ گائیڈ کے مطابق استور میں جولائی خشک موسم ہوتا ہے جبکہ مئی میں کافی بارش ہوتی ہے

بہرحال سڑکوں پر لینڈ سلائیڈ کا خطرہ موجود ہے اور اس صورت میں آخری وقت پر پلان تبدیل کرنا ہو گا
 
یاز

محفلین
دیوسائی کا دل بہت ہے لیکن فاصلے کا مسئلہ ہے۔ گلگت سے وہاں پہنچنے میں پورا دن لگ سکتا ہے۔

نلتر کے بارے میں انٹرنیٹ کا کہنا ہے کہ اس پورے علاقے میں چند ہی سرسبزوشداب علاقے ہیں جن میں سے ایک نلتر ہے
شمالی علاقوں میں الپائن سبزے والے چند ہی علاقے ہیں۔ میرے علم کے مطابق نلتر، فیئری میڈوز اور راما ویلی ہی ایسے علاقے ہیں جہاں الپائن جنگلات وغیرہ دیکھنے کو ملیں گے۔

دیوسائی جانے میں وقت تو لگے گا ، لیکن آپ ساتویں دن عازمِ دیوسائی ہوں اور رات وہیں کیمپ میں میں قیام کریں تو پلان بآسانی قابلِ عمل ہو سکتا ہے۔ آٹھویں دن ویسے بھی آپ نے راما ویلی تک ہی آنا ہے تو آٹھواں دن بھی دوپیر تک دیوسائی میں صرف ہو سکتا ہے۔
 
زیک

مسافر
کیا اسلام آباد سے بذریعہ ہوائی جہاز اسکردو جاکر بوریت اور تھکن سے نہیں بچا جاسکتا؟؟؟
لیکن سکردو تو ہم جا ہی نہیں رہے۔

ہاں گلگت تک جہاز پر جا سکتے ہیں لیکن سنا ہے کہ آدھی فلائٹس کینسل ہو جاتی ہیں اور ناران اور بابوسر راستے میں اچھی جگہیں ہیں
 
لاریب مرزا

محفلین
ہاں گلگت تک جہاز پر جا سکتے ہیں لیکن سنا ہے کہ آدھی فلائٹس کینسل ہو جاتی ہیں اور ناران اور بابوسر راستے میں اچھی جگہیں ہیں
کیا آپ پہلے بابوسر سے گزرے تھے؟ آپ شمالی علاقہ جات کی جانب شاید پہلے بھی جا چکے ہیں
 
لاریب مرزا

محفلین
ناران وغیرہ گیا ہوں اور سکردو بھی لیکن بابوسر جانا نہیں ہوا
پھر تو آپ بابوسر سے ہوتے ہوئے ہی جائیے گا، مسلسل اور بے حد بل کھاتی ہوئی "سانپ سڑک" حیران کن لگتی ہے. جب ہم بابوسر کے ٹاپ پر پہنچے تھے تو کچھ دیر وہاں قیام بھی کیا تھا. اس سفر کے دوران دو جگہوں پر موسم شدید تھا. ایک بابوسر ٹاپ اور دوسرا خنجراب پاس :)
 
Top