گلاسگو براستہ لینلیتھ گو

میں بہت کم بلڈنگز کی اندر سے تصاویر لیتی ہوں، خاص طور پر جہاں رش بھی ہو۔ مگر گلاسگو سینٹرل ٹرین سٹیشن ایک پیس آف آرٹ ہے!:
 
آخری تدوین:
میں نے اسے اس لیے ایسا کہا کیونکہ یہاں ہر دکان اور ہر ہر چیز ایک تھیم کو فولو کر رہی ہے۔ جو مجھے کہیں اور اس لیول پر نظر نہیں آیا۔
 
گلاسگو میں ہم نے اپنے یو کے میں قیام کی سب سے زیادہ خریداری کی۔ اتنا کچھ لیا جتنا لیا جا سکتا تھا، اتنی لوکل مارکیٹس کھنگالیں، نئے لوگوں سے ملے، گھر والا ذائقہ اور گرمجوشی بھی ملی۔ سب کچھ ہماری ایک بہت اچھی سینئیر کی بدولت جو ذرا پہلے سے وہاں مقیم تھیں اور ہماری طرح فیلو شپ پہ ہی گئی تھیں۔ جس طرح ایڈن برا کیسل کے آگے سے اتنی بار بس گزری کہ یوں لگا یہ دیکھ لیا ہے، ایسے ہی گلاسگو کے کلائیڈ برج کے ساتھ بھی یہی ہوا۔ بار بار وہاں سے گزرتے رہے لیکن اتر کر تصاویر بنانے کا کشٹ نہیں اٹھایا۔ گلاسگو میں جو خاص جگہ دیکھنے ہم گئے وہ وہاں کی مشہور زمانہ کیلون گروو گیلری تھی۔
 
Top