گلاسگو براستہ لینلیتھ گو

ایڈن برا سے کوچ کے وقت ہم نے ایک" دیسی جگاڑ "لگایا اور دھیان رہے کہ یہ آئیڈیا پاکستان سے باہر نہیں جانا چاہئیے:
ہمارے پاس ایڈن برا سے گلاسگو کی ریٹرن ٹکٹ تو موجود تھی کیونکہ شروع میں ہیtwo-way ٹکٹ خریدی تھی۔ یعنی ایک دن جانا اور اگلے دن واپس گلاسگو آنا (کیونکہ گلاسگو سکاٹ لینڈ میں ہمارے لیے گھر جیسا تھا)، جہاں بھی گئے لوٹے تو وہیں آئے۔ لیکن ہم نے کچھ دوستوں سے سن رکھا تھا کہ چونکہ ہمیں پانی پسند ہے تو ایڈن برا اور گلاسگو کے راستے میں لینلیتھ گو (Linlithgow) ایک جگہ ہے جو ہمیں ضرور پسند آئے گی۔ سو ہم نے ایک ٹکٹ پہ دو مزے لینے کا رسک لیا اورٹرین سے واپسی پہ گلاسگو سے پہلے لینلیتھ گو اتر گئے۔
 
آخری تدوین:
Linlithgowمیں loch تھی، محل تھا، پرندے تھے ، درخت تھے، مونیومنٹ تھا اور ایک چھوٹی مگر جاذب نظر لوکل مارکیٹ تھی۔ مزید برآں یہ سب کچھ ٹرین سٹیشن سے واکنگ ڈسٹینس پہ تھا۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
یہ (شاہوں کے) گھر گھر کی کہانی ہے۔

ویسے حیرت ہوئی تھی کہ اس ملکہ کا مجسمہ موجود ہے لیکن گوگل کرنے پر معلوم ہوا کہ دس سال قبل ہی لگایا گیا ہے۔ سیاحت کی خاطر ہی ہو گا کہ سڑلنگ کاسل میں بھی ملکہ میری آف سکاٹس کی زندگی بارے کافی ذکر ملتا ہے
 
اتنے میں اگلی ٹرین آ کر سٹیشن پر رکی جو ایڈن برا سے آ رہی تھی اور گلاسگو جا رہی تھی۔ ہم اس میں سوار ہو کر گلاسگو پہنچ گئے۔ گلاسگو شہر سے اپنائیت بھی بہت ہی زیادہ محسوس ہوئی اور ایسی Vintage Vibe بھی آئی کہ جیسے کوئی پرانا بوسیدہ کاغذ پلٹنے سے ہی پھٹ سکتا ہے!
 
یہ (شاہوں کے) گھر گھر کی کہانی ہے۔

ویسے حیرت ہوئی تھی کہ اس ملکہ کا مجسمہ موجود ہے لیکن گوگل کرنے پر معلوم ہوا کہ دس سال قبل ہی لگایا گیا ہے۔ سیاحت کی خاطر ہی ہو گا کہ سڑلنگ کاسل میں بھی ملکہ میری آف سکاٹس کی زندگی بارے کافی ذکر ملتا ہے
آپ بھی سٹرلنگ کیسل پہ لڑی بنائیے گا۔ میری بھی اگلی لڑی امید ہے واروک کیسل پر ہوگی۔
 

زیک

مسافر
آپ بھی سٹرلنگ کیسل پہ لڑی بنائیے گا۔
ارادہ تو ہے لیکن شاید سکاٹ لینڈ کے پورے سفر کی ایک ہی لڑی بناؤں۔ ویسے ابھی تو شکاگو چل رہا ہے اس کے بعد ایک روڈ ٹرپ اور چند ہائیکنگ وغیرہ کی تصاویر رہتی ہیں آخر میں سکاٹ لینڈ کی باری آئے گی۔
 
Top