مریم افتخار
محفلین
ایڈن برا سے کوچ کے وقت ہم نے ایک" دیسی جگاڑ "لگایا اور دھیان رہے کہ یہ آئیڈیا پاکستان سے باہر نہیں جانا چاہئیے:
ہمارے پاس ایڈن برا سے گلاسگو کی ریٹرن ٹکٹ تو موجود تھی کیونکہ شروع میں ہیtwo-way ٹکٹ خریدی تھی۔ یعنی ایک دن جانا اور اگلے دن واپس گلاسگو آنا (کیونکہ گلاسگو سکاٹ لینڈ میں ہمارے لیے گھر جیسا تھا)، جہاں بھی گئے لوٹے تو وہیں آئے۔ لیکن ہم نے کچھ دوستوں سے سن رکھا تھا کہ چونکہ ہمیں پانی پسند ہے تو ایڈن برا اور گلاسگو کے راستے میں لینلیتھ گو (Linlithgow) ایک جگہ ہے جو ہمیں ضرور پسند آئے گی۔ سو ہم نے ایک ٹکٹ پہ دو مزے لینے کا رسک لیا اورٹرین سے واپسی پہ گلاسگو سے پہلے لینلیتھ گو اتر گئے۔

آخری تدوین: