گزارشِ احوالِ واقعی

واپسی مبارک ہو جیا گو اندوہناک خبر کے ساتھ ہے مگر سوائے افسوس کے اس پر کیا کیا جا سکتا ہے۔ صد شکر کہ تمہارے گھر والے محفوظ ہیں۔ اللہ کرے کہ اب امن ہو جائے اور ہم سب آشتی کی زندگی گزار سکیں۔

امید ہے اب بات چیت ہوتی رہے گی۔
 
محسن حجازی

محفلین
واپسی پر خوش آمدید۔ اس لیے ہم جمعہ پڑھتے ہی جوتوں کی طرف بھاگتے ہیں کہ میاں پھوٹ لو اس سے پہلے کہ کچھ اور پھوٹ لے۔اور احباب اسے ہماری کمزوری ایمان و منافقت پر محمول کرتے ہیں یہ نہیں دیکھتے کہ آئندہ جمعے ہوں گے تو آئندہ جمعہ بھی پڑھیں گے ورنہ۔۔۔
 
جیہ

لائبریرین
چن چن بھیاء تو بالکل بھی نہیں تھا پہلے۔
ارے یہ تو اپنے چن چن بھیا ہیں، اچھا کیا مجھے بتا دیا
شکریہ ماورا ابھی دیکھتی ہوں
واپسی مبارک ہو جیا گو اندوہناک خبر کے ساتھ ہے مگر سوائے افسوس کے اس پر کیا کیا جا سکتا ہے۔ صد شکر کہ تمہارے گھر والے محفوظ ہیں۔ اللہ کرے کہ اب امن ہو جائے اور ہم سب آشتی کی زندگی گزار سکیں۔

امید ہے اب بات چیت ہوتی رہے گی۔
بہتتتت بہتتت شکریہ محب۔ بات چیت تو تب ہوگی ، جب آپ بھی ریگولر حاضری دیں

واپسی پر خوش آمدید۔ اس لیے ہم جمعہ پڑھتے ہی جوتوں کی طرف بھاگتے ہیں کہ میاں پھوٹ لو اس سے پہلے کہ کچھ اور پھوٹ لے۔اور احباب اسے ہماری کمزوری ایمان و منافقت پر محمول کرتے ہیں یہ نہیں دیکھتے کہ آئندہ جمعے ہوں گے تو آئندہ جمعہ بھی پڑھیں گے ورنہ۔۔۔

بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔۔
محسن آپ مجھے خوش آمدید کہنے آئے ہیں یا جمعے کا حال سنانے۔۔ آپ بھی ہمت کریں ۔ کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے

"حجازی" روح جب بیدار ہوتی جوانوں میں
نظر آتی ہے ان کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افففف دوسرا مصرع بھول گئی
 
ابوشامل

محفلین
جیہ صاحبہ! محفل پر آپ کی طویل غیر حاضری کے باعث کئی مرتبہ ذہن میں عجیب و غریب خیالات آئے، کیونکہ آپ کے علاقے کے حالات کا علم تھا، خیر خیالات کو جھٹک دیا، ایک دو مرتبہ تو ایک دھاگے پر آپ کو یاد بھی کیا اور اعجاز صاحب کے پیغام سے اطمینان ہوا کہ معاملہ صرف کمپیوٹر کی خرابی کی حد تک ہے۔ بہرحال آپ کی واپسی پر خوشی سے زیادہ غم ہے کہ آپ سوات کے خراب حالات میں اپنے 5 عزیزوں کو کھو چکی ہیں، اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے، اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے اور دعا ہے کہ آپ پر شفقت اور محبت کا سایہ تاحیات قائم رہے۔ آمین
 
جیہ

لائبریرین
ابو شامل بھائی ان پر خلوص الفاظ کے لیے بہت بہت شکریہ ۔۔۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے
 
جیا اب کوشش ہے مسلسل حاضری کی۔
سچ کہا ہے کسی نے کہ انسان اپنے کاموں سے ہی جانا جاتا ہے۔ ابو شامل سے ملاقات کے دوران سنت کی آئینی حیثیت زیر بحث آئی تو ابو شامل نے کافی تعریفی کلمات ادا کیے کہ جیا نے کمال کی پروف ریڈنگ کی تھی ، بڑے عمدہ طریقے سے حاشیے لگا کر اور نوٹس کے ساتھ۔

اب ابو شامل بیچارہ اکیلا جادہ منزل کی پروف ریڈنگ کر رہا ہے اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مقدور ہو تو ساتھ رکھوں پروف ریڈر کو میں
 
ابوشامل

محفلین
محب علوی صاحب کیوں چھیڑ رہے ہیں؟ اب اندازہ ہو رہا ہے کہ پروف ریڈنگ کیا چیز ہوتی ہے ایک مہینہ ہونے کو آیا ہے ہو کر نہیں دے رہی، پہلے کمپیوٹر کا مسئلہ، پھر کمپیوٹر نیا لیا، تو دفتری مسائل، پھر اہلیہ و ننھے کی بیماری، پھر میں خود بیمار، اب لوڈ شیڈنگ نے ناک میں دم کر رکھا ہے نصف گھنٹے آمد اور ڈیڑھ سے دو گھنٹے غائب۔ بہرحال اس کے باوجود میں کافی حد تک مکمل کر چکا ہوں۔ کوشش یہی ہے کہ ایک ہفتے میں مکمل کر لوں لیکن بشرط بجلی و حیات :) اس تجربے کے بعد جیہ صاحبہ کو ایک مرتبہ پھر میرا عظیم تر سلام بلکہ سلیوٹ ہو ۔
 
سرکار محب والا! آپ کہاں غائب ہیں ان دنوں؟

یار میرے لیپ ٹاپ پر ایک بہت ہی ذہین وائرس آیا ہوا ہے جو نہ یاہو میسنجر چلنے دیتا ہے نہ ایم ایس این۔

ان میسنجران کے بغیر لگتا ہے جیسے میں آن لائن ہی نہیں ہوں ویسے آجکل کافی کم کم آ‌رہا ہوں۔

خاصی تنہائی اور اداسی ہے ، تم مجھے کسی کام سے ہی لگا دو ;)
 
لگتا ہے کراچی والی سرکار سے ملنے اور ان سے فیض حاصل کرنے کے بعد گوشہ نشینی اختیار کر لی ہے (ذرا ان کا موڈ دیکھ لیں) اس لیے کبھی کبھار ہی دکھائی دیتے ہيں۔

کراچی کی سرکاریں ہیں تو بھی سخت ظالم۔

ڈرا دھمکا کر اور سمجھا بجھا کر بھیجا ہے کہ اب کچھ مہینوں تک ادھر ادھر ہو جاؤ ، زیادہ چلتے پھرتے نظر آئے تو پھر کبھی نظر نہ آؤگے
 
یار میرے لیپ ٹاپ پر ایک بہت ہی ذہین وائرس آیا ہوا ہے جو نہ یاہو میسنجر چلنے دیتا ہے نہ ایم ایس این۔

ان میسنجران کے بغیر لگتا ہے جیسے میں آن لائن ہی نہیں ہوں ویسے آجکل کافی کم کم آ‌رہا ہوں۔

خاصی تنہائی اور اداسی ہے ، تم مجھے کسی کام سے ہی لگا دو ;)
اب تک تو آپ اوروں کو کام سے لگایا کرتے تھے، اب یہ وقت آیا ہے کہ ہم آپ کو کام سے لگائیں؟ :eek:
 
ابوشامل

محفلین
کراچی کی سرکاریں ہیں تو بھی سخت ظالم۔

ڈرا دھمکا کر اور سمجھا بجھا کر بھیجا ہے کہ اب کچھ مہینوں تک ادھر ادھر ہو جاؤ ، زیادہ چلتے پھرتے نظر آئے تو پھر کبھی نظر نہ آؤگے

واہ جی واہ محب بھائی۔ ویسے کافی دن ہو گئے، اب تو متحرک ہو جائیں میں کراچی والی سرکار کو مطمئن کردوں گا آپ فکر نہ کریں! :)
 
ابوشامل

محفلین
پل بھر کے لیے کوئی ہمیں پیار کرلے۔۔۔ جھوٹا ہی صحیح
اور عمار آپ کو امتحانات کے دنوں میں یہ کیا ہری ہری سوجھ رہی ہے؟ :) ویسے ذاتی طور پر تجربہ ہے کہ امتحانات کے دنوں میں ہی کھیل کود اور گپ شپ میں زیادہ دل لگنے لگتا ہے۔ کیوں؟
 
اور عمار آپ کو امتحانات کے دنوں میں یہ کیا ہری ہری سوجھ رہی ہے؟ :) ویسے ذاتی طور پر تجربہ ہے کہ امتحانات کے دنوں میں ہی کھیل کود اور گپ شپ میں زیادہ دل لگنے لگتا ہے۔ کیوں؟
ہاہاہا۔۔۔ تو اور کیا۔۔۔ ابھی مجھے ان دنوں نئی نئی موویز دیکھنے کا شوق سوار ہوا ہے۔۔۔ اور دل کررہا ہوں کہ کوئی نیا انٹرسٹنگ گیم بھی گھر کے کمپیوٹر پر انسٹال کروں تاکہ فریش ہوسکوں :lll:
یہ الگ بات ہے کہ ساتھ ساتھ امی کی باتیں بھی سننے کو ملتی رہتی ہیں ;)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت تکلیف دہ ہے جویریہ ، بہت دکھ ہوا سب جان کر ، اللہ تعالی آپ سب کو صبر و استقامت عطا فرمائے ، اور تمام افراد تمام اہل شہر و علاقہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ، آمین۔

جویریہ ، یہاں شیئر کرتی رہا کریں ۔ اور اپنی خیریت سے بھی آگاہ رکھا کریں ۔ آپ سب کے لیے بہت سی دعائیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس کو کہنا تھا کہ کسی کو اپنا نمبر وغیرہ دے دے تا کہ اس کی طویل غیرحاضری میں خیر خیریت تو معلوم ہو سکے۔ ایسا نہ ہو کہ کہیں لڑھک جائے اور محفل اس کے انتظار میں ہی رہے۔
 
Top