گر اے ماہی کھڑے کچے بھی ہوں آنا پڑے گا(اصلاح فرمائیے)

الف عین

لائبریرین
محض ا،و اور ی گرائی جا سکتی ہے اور وہ بھی ہندی النسل الفاظ میں۔ لیکن اس میں بھی استثنا ہے۔ مثلا بے حسی، بے ثباتی وغیرہ کی 'بے' کی ے نہیں گر سکتی۔ 'ہو' کی واو کا اسقاط بھی پسندیدہ نہیں۔ دو ملحقہ الفاظ میں دو حروف نہیں گرائے جا سکتے جیسے 'ہوتا ہے' کو 'ہوت ہ' باندھنا غلط ہے۔ مزید تجربے پر احساس ہو گا، مبتدیوں کو چاہیے کہ اس سے پرہیز ہی بہتر ہے۔ ہاں، کچھ الفاظ جیسے جو، تو طویل کھنچتے اچھے نہیں لگتے۔ بہر حال یہ موٹی موٹی باتیں ہیں ، کوئی 'انگوٹھا قانون' نہیں۔
 
آخری تدوین:
Top