گدائی (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

گدائی

محمد خلیل الرحمٰن
(علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

کل کسی چینل پہ ہم نے خود یہ فِقرا سُن لیا
ہے ہمارے ملک کا والی گدائے بے حیا

تاج پہنایا ہے کِس شاطر کی چالوں نے اِسے
کِس کی فیاضی نے بخشی ہے اِسے زریں قبا

آئی ایم ایف کے آبِ لالہ گوں سے اِس کی ہے کشید
یو ایس اے کی ایڈ کی مٹّی ہے اِس کی کیمیا

اِس کےدولت خانے کی ہر چیز ہے مانگی ہوئی
دینے والا ہے اوباما، ہاں وہی ہے ناخدا

مانگنے والا گدا ہے، قرضہ مانگے یا مدد
’’کوئی مانے یا نہ مانے، میر و سلطاں سب گدا‘‘

گدائی

(علامہ اقبال )

میکدے میں ایک دن اِک رندِ زیرک نے کہا
ہے ہمارے شہر کا والی گدائے بے حیا

تاج پہنایا ہے کس کی بے کلاہی نے اسے
کس کی عریانی نے بخشی ہے اسے زریں قبا

اس کے آبِ لالہ گوں کی خونِ دہقاں سے کشید
تیرے میرے کھیت کی مٹی ہے اس کی کیمیا

اس کے نعمت خانے کی ہرچیز ہے مانگی ہوئی
دینے والا کون ہے ، مردِ غریب و بے نوا

مانگنے والا گدا ہے ، صدقہ مانگے یا خراج
کوئی مانے یا نہ مانے، میر و سلطاں سب گدا

آئی ایم ایف کے آبِ لالہ گوں سے اِس کی ہے کشید
یو ایس اے کی ایڈ کی مٹّی ہے اِس کی کیمیا

اِس کےدولت خانے کی ہر چیز ہے مانگی ہوئی
دینے والا ہے اوباما، ہاں وہی ہے ناخدا

ہماری غیرت کے لئے ایک تازیانہ
حسب معمول لاجواب :)
بہت سی داد حاضر ہے
اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے آمین
 
مدیر کی آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب لکھا ہے خلیل بھائی۔

لیکن ہمارے حکمران کا تو وہی حال ہے کہ شرم تو آنی جانی چیز ہے، بندہ ڈھیٹ ہونا چاہیے۔
 
آئی ایم ایف کے آبِ لالہ گوں سے اِس کی ہے کشید
یو ایس اے کی ایڈ کی مٹّی ہے اِس کی کیمیا

اِس کےدولت خانے کی ہر چیز ہے مانگی ہوئی
دینے والا ہے اوباما، ہاں وہی ہے ناخدا

ہماری غیرت کے لئے ایک تازیانہ
حسب معمول لاجواب :)
بہت سی داد حاضر ہے
اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے آمین
جزاک اللہ جناب۔
 
بہت خوب لکھا ہے خلیل بھائی۔

لیکن ہمارے حکمران کا تو وہی حال ہے کہ شرم تو آنی جانی چیز ہے، بندہ ڈھیٹ ہونا چاہیے۔
شکریہ شمشاد بھائی۔

کوئی ڈھیٹ سے ڈھیٹ ہیں یہ حکمران جو پچھلے ساٹھ سال سے اس مملکتِ خداداد پر قابض ہیں
 
بہت عمدہ جناب
ہمیشہ کی طرح ایک اعلی کارکردگی۔

آئی ایم ایف کے آبِ لالہ گوں سے اِس کی ہے کشید
یو ایس اے کی ایڈ کی مٹّی ہے اِس کی کیمیا
پہلے مصرع کا وزن سمجھ میں ہیں آرہا۔
 
Top