خرد اعوان
محفلین
اللہ خیر کرئے کیا ہو گیا؟ میں مزاج پرسی کو آیا ہوں۔
کچھہ سال پہلے روڈ ایکسیڈینٹ ہوا تھا لیکن کوئی فریکچر نہیں تھا اس لیے ڈاکٹر کے کہنے پر بھی فزیو تھیراپی نہیںکروائی تھی ۔ اب اگر زیادہ سرد علاقوں میںجائیں اور برابر کئیر نہ کروں تو الٹا پیر جو زخمی ہوا تھا اس میںشدید تکلیف ہوتی ہے ۔ بس اس سال بھی گرمی سے پریشان ہو کر ٹھنڈے شہروں کا رخکیا تھا اور بس بد احتیاطی کی کرشمہ سازی بھگت رہی ہوں۔ بہت تکلیف ہے ۔ اب بس گھر سے باہر دھوپ لگانا پڑے گی لیکن یہاں تو یہ بھی ممکن نہیںہے ۔ ہمارے پاس روف ہے لیکن اردگرد والوںکے پاس بھی تو روفس ہیں
یہاں تو بے پردگی پر لعنتیںایسی پڑیںگی کہ اس سے بہتر ہے گھر میںہی رہیں۔
وہ لمحے بھولتے نہیںہیں۔ خیر اس سے بھی زیادہ مزے کی بات یہ ہے کہ ہمارے ایک کزن اسی روڈ سے ہمارے گھر آرہے تھے اور انہوں نے ایکسیڈینٹ دیکھ کر کار موڑ کو دوسرے راستے سے گھر پہنچے ۔ جب انہیںمعلوم ہوا کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا تو بولے ارے کار تمہاری کار کا ایکسیڈینٹ تو بالکل جیسے فلموں میںہوتا ہے ویسے ہوا تھا اسی لیے ہم نے سوچا اتنا برا ایکسیڈینٹ ہے راستہ صاف ہوتے وقت لگے گا تو راستہ ہی بدل لیا تھا ۔

