گاجر کا حلوہ کیسے بناتے ہیں

زینب

محفلین
اب یعنی کہ آپ میری بھتیجی کو میرے خلاف اکسانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا۔
خوش رہو بھتیجی۔ میں حصے کا آدھا حلوہ تمہیں دوں گا۔

لو جی۔۔میں اور خرد حلوہ بنا کے لایئں گے تو ہی آپ اپنی بھتیجی کو پہش کریں‌گے نا ۔۔۔۔ابھی بھی بال ہمارے کوٹ میں ہے پا جی:rollingonthefloor:
 
شمشاد

لائبریرین
ہا ہا ہا ہا

بی بی برکتے، بال تمہاری کورٹ سے نکل کر ماوراء کی کورٹ میں پہنچ چکی ہے۔ ذرا اوپر والا پیغام تو پڑھو۔
 
ملائکہ

محفلین
اب یعنی کہ آپ میری بھتیجی کو میرے خلاف اکسانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا۔
خوش رہو بھتیجی۔ میں حصے کا آدھا حلوہ تمہیں دوں گا۔

لو جی۔۔میں اور خرد حلوہ بنا کے لایئں گے تو ہی آپ اپنی بھتیجی کو پہش کریں‌گے نا ۔۔۔۔ابھی بھی بال ہمارے کوٹ میں ہے پا جی:rollingonthefloor:

:grin::grin::grin::grin:
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی تو شروعات بھی نہیں ہوئیں اور آپ اخیر کی بات کر رہی ہیں۔

ویسے لکھ لیں کہ یہی جو مُکری ہے ناں، تو بنا کر بھی یہی لائے گی۔
 
خرد اعوان

محفلین
ابھی تو شروعات بھی نہیں ہوئیں اور آپ اخیر کی بات کر رہی ہیں۔
ویسے لکھ لیں کہ یہی جو مُکری ہے ناں، تو بنا کر بھی یہی لائے گی۔

ایک لمحے کو مکری کو میں مکڑی پڑھ گئی تھی :laughing: سوچا اب مکڑیاں‌حلوے بنائیں گی ۔

ارے بچی ہے جانے دیں‌ ۔ میں نے کل سب کی فرمائش پر گاجر کی کھیر بنائی تھی ابھی کچھ باقی ہے تھوڑی سی لیکن شرط حلوے کی تھی اس لیے تصویر نہ لگائی یہاں‌۔ گھر میں‌کوئی بھی حلوہ کھانے کو تیار ہی نہیں‌تھا ۔:yawn:
 
شمشاد

لائبریرین
تو گھر والوں کے لیے تو بنانا بھی نہیں۔ وہ تو اہل محفل کے لیے بنانا ہے۔ بھیجنا کیسے ہے؟ اس کی فکر چھوڑ دیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے بچی ہے جانے دیں‌ ۔ میں نے کل سب کی فرمائش پر گاجر کی کھیر بنائی تھی ابھی کچھ باقی ہے تھوڑی سی لیکن شرط حلوے کی تھی اس لیے تصویر نہ لگائی یہاں‌۔ گھر میں‌کوئی بھی حلوہ کھانے کو تیار ہی نہیں‌تھا ۔:yawn:

یہ بچی نہیں ہے، پوری نانی اماں ہے۔

ویسے یہ گاجر کی کھیر کیسے بناتے ہیں؟ اس کی ترکیب تو لکھیں۔
 
خرد اعوان

محفلین
یہ بچی نہیں ہے، پوری نانی اماں ہے۔
ویسے یہ گاجر کی کھیر کیسے بناتے ہیں؟ اس کی ترکیب تو لکھیں۔

اگر نانی ہے تب بھی چھوڑ دیں‌ ۔ اب بھلا کوئی نانی اماں سے اس عمر میں‌ حلوہ بنوا کر کھاتا اچھا لگے گا ۔ صرف زبان کے چسکے کے لیے نانی اماں کو کیا تکلیف دینا ۔ :wasntme:

گاجر کی کھیر جیسے کھیر بنتی ہے ویسے ہی بنتی ہے بس گاجریں ڈال دیتے ہیں‌ ۔ یعنی دودھ ابلنے رکھ دیا اتنی دیر میں‌چاول بھیگ گئے ۔ ابلتے دودھ میں‌ چاول ڈال دیئے ، جب چاول پھول جاتے ہیں‌تو کش کی ہوئی گاجریں شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر پکاتے ہیں‌ ۔ جب دونوں چیزیں اچھی طرح‌گل جاتی ہیں‌تو اس میں‌شکر اور پسی الائچی ملا دیتے ہیں‌ ۔ اگر چاہیں تو زعفران ، کھویا اور بادام پستے بھی ڈال سکتے ہیں ۔ یہ ذائقہ پر منحصر ہے ۔

اسی طرح‌ہم لوگ لوکی کی کھیر میں‌ چاول کی جگہ ساگودانہ استعمال کرتے ہیں‌۔ لوکی کو کش کرکے ابلتے ہوئے دودھ میں ساگودانے کے ساتھ پکا لیتے ہیں‌جب ساگو دانے کا دانہ گل جاتا ہے تو شکر ، کھویا ، پسی الائچی اور ہلکا سا گرین فوڈ کلر بھی ڈال دیتے ہیں‌۔ سرونگ بولز میں‌نکال کر اس پر گرائینڈ کئے ہوئے پستے چھڑک دیتے ہیں ۔ ہر طرف ہریالی کا منظر ہوتاہے ۔:laughing:
 
شمشاد

لائبریرین
ارے آپ کو نہیں معلوم یہ زونی آنٹی نے سیاسیات میں ماسٹر کیا ہے۔ ابھی پچھلے دنوں ہی تو ان کا نتیجہ آیا ہے۔
اور ویسے بھی مجھے ان پر زرداری کا سایہ لگ رہا ہے۔ جو کہ کسی سیانے میرا مطلب ہے جب بھوت نکالنے والے سے تو نکلے گا نہیں۔ مجھے ہی کچھ کرنا پڑے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
وعدے کوئی قرآن اور حدیث‌ نہیں ہوتے ;)

:grin:

لگتا ہے زرداری کا اثر ہو گیا ہے۔
ارے اتنی جلدی سیاست کی اس سیڑھی پر پہنچ گئیں جہاں پہنچنے کے لیے ہمارے سیاستدان سالوں سال جیل میں گزار کر بھی نہیں ‌پہنچ پاتے۔

اب جلدی سے اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کر دو۔ منشور میں پہلے لائن یہی ہونی چاہیے۔
 
Top