تعارف کی جاناں میں کون

اشعار کے پردے میں ہم "جن" سے مخاطب ہیں
وہ جان گئے ہوں گے کیو ں نام لیا جائے

کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم تابش بھائی سے مخاطب تھے وہ سمجھ گئے ہوں گے اور ابھی آپ کو بھی سمجھا دیں گے۔ :) :) :)

شوخی پر کوئی پابندی تھوڑی ہے بس حد ادب ہووے ۔
شوخی تو شوخ ہوتی ہے بس۔ کم یا زیادہ نہیں ہوتی جناب بس اس میں لحاظ نہیں رہتا۔۔ ہاہاہاہا
 
پتہ نہیں کیوں آپ کی سوچ اور بیانیئے کا بہاؤ زینب بٹیا سے بہت ملتا جلتا ہے ۔ اللہ اسے بھی جہاں کہیں ہو خوش رکھے اور آپ کو بھی
 
اسی محفل میں دو ہزار چھے میں سب کی بٹیا۔ لاڈلی ۔ شوخ ۔ سہمی لیکن حوصلے والی ایک بیٹی جس کا نام زینب تھا ۔ چند دن رہی لیکن پھر اللہ اعلم کیا ہوا کیسے ہوا اس محفل میں اس کے پیغام آنے رک گئے۔ اور بارہ برس بعد بھی وہ یہاں ہی گھومتی پھرتی ہے لیکن اپنے اس محفل میں موجود پیغامات میں ملتی ہے باتیں کرتی ہے ۔ بس نہیں آتی تو کوئی نئی بات کوئی نئی معلومات نہیں آتیں اس محفل کی بیٹی کے متعلق-

اس محفل کی سب بیٹیوں میں کوئی نہ کوئی خاصیت ہوا کرتی ہے ۔
ماوراء ، مقدس ، سیدہ شگفتہ ، @بوچھی ، مہوش علی ، @زہراء علوی یہ سب اسی محفل کی بیٹیاں ہیں جن سے عرصہ ہوا کچھ سننے کو نہیں ملا
 
آخری تدوین:

حاجی حنیف

محفلین
خواتین کا عمر چھپانا فرض ہے یا واجب وغیرہ

حالانکہ قرون اولی کی زیادہ تر مسلم خواتین کی عمریں کتب میں موجود ہیں

اس پر عدنان بھائی اچھی طرح روشنی ڈالیں
ٹارچ استعمال کرنے کی اجازت ہے
 

سید عمران

محفلین
بدیر سہی ، تاہم مابدولت خواہرم فیروزہ جہاں کو اس محفل ہزاررنگ میں قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے یہ نوید جانفزا گوشگذار کرنے کو اپنے تيیں ازبس ضروری گردانتے ہیں کہ در جائے ایں ان کا گذرنے والا ہر لمحہ اپنی جلو میں ناصرف پراز خزائن علم و ادب ہوگا بلکہ عزیز محفلین کی خوبیء گوناگوں سے معمور دلچسب مراسلے ہمہ وقت ان کی طبع نازک کے لیے حظ ولطف کا سامان کرتے رہیں گے ۔:welcome:
 
Top