تعارف کی جاناں میں کون

آپ سب کتنی گہری باتیں کرتے ہیں۔ دراصل جناب بات یہ ہے کہ میں اپنی کالج لائف تک اردو سے جڑی تھی اس کے بعد بچوں اور گھر کی زمہ داری میں کچھ وقت نہیں ملا آج پھر بھولے بھٹکے اردو کی طرف لوٹ آئی اور یقین جانئے میرا شوق مزید بڑھ گیا ہے۔۔
یقین جانیے کہ آپ کی اردو یہاں آنے والے بہت سوں سے اچھی ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میں نے حیرانگی سے پڑھ رہی تھی میں اب اتنی بھی بری نہیں بعد میں سمجھ آئی کہ "برّی" ہوں۔۔

ہمارا بھی یہی خیال تھا کہ آپ برّی ہیں اور بحری نہیں ہیں ، نہ ہی فضائی ہیں۔ :)

ہم تو صرف یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ اب آپ ہمارے شکوے کی زد میں نہیں آتیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اسی لیے وضاحت ضروری سمجھی، ورنہ بعد میں احمد بھائی شرمندہ ہوتے۔

ہاہاہا نہیں میں ایسی باتوں پر برا نہیں مانتی۔۔ لیکن کبھی کبھی مان بھی جاتی ہوں ہاہاہا ۔۔ بس سمجھیے کہ
۞ ہوں بھی ' اور بن بھی رہی ہوں

:shock:
 
تو پھر محترمہ آپ کو مابدولت کی شاگردی اختیار کرنی پڑے گی ۔
واہ یعنی یہاں ہر دیپارٹمنٹ کے الگ الگ سربراہ ہیں۔ بالکل کچن جیسے ہر ڈبیا میں الگ مصالحہ ہر مصالحے کی ایک الگ مقدار شامل کرنے پر ہی آمیزے میں ذائقہ آتا ہے۔۔ بہت مزہ آئے گا سب سے سیکھ کر۔
 
واہ یعنی یہاں ہر دیپارٹمنٹ کے الگ الگ سربراہ ہیں۔ بالکل کچن جیسے ہر ڈبیا میں الگ مصالحہ ہر مصالحے کی ایک الگ مقدار شامل کرنے پر ہی آمیزے میں ذائقہ آتا ہے۔۔ بہت مزہ آئے گا سب سے سیکھ کر۔
واہ واہ ،
کیا پرمزاح تشریح فرمائی ہے ،
سبحان اللہ جی سبحان اللہ ۔
 
ہمارا بھی یہی خیال تھا کہ آپ برّی ہیں اور بحری نہیں ہیں ، نہ ہی فضائی ہیں۔ :)

ہم تو صرف یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ اب آپ ہمارے شکوے کی زد میں نہیں آتیں۔ :)

باخدا آپ تو ہمارے قبیلے کی نکلیں۔
مجھے اب اس پر خوش کونا چاہئے یا غم کروں جناب؟
 
محمداحمد

لائبریرین
اسکی تشریح بھی کردیں کچھ کم عقل بھی آپ کے تبصروں کو پڑھتے ہیں۔۔

میں اس پر آپ کی مشکور ہوں احمد صاحب۔

اشعار کے پردے میں ہم "جن" سے مخاطب ہیں
وہ جان گئے ہوں گے کیو ں نام لیا جائے

کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم تابش بھائی سے مخاطب تھے وہ سمجھ گئے ہوں گے اور ابھی آپ کو بھی سمجھا دیں گے۔ :) :) :)
 
Top