کیکڑے

mfdarvesh

محفلین
اگر یہ فیصلہ بھی ہم نے کرنا ہے تو مفتی صاحب نے کیا کام کیا؟ اس سوال کاجواب بھی کہ کیا یہ مچھلی کی قسم ہے یا نہیں مفتی صاحب کی ذمہ داری ہے :)

ٹھیک کہا ہے، مگر مفتی صاحب نے زولوجی تو پڑھی نہیں ہوگی، اب یہ کیا کام کوئی زولوجسٹ ہی کرسکتا ہے نا :)
 
x boy

محفلین
دریائی گھوڑے کے متعلق کیا خیال ہے ؟
اگر کھاسکیں تو کھالیں،،، البتہ مچھلی بازار میں کبھی دریائی گھوڑوں کو یا سمندری گھوڑوں کو بکتے نہیں دیکھا وجہ مجھ سے مت جانئے
مہربانی کریں فورم کو یہ معلومات دیدیں۔
 
آخری تدوین:
ٹھیک کہا ہے، مگر مفتی صاحب نے زولوجی تو پڑھی نہیں ہوگی، اب یہ کیا کام کوئی زولوجسٹ ہی کرسکتا ہے نا :)
جناب جب فتوی دیا جاتا ہے تو متعلقہ علوم کو جانے بغیر نہیں دیا جاتا۔ اگر اس فتوی کے لئے زولوجی یا حوانیات کا علم درکار ہے تو مفتی صاحب کو یہ علم حاصل کرنا چاہئے یا کم از کم زولوجی کے عالم سے متعلقہ معلومات لینی چاہیں پھر فتوی دینا چاہئے۔ :)
 
ایک بات میں ضمناً واضح کردوں کہ کیکڑا فقہ حنفی میں حرام ہے یا نہیں لیکن اسلام میں کیکڑا مطلقاً حرام ہر گز نہیں ہے۔ کیونکہ اگر یہ مطلقاً حرام ہوتا تو کویت اور دوسرے اسلامی ممالک جہاں حرام اشیا کھانا پینا ممنوع ہے یوں سرعام نا بک رہا ہوتا :)
 
قیصرانی

لائبریرین

آپ تو فقہ حنفی کو دائرہ اسلام سے ہی باہر لے گئے۔ جیتے رہیئے :)
 
یہی بات تو آپ سمجھے نہیں جناب۔
اہلسنت و جماعت کے 4 فقہ کو تو آپ جانتے ہونگے۔ فقہ حنفی، مالکی شافعی اور حنبلی۔
کچھ باتیں تو کچھ چیزیں اسلام میں مطلقاً حرام ہیں جیسے شراب اور سؤر وغیرہ یہ چیزیں تمام فقہوں میں حرام ہیں۔ جب مطلقاً حرام کہا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ سب کے نزدیک حرام ہے۔
کچھ چیزیں کھانے پینے کی ایسی ہیں جو کچھ فقہوں میں حلال ہیں اور کچھ فقہوں میں حرام اس اختلاف کی وجہ تحقیقی اختلاف ہے اور ایسے اختلاف کو فروعی اختلاف (یا اجتہادی) کہتے ہیں۔
اب یہاں مسئلہ یوں ہے کہ فقہ حنفی میں سمندر کی مخلوقات میں سے صرف مچھلی حلال ہے باقی سب حرام۔ اور اسی بات کی تلاش ہے کہ کیکڑا مچھلی ہے یا نہیں؟
ایک فقہ ایسا ہے جس میں سمندر کی ساری مخلوق حرام ہے مچھلی سمیت۔
ایک فقہ ایسا ہے جس میں سمندر کی سب مخلوق حلال ہے :) (مردار نہیں)
چونکہ میں حنفی ہوں اس لئے میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ میرے فقہ کے اعتبار سے کیکڑا حلال ہے یا نہیں !
لیکن یہ بات کہ کیکڑا مطلقاً حرام نہیں بتانا ضروری تھا تاکہ کوئی فساد نا پھیلے :)
مزید وضاحت کے لئے بندہ حاضر ہے
 
ایک بات میں ضمناً واضح کردوں کہ کیکڑا فقہ حنفی میں حرام ہے یا نہیں لیکن اسلام میں کیکڑا مطلقاً حرام ہر گز نہیں ہے۔ کیونکہ اگر یہ مطلقاً حرام ہوتا تو کویت اور دوسرے اسلامی ممالک جہاں حرام اشیا کھانا پینا ممنوع ہے یوں سرعام نا بک رہا ہوتا :)
کویت اور دوسرے اسلامی ممالک میں اگر کوئی چیز نہ بک رہی ہو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جائز ہی ہو ۔اسلامی ممالک میں بہت سارے ناجائز کام بھی ہوتے ہیں بلکہ ہو رہے ہیں ۔:)
 
تو کیا ان اسلامی کہلائے جانے والے ملکوں میں خنزیر بھی سرعام فروخت ہوتا ہے؟
 
کیا خنزیر نہ بکنے کا مطلب یہ ہے وہ کھاتے ہی نہیں ۔
ابھی کل ہی میرے ایک دوست نے بتایا ایک اسلامی ملک کے پروفیسر صاحب فن لینڈ گئے اور فخریہ انھوں نے اپنے شاگردوں جس میں میرے دوست بھی شامل تھے سے کہا کہ میں نے وہاں سور کا گوشت کھایا ،بڑا مزا آیا ۔اس نے کہا جناب یہ تو اسلام میں حرام ہے تو انھوں نے برجسہ جواب دیا ،اسی لئے تو کھایا یہ دیکھنے کے لئے کہ اسلام نے اس کو حرام کیوں کیا ہے ۔۔۔۔لاحول ولا قوۃ۔۔۔بتانے والا دوست نان مسلم تھا اوراس نے مجھ سے کہا بھائی انڈیا کے مسلمان اس سے لاکھ گنا اچھے ہیں ۔انھوں نے اور بھی بہت ساری باتوں کا انکشاف کیا ہے لیکن میں یہاں بتانا مناسب نہیں سمجھتا ۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
یہی بات تو آپ سمجھے نہیں جناب۔
اہلسنت و جماعت کے 4 فقہ کو تو آپ جانتے ہونگے۔ فقہ حنفی، مالکی شافعی اور حنبلی۔
کچھ باتیں تو کچھ چیزیں اسلام میں مطلقاً حرام ہیں جیسے شراب اور سؤر وغیرہ یہ چیزیں تمام فقہوں میں حرام ہیں۔ جب مطلقاً حرام کہا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ سب کے نزدیک حرام ہے۔
کچھ چیزیں کھانے پینے کی ایسی ہیں جو کچھ فقہوں میں حلال ہیں اور کچھ فقہوں میں حرام اس اختلاف کی وجہ تحقیقی اختلاف ہے اور ایسے اختلاف کو فروعی اختلاف (یا اجتہادی) کہتے ہیں۔
اب یہاں مسئلہ یوں ہے کہ فقہ حنفی میں سمندر کی مخلوقات میں سے صرف مچھلی حلال ہے باقی سب حرام۔ اور اسی بات کی تلاش ہے کہ کیکڑا مچھلی ہے یا نہیں؟
ایک فقہ ایسا ہے جس میں سمندر کی ساری مخلوق حرام ہے مچھلی سمیت۔
ایک فقہ ایسا ہے جس میں سمندر کی سب مخلوق حلال ہے :) (مردار نہیں)
چونکہ میں حنفی ہوں اس لئے میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ میرے فقہ کے اعتبار سے کیکڑا حلال ہے یا نہیں !
لیکن یہ بات کہ کیکڑا مطلقاً حرام نہیں بتانا ضروری تھا تاکہ کوئی فساد نا پھیلے :)
مزید وضاحت کے لئے بندہ حاضر ہے
دیکھئے، حلال اور حرام انتہائی بنیادی امور ہیں جن کے بارے قرآن میں بتا دیا گیا ہے۔ اگر کوئی چیز اس کے بعد اپنی فہم سے حلال اور حرام بنائی گئی ہے تو میں اسے نہیں مان سکتا۔ بہرحال خوش رہیئے :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مچھلی سے تو کیکڑوں کی کوئی رشتہ داری نہیں سمجھ آتی۔کہ یہ خشکی میں بھی رہتے ہیں ساحلی جنگلات میں درختوں میں بھی چڑھتے ہیں ۔ہمہ خور ہیں اور مردار خوری میں معروف ہیں ۔
بحر ال کاہل کے معروف کرسمس آئی لینڈ کے ریڈ کریبس سالانہ مائیگریشن میں کئی سڑکیں عبور کرتے ہیں اور گاڑیوں میں ہزاروں کی تعداد میں کچلے بھی جاتے ہیں ۔ غیر فقاریہ ہیں ۔
لگتا ہیں مچھلیوں سے ان کی اتی رشتہ داری ہے جتنی ہماری۔ بلکہ شاید ہماری زیادہ ہے ۔

ریڑھ کی ہڈی کے اعزاز کی وجہ سے۔ :LOL:
 
دیکھئے، حلال اور حرام انتہائی بنیادی امور ہیں جن کے بارے قرآن میں بتا دیا گیا ہے۔ اگر کوئی چیز اس کے بعد اپنی فہم سے حلال اور حرام بنائی گئی ہے تو میں اسے نہیں مان سکتا۔ بہرحال خوش رہیئے :)
گنگارو حلال یا حرام؟ بدون سرچ و تلاش اپنے فہم سے جواب دیجیے :) :)
 
Top