کیوں پریشان دل دیکھتے - برائے اصلاح

بحر اتنی چھوٹی ہے کہ خیالات کسی طور اس میں سما نہیں رہے ۔ ۔ کوشش کروں گی ۔ ۔ :)
صابرہ بہن، میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ ابھی عام مستعمل مثمن (آٹھ رکنی) بحروں پر توجہ مرکوز رکھیں۔
چھوٹی بحر دیکھنے میں آسان لگتی ہے، مگر اس میں اچھا شعر کہنا کافی دشوار کام ہے۔
۱۔ فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
۲۔ مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
۳۔ مفول فاعلات مفاعیل فاعلن
۴۔ مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن
۵۔ فعولن فعولن فعولن فعولن
وغیرہ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین

۔جی مجھے بھی شعر کہہ کر معلوم ہوا کہ میرا اندازہ غلط تھا چھوٹی بحر کے بارے میں ۔ ۔ ۔ میں اب انہی بحروں کو استعمال کروں گی ان شاء اللہ
آپ کا بے حد شکریہ ۔ ۔ ۔ جزاک اللہ :)
 
۔جی مجھے بھی شعر کہہ کر معلوم ہوا کہ میرا اندازہ غلط تھا چھوٹی بحر کے بارے میں ۔ ۔ ۔ میں اب انہی بحروں کو استعمال کروں گی ان شاء اللہ
آپ کا بے حد شکریہ ۔ ۔ ۔ جزاک اللہ :)
آپ نے بڑی ہمت کی ہےجی چھوٹی بہر میں تو اچھے اچھے غزل نہیں کہہ پاتے
خمار صاحب میرے پسندیدہ شعرا میں ہیں انہوں نے چھوٹی چھوٹی بحر میں بڑی شاندار غزلیں کہی ہیں
موقع ملے تو ان کو پڑھنا
 
صابرہ امین

لائبریرین
آپ نے بڑی ہمت کی ہےجی چھوٹی بہر میں تو اچھے اچھے غزل نہیں کہہ پاتے
خمار صاحب میرے پسندیدہ شعرا میں ہیں انہوں نے چھوٹی چھوٹی بحر میں بڑی شاندار غزلیں کہی ہیں
موقع ملے تو ان کو پڑھنا
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری بھیا ۔ ۔
آپ کی مدد اورحوصلہ افزائی کا شکریہ:) امید ہے کہ آئندہ بھی ہمارے اشعار کو سنوارنے میں مدد دیں گے ۔ ۔
خمار بارہ بنکوی مجھے بھی پسند ہیں ۔ ۔ ضرور مزید پڑھوں گی اس نظر سے ۔ ۔
 
نور وجدان

لائبریرین
Top