کیوں دور جا کے مجھ سے ٹھکانا بنا لیا

الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
محمد عبدالرؤوف
-----------
کیوں دور جا کے مجھ سے ٹھکانا بنا لیا
ناراض ہو کے مجھ سے ہے چہرہ چھپا لیا
--------
اپنا سمجھ لیا تھا تجھے ، ہو گئی خطا
میری جگہ پہ غیر کو اپنا بنا لیا
---------
مجھ سے کہاں پہ بھول ہوئی یاد اب نہیں
نظروں کو مجھ سے یار نے یوں جو چرا لیا
-------
دل میں مرے تو آج بھی تیرا خیال ہے
تیرے لئے جہان کو دشمن بنا لیا
--------
چاہا تھا اس جہان کو دوں گا میں روشنی
بجھنے لگے چراغ تو دل کو جلا لیا
---------
دل سے ترا خیال نکالا نہ جا سکا
تیری جہاں تھی خوشبو ، جگہ کو سجا لیا
--------
اپنے خدا کو دل سے بھلایا نہیں کبھی
اس کا کرم ہے مجھ پہ ، خطا سے بچا لیا
-----------
ارشد ترس رہا ہے کسی کی وفا ملے
اس نے تو حسرتوں کو ہے دل میں چھپا لیا
------------
 

الف عین

لائبریرین
خود غور کریں کہ کیا ہر شعر میں واضح ہے کہ فاعل کون ہے؟ سجانے والا، چھپانے والا شاعر خود ہے یا اس کا محبوب؟
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top