کینیڈا سے بھی اردو فورم شروع کرنے کی کوشش

جی ہاں ! دوستو، ساتھیو اور اردو فورم کی انتظامیہ، آپ کی انتھک محنت، لگن اور اردو سے پیار کو دیکھ کر ہم نے بھی کچھ ہمت کی اور اردو محفل کی نقل کرنے کی جراءت کی ہے، ہم نے یہ اردو فورم صرف اردو کی ترویج کی خاطر کیا ہے، واضح رہے کہ وائس آف ٹورونٹو ڈاٹ کام کے پلیٹ فارم سے ہم گزشتہ چار برس سے اردو میں یہ ویب سائٹ چلا رہے ہیں، اور اسی مہینے اردو فورم بھی شروع کیا گیا ہے۔ ایک بار پھر یہ واضح کرتا چلوں‌کہ یہ اردو محفل ہی میرے لئے حوصلہ افزائی کا باعث بنی ہے اور اسی سے ہم نے سیکھا ہے۔ پیارے ساتھیو میری ہمت افزائی کے لئے آپ لوگ اس فورم کو بھی پذیرائی بخشیں، رجسٹریشن کروائیں، موضوعات شروع کریں، منتظم بنیئے۔ اسکےلئے ہم سے رابطہ کریں۔

اردو فورم اور ویب سائٹ پر جانے کے لئے درج زیل لنک پر کلک کریں

www.voiceoftoronto.com



بہت شکریہ

انیس فاروقی
ٹورونٹو - کینیڈا
 

دوست

محفلین
اچھی کوشش ہے۔ لیکن اس میں‌ اردو ویب پیڈ نظر نہیں‌ آرہا مجھے سامنے والے صفحے کے اسم صارف خانے میں۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
بہت خوب بھائی جان۔
آپ کی ہمت افزائی کے لئے میں بھی رجسٹر ہوگیا ہوں۔
ان شاءاللہ وقت ملنے پر حاضری دینے کی کوشش رہے گی۔
والسلام علیکم
 

نبیل

تکنیکی معاون
انیس فاروقی، آپ نے اردو فورم سیٹ‌ اپ کرکے اچھا کیا۔ کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ اچھا پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اس کی ڈیفالٹ‌ تھیم کی جگہ کوئی بہتر تھیم استعمال کریں تو یہ آپ کی سائٹ کے ساتھ زیادہ بہتر میچ کرے گا۔ آپ چاہیں تو اس فورم کو سی ایچ موڈ فورم پر اپگریڈ کر سکتے ہیں یا پھر مکی کا تیار کردہ فورم پیکج استعمال کر سکتے ہیں جس میں کئی بہتر تھیم اور موڈ شامل ہیں۔
 
نبیل بھائی آپ کی سرپرستی چاہیے

نبیل بھائی اردو کی ترویج میں‌ جو کارنامے آپ نے انجام دئے ہیں وہ سنہری حروف سے لکھے جانے چاہیں، ہم تو صرف اس قافلے کے ایک رکن ہیں جو اسی نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جہاں‌ تک آپ نے بات کی ہے کہ تھیم تبدیل کرنے کی تو اس سلسلے میں‌ اگر کوئی رہنمائی فرما دیں تو مہربانی ہوگی۔
 
کینیڈا آپ کی آمد کا منتظر ہے

جی ہاں : کینیڈا سے جاری کردہ اردو فورم آپ سب کی آمد کا منتظر ہے، دوستو اردو کی محبت میں‌کام تو شروع کر دیا ہے لیکن ہمت افزائی کی شدید ضرورت ہے۔

www.voiceoftoronto.com/forum
 

دوست

محفلین
بھائی جی فورم پر آمدورفت کے سلسلے میں پریشان نہ ہوں۔ آپ اپنا کام جاری رکھیں یہ انشاءاللہ پرہجوم ہوجائے گا۔ لیکن وقت لگے گا۔ کمیونٹی ویب سائٹ آہستہ آہستہ ہی مقبول ہوتی ہے۔ اور بہتر ہے ہر ویب سائٹ کی اپنی کمیونٹی ہو۔
 
آپ سب کی رہنمائی کا شکریہ

جی بہتر لگتا ہے مجھے صبر سے کام لینا ہوگا، اور اسکے لئے آپ کی رہنمائی سے بھی مزید ہمت بندھی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انیس فاروقی، کسی بھی کمیونٹی سائٹ کو چلانا خاصا محنت کا کام ہوتا ہے اور اس سلسلے میں ویب ماسٹرز کے لیے ویب پر کئی ٹپس بھی موجود ہیں۔ میں نے آپ کو فورم کی تھیم بہتر بنانے کے لیے اس لیے کہا تھا کہ آپ کی باقی سائٹ‌ بہت اچھی بنی ہوئی ہے۔ اس کے مقابلے میں فورم کچھ پھیکی پھیکی لگ رہی ہے۔ میں نے اپنی اوپر والی پوسٹ میں کچھ روابط فراہم کیے تھے۔ اس کے علاوہ بھی انٹرنیٹ پر phpbb کی کئی اچھی تھیمز مل جائیں گی۔
 
جشم ما روشن دل ماشاد

سب ساتھیوں کوویب سائٹ وائس آف ٹورونٹو ڈاٹ کام کے اردو فورم پر خوش آمدید، اور دعوت کہ آیئے اور نئے دھاگے بنائیے، دلچسپ معلومات فراہم کریں اور اردو کی ترویج کریں، کوئی ساتھی اگر اردو فورم کی ویب سائٹ کی تھیم وغیرہ کے سلسلے میں‌مدد کر سکتے ہیں تو براہ مہربانی رابطہ فرمائیں۔

www.voiceoftoronto.com/forum
 
ناظمین اور ماڈریٹرز کی ضرورت ہے

وائس آف ٹورونٹو ڈاٹ کام کے اردو فورم کے لئے فوری طور پر ماڈریٹرز کی ضرورت ہے، خواہش مند ساتھی فوری رابطہ کریں، پہلا قدم اردو فورم پر رجسٹریشن کروائیں اور پیغام بھیجیں۔

شکریہ

www.voiceoftoronto.com/forum
 

فاتح

لائبریرین
ہم نے بھی آپ کے آستانہ پر حاضری دے دی جناب۔

دوستی کا دعوٰی کیا، ہمسری سے کیا مطلب
ہم ترے فقیروں میں، ہم ترے غلاموں میں
:)
 
کینیڈا : ناظمین اور ماڈریٹرز کی ضرورت ہے

وائس آف ٹورونٹو ڈاٹ کام کے اردو فورم کے لئے فوری طور پر ماڈریٹرز کی ضرورت ہے، خواہش مند ساتھی فوری رابطہ کریں، پہلا قدم اردو فورم پر رجسٹریشن کروائیں اور پیغام بھیجیں۔

شکریہ
 

عبدالقدوس

محفلین
السلام علیکم

جناب آیا کہ میں ٹورانٹو سے نہیں‌ہوں لیکن میں‌نے آپ کی اردو سے محبت دیکھتے ہوئے اس چوپال کو اختیار کیا ہے۔ میں‌ آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ نے ہمارے مقصد کی ترویج کے لیے ہمارا ساتھ دیا اور انٹرنیٹ پے ایک اور اردو کا فورم قائم کیا۔ میں اس سلسلے میں‌ آپ کو مبارک باد بھی پیش کرتا ہو
 
Top