سیما علی

لائبریرین
taIaZ1M.jpg
 
بقول سائنسدانوں کے ویکسین والے دو سال کے مہمان ہیں
یہ ایک فرانسیسی وائرولجسٹ کا کہنا تھا۔
۔۔۔۔۔
ویسے ہمارے ہاں رواج ہے کہ ناگہانی وفات والے جنازے سے پہلے مرحوم کی اولاد یا عزیز و اقربا میں سے کوئی بلند آ واز سے شرکا کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ اگر کسی کا متوفی سے کوئی لین دین تھا تو بعد از جنازہ یا تین یوم بعد مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے۔

میں ادھار منگیا تو دے دئیو، تے ایس گل دی فکر نا کرئیو۔ ;)
 
عظیم

محفلین
آج کام سے واپسی پر ایک دکان پر نظر پڑی، نئی کھلی ہے شاید، میرے ذہن میں اس وقت یہ لڑی آئی کہ تصویر۔کھینچ لوں اور یہاں لگاؤں۔ لیکن میں بائیک پر تھا اور آگے بڑھ آیا۔ بہر حال دکان کا نام رکھا گیا ہے " دودھ کدہ" یعنی مئے خانے کے مقابلے میں!
 
پھر وہاں سے گزر ہوا تو تصویر بنائیے گا۔
 
سید عمران

محفلین
آج کام سے واپسی پر ایک دکان پر نظر پڑی، نئی کھلی ہے شاید، میرے ذہن میں اس وقت یہ لڑی آئی کہ تصویر۔کھینچ لوں اور یہاں لگاؤں۔ لیکن میں بائیک پر تھا اور آگے بڑھ آیا۔ بہر حال دکان کا نام رکھا گیا ہے " دودھ کدہ" یعنی مئے خانے کے مقابلے میں!
مے کدہ!!!

یہ ہے مے کدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہے
یہ حرم نہیں ہے اے شیخ جی یہاں پارسائی حرام ہے

جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دو
یہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہل ظرف کا کام ہے

کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب تو کسی کے ہاتھ میں جام ہے
مگر اس پہ کوئی کرے بھی کیا یہ تو میکدے کا نظام ہے

یہ جناب شیخ کا فلسفہ ہے عجیب سارے جہان سے
جو وہاں پیو تو حلال ہے جو یہاں پیو تو حرام ہے

اسی کائنات میں اے جگرؔ کوئی انقلاب اٹھے گا پھر
کہ بلند ہو کے بھی آدمی ابھی خواہشوں کا غلام ہے
 
عظیم

محفلین
اسی طرح ہی کیا تھا لیکن جو سائٹ میں نے استعمال کی شاید وہ یہاں اردو محفل کو سپورٹ نہیں کرتی، آپ کون سی سائٹ کا استعمال کرتے ہیں؟
تصویر براہ راست نہیں لگتی۔ کسی پکچر شئیرنگ سائیٹ پر پوسٹ کیجیے اور وہاں سے ڈائیریکٹ لنک یہاں شئیر کیجیے۔
 
Top