سید عاطف علی

لائبریرین
یہ بھی محال سا لگتا ہے کہ کوا پانچ سو والے نوٹ کی دس گڈیاں یعنی ہزار نوٹ اٹھا کر اڑ گیا ہو۔ پانچ ہزار والے سو نوٹ ہو سکتے ہیں۔
یاد پڑتا ہے کہ انگریز کووں ( میگ پائی) وغیرہ کے بارے میں انگریزی کہانیوں میں پڑھا تھا کہ قیمتی چیزیں گھونسلوں میں جمع کر تے ہیں ۔ اب پتہ چلا کہ پاکستانی کوے کیش پر یقین رکھتے ہیں ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اور کوے میں اتنی قوت نہیں کہ ہاتھ میں پکڑی تھیلی کھینچ لے۔۔۔
چونچ مارنے سے تھیلی تھوڑا سا پھٹ تو سکتی ہے ہاتھ سے نکل نہیں سکتی!!!
ہاتھ سے نہیں کھینچے بلکہ خبر کے مطابق پیسوں والا شاپر چارپائی پر رکھا تھا جو کوا لے اڑا اور یہ ممکن ہے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
اور کوے میں اتنی قوت نہیں کہ ہاتھ میں پکڑی تھیلی کھینچ لے۔۔۔
چونچ مارنے سے تھیلی تھوڑا سا پھٹ تو سکتی ہے ہاتھ سے نکل نہیں سکتی!!!
میں نے کوؤں کی کئی ایسی شرارتیں دیکھی ہیں کہ یہ بات بھی ممکن ہو سکتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20190827-WA0000.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
اس سے مجھے اپنی طالب علمی کے زمانے کا ایک لطیفہ یاد آ گیا کہ ایک عرب شیخ کا بیٹا اتفاق سے جرمنی پڑھنے چلا گیا۔ کچھ عرصے کے بعد اس کی اپنے باپ سے بات ہوئی تو کہنے لگا کہ بابا مجھے بہت شرم آتی ہے کہ میں تو اتنی مہنگی مرسڈیز پر کالج آتا ہوں جب کہ باقی سب طالب علم بلکہ پروفیسرز بھی ٹرین پر آتے ہیں۔ باپ نے کہا بیٹا اس میں شرم کی کیا بات ہے، ہم بھی کسی سے کم نہیں، میں آج ہی تمھیں اتنے ملین ڈالرز بھیج رہا ہوں تم بھی سب کی طرح اپنی ٹرین خرید لو اور اس پر کالج جایا کرو۔ :)
 
فاخر رضا

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
یہ کسی لڈو کے شوقین ڈاکٹر صاحب کا شاہکار ہے۔ (لڈو اس لیے کہ یہ سیڑھی سانپ والی گیم میں نے تو آج تک لڈو کی دوسری سائیڈ پر ہی دیکھی ہے۔) :)
69986606_736702273456883_3764816062198054912_n.jpg
 
اگر غور کیا جائے تو کافی اچھی کاوش ہے.
اس میں cause and effect relationship بہت اچھی طرح بنائی ہے. کسی بہت ہی ہوشیار بندے نے بنایا ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
اگر غور کیا جائے تو کافی اچھی کاوش ہے.
اس میں cause and effect relationship بہت اچھی طرح بنائی ہے. کسی بہت ہی ہوشیار بندے نے بنایا ہے
درست فرمایا آپ نے ڈاکٹر صاحب، اسی لیے میں نے اسے "شاہکار" لکھا تھا اور مجھے تو سارے ڈاکٹر ہی ہوشیار لگتے ہیں۔ :)
 
درست فرمایا آپ نے ڈاکٹر صاحب، اسی لیے میں نے اسے "شاہکار" لکھا تھا اور مجھے تو سارے ڈاکٹر ہی ہوشیار لگتے ہیں۔ :)
ہمارے تو گلے پڑگیا یہ بورڈ!

ہم نے اپنے ڈاکٹر بیٹے کو بھجوایا تو وہ کہتا ہے کہ یہ بورڈ ہمارے لیے ہی بنایا گیا ہے، خاص طور پر خانہ نمبر 7، 33 اور 35

;)
 
محمد وارث

لائبریرین

جاسم محمد

محفلین
یہ کسی لڈو کے شوقین ڈاکٹر صاحب کا شاہکار ہے۔ (لڈو اس لیے کہ یہ سیڑھی سانپ والی گیم میں نے تو آج تک لڈو کی دوسری سائیڈ پر ہی دیکھی ہے۔) :)
69986606_736702273456883_3764816062198054912_n.jpg
موبائل فون پر سانپ والی گیم کی آمد سے قبل یہ پاکستان کی سب سے مشہور سانپ والی گیم تھی۔
 
Top