arifkarim

معطل
دراصل غیب کا یا آیندہ کیا ہوگا کا حال جاننا انسان کی سرشت میں ہے اور انسان دنیا کے ہر حصے میں ایک جیسے ہی ہیں سو اس طرح کی خرافات میں پڑ جاتے ہیں
مغرب میں اسکام کیلئے کوئی جانور جیسے آکٹوپس استعمال ہوتا ہے۔ مگر وہ بھی صرف تفریح کیلئے۔ یقین شقین لوگ کوئی نہیں کرتے :)
 
محمداحمد

لائبریرین
پاکستان کا نام لینے والے نہیں جانتے کہ ناروے میں جرائم اور جنسی آلودگی بڑھ رہی ہے۔۔
نارویجن حکام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مجرموں کو سدھارنے کے لیے سخت سزائیں نہ دی جائیں بلکہ انکی تعلیم و تربیت دی جائے تاکہ وہ اچھے انسان بنیں۔اس مقصد کے لیے انہوں نے مسلمان مبلغوں کی خدمات بھی حاصل کی تاکہ مجرم سدھر سکیں۔

سعید بھائی !

عارف کریم بھائی کی پرانی عادت ہے اختلافی موضوعات اُٹھانے کی۔ ان کی ہر بات کا جواب ضرور دیا کیجے لیکن انہیں الگ دھاگے میں لے جا کر باقاعدہ جواب دیں۔ تاکہ سب دھاگے اپنے موضوعات پر رہیں اور لڑائی جھگڑا پوری محفل میں نہ پھیلے۔ :love:
 
محمداحمد

لائبریرین
بیک ٹو دی پویلین :)

mtn_zpsqtmk4u43.jpg

ویسے اس طرح کا کاؤنٹر میں نے کہیں دیکھا بھی ہے۔ :)
 
یاز

محفلین
یاز بھائی ۔ افسوس ہوتا ہے آپ چند لوگوں کے ایسے رویوں پر۔ کیا انٹی پاکستان انٹی اسلام پراپیگنڈا کا زبانی جواب دینا بھی جنگ و جدل ہے؟
محترم و مکرم بھائی! کیا ہم نے آپ کو اس سے روکا؟ یا تخصیص کے ساتھ آپ کو نشان زد کر کے کچھ بات کی؟
ہمارا نالہ تو بس اس لڑی کی آخری رسومات وغیرہ کی بابت تھا۔
تاہم آپ کو برا لگا تو ہم خلوصِ دل سے معذرت خواہ ہیں۔
 
کیا یہ فورم ہر بات میں اسلام اور پاکستان ہائے ہائے کرنے والے صرف ایک شخص نے کرایہ پر حاصل کر رکھا ہے کہ وہ قرآن حکیم کی آیات کے مراسلوں کو بھی مضحکہ خیز ریٹنگ دے سکتا ہے۔ نعتوں کی پوسٹ کو پر مزاح کی ریٹنگ دے سکتا ہے ؟ اور جو اس کی توہین آمیز اور گستاخانہ باتوں کو مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے اس پر ریٹنگ کے استعمال پر پابندی لگا دی جاتی ہے؟ کیا وارث بھائی کے جانے کے بعد مغربیت پسندوں نے جنگل کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے؟ کیا یہ ادبی لوگوں کا فورم ہے؟ کتنے ادبی اور مذہبی سوچ رکھنے والے لوگ بھگا دئے گئے ہیں۔ ایک مجھ معمولی آدمی کو یہاں سے بھگانے سے کیا فرق پڑے گا۔
 
arifkarim

معطل
سعید بھائی !

عارف کریم بھائی کی پرانی عادت ہے اختلافی موضوعات اُٹھانے کی۔ ان کی ہر بات کا جواب ضرور دیا کیجے لیکن انہیں الگ دھاگے میں لے جا کر باقاعدہ جواب دیں۔ تاکہ سب دھاگے اپنے موضوعات پر رہیں اور لڑائی جھگڑا پوری محفل میں نہ پھیلے۔ :love:
آپ اسے کلچرل فرق کہہ سکتے ہیں۔ میری کافی عرصہ قبل نور سعدیہ شیخ سے علوم کے موضوع پر بحث ہوئی تھی تو تب انہوں نے ان "علوم" کی کوئی واضح تعریف بیان نہیں کی۔ اسلئے میں تذبذب کا شکار تھا۔ محمد وارث کا شکریہ کہ آج اس معمہ کو حل کر دیا۔
 
ویسے عارف بھائی !

اگر ہم سب مل کر کوشش کریں تو کوئی بھی لڑی آف ٹاپک نہیں ہوگی۔ آپ اتنے سینیر محفلین ہیں آپ کو اندازہ ہے کہ آف ٹاپک ہونے کے بعد کیا ہوتا ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
کیا یہ فورم ہر بات میں اسلام اور پاکستان ہائے ہائے کرنے والے صرف ایک شخص نے کرایہ پر حاصل کر رکھا ہے کہ وہ قرآن حکیم کی آیات کے مراسلوں کو بھی مضحکہ خیز ریٹنگ دے سکتا ہے۔ نعتوں کی پوسٹ کو پر مزاح کی ریٹنگ دے سکتا ہے ؟ اور جو اس کی توہین آمیز اور گستاخانہ باتوں کو مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے اس پر ریٹنگ کے استعمال پر پابندی لگا دی جاتی ہے؟ کیا وارث بھائی کے جانے کے بعد مغربیت پسندوں نے جنگل کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے؟ کیا یہ ادبی لوگوں کا فورم ہے؟ کتنے ادبی اور مذہبی سوچ رکھنے والے لوگ بھگا دئے گئے ہیں۔ ایک مجھ معمولی آدمی کو یہاں سے بھگانے سے کیا فرق پڑے گا۔

آپ کو جانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ ڈٹ کر مقابلہ کیجے۔ :) بس اقتباس لیجے اور نئی لڑی میں عارف بھائی کو ٹیگ کر دیں۔

عارف بھائی! پاکستانیوں اور مسلمانوں کی ساس کی طرح ہیں سو یہ طنز و تشنیع کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔
 
سعید بھائی !

عارف کریم بھائی کی پرانی عادت ہے اختلافی موضوعات اُٹھانے کی۔ ان کی ہر بات کا جواب ضرور دیا کیجے لیکن انہیں الگ دھاگے میں لے جا کر باقاعدہ جواب دیں۔ تاکہ سب دھاگے اپنے موضوعات پر رہیں اور لڑائی جھگڑا پوری محفل میں نہ پھیلے۔ :love:
احمد بھائی ۔ میں ان سے بارہا یہی التماس کر چکا ہوں کہ دھاگے کے موضوع پر رہا کریں، یہ لطیفوں کے دھاگے پر بھی ہائے ہائے اسلام پاکستان اور سخن کی پوسٹوں پر بھی اپنا مغرب پسندی کا رونا رونے بیٹھ جاتے ہیں۔ یہ ایک الگ سے دھاگہ کھولیں، بسم اللہ میں ان کے ساتھ پر امن با ادب بحث کیلیے تیار ہوں، تاکہ میرے تمام محفلین بھائیوں کو بھی ان کے انٹی پاکستان اور پرو مغرب علم کی بلندیوں اور گھاٹیوں کا اندازہ ہو جائے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ اسے کلچرل فرق کہہ سکتے ہیں۔ میری کافی عرصہ قبل نور سعدیہ شیخ سے علوم کے موضوع پر بحث ہوئی تھی تو تب انہوں نے ان "علوم" کی کوئی واضح تعریف بیان نہیں کی۔ اسلئے میں تذبذب کا شکار تھا۔ محمد وارث کا شکریہ کہ آج اس معمہ کو حل کر دیا۔
مجھے تو یاد نہیں کیا بات ہوئی ہے ۔ میرا ان علوم سے کبھی واسطہ نہیں رہا اور نہ ہی میں کسی علم میں دسترس رکھتی ہوں ۔ شکر ہے معمہ حل ہوگیا ہے
 
arifkarim

معطل
عارف بھائی! پاکستانیوں اور مسلمانوں کی ساس کی طرح ہیں سو یہ طنز و تشنیع کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے
شاید آپ دوستوں نے میری پوسٹ کا کوئی اور مطلب لے لیا ہے۔ مجھے واقعی نہیں معلوم تھا کہ پاکستان میں پیری فقیری اور علوم کا ماہر ایسے شخص کو کہتے ہیں جو ان سو کالڈ "علوم" کو جانتے ہوں۔ اسلئے میری درخواست ہے کہ میری پوسٹ کو طنز کے زمرہ میں شمار نہ کیا جائے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی ۔ میں ان سے بارہا یہی التماس کر چکا ہوں کہ دھاگے کے موضوع پر رہا کریں، یہ لطیفوں کے دھاگے پر بھی ہائے ہائے اسلام پاکستان اور سخن کی پوسٹوں پر بھی اپنا مغرب پسندی کا رونا رونے بیٹھ جاتے ہیں۔ یہ ایک الگ سے دھاگہ کھولیں، بسم اللہ میں ان کے ساتھ پر امن با ادب بحث کیلیے تیار ہوں، تاکہ میرے تمام محفلین بھائیوں کو بھی ان کے انٹی پاکستان اور پرو مغرب علم کی بلندیوں اور گھاٹیوں کا اندازہ ہو جائے۔

بہت سی لڑیوں میں کئی بار نہ جانے کن کن موضوعات پر بحث و تکرار ہو چکی ہیں۔ خود ہم بھی دو دو دن تک جھک مارتے رہے اور پورے ہفتے طبیعت اُکھڑی رہی۔ بہت سے لوگ بھاگ بھی گئے۔ ہم بھی کئی بار بیزار ہوئے، کئی کئی دن محفل میں جھانکا تک نہیں۔ لیکن سب بے کار۔

محفل میں آج تک جتنی بھی بحث و مباحثے ہوئے ہیں اُن سے آج تک ایک بھی شخص قائل نہیں ہوا۔ سب بے سود اور سب لا حاصل۔

محفل میں نہ تو عارف کریم یہودیوں کی طرف سے جہاد کے لئے بھیجے گئے ہیں اور نہ ہی ہم لڑائی پر معمور ہیں۔ ہم نے تو بقائے باہمی (Co-Existence) کی خاطر بہت سی باتوں کا نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے اب عارف بھائی اور دیگر دوستوں کو بھی یہ چیز سیکھنا ہوگی۔

بہت آسان ہے کہ محفل پر لعنت بھیج کر انسان چلا جائے، مگر ان چھوٹی چھوٹی باتوں کی وجہ سے ایک اتنی اچھی محفل کو کھو دینا مناسب نہیں ہے۔

تاہم میری آپ سے اور عارف بھائی سے درخواست ہے کہ جو معاملات بار بار مختلف لڑیوں میں سر اُٹھا رہے ہیں اُن پر باقاعدہ لڑیاں بنائی جائیں اور آپس میں اچھی طرح بحث و مباحثہ ہو تاکہ باقی دھاگے با آسانی چل سکیں اور یہ باتیں بار بار بیچ میں نہ آئیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
شاید آپ دوستوں نے میری پوسٹ کا کوئی اور مطلب لے لیا ہے۔ مجھے واقعی نہیں معلوم تھا کہ پاکستان میں پیری فقیری اور علوم کا ماہر ایسے شخص کو کہتے ہیں جو ان سو کالڈ "علوم" کو جانتے ہوں۔ اسلئے میری درخواست ہے کہ میری پوسٹ کو طنز کے زمرہ میں شمار نہ کیا جائے۔

آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں۔ :)

ورنہ ہم کبھی ایک پوسٹ کی بنیاد پر کسی کے بارے میں رائے قائم نہیں کرتے۔ :)

خوش رہیے۔ :love:
 
arifkarim

معطل
محفل میں نہ تو عارف کریم یہودیوں کی طرف سے جہاد کے لئے بھیجے گئے ہیں اور نہ ہی ہم لڑائی پر معمور ہیں۔ ہم نے تو بقائے باہمی (Co-Existence) کی خاطر بہت سی باتوں کا نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے اب عارف بھائی اور دیگر دوستوں کو بھی یہ چیز سیکھنا ہوگی
شکریہ محمد احمد میں یہاں جو بھی لکھتا ہوں اپنی طرف سے لکھتا ہوں۔ کسی کی ایجنٹری کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اور میری ہر پوسٹ کسی کی بھی مخالفت میں نہیں ہوتی بلکہ موجودہ موضوع پر ذاتی رائے ہوتی ہے۔ اسلئے براہ کرم باقی محفلین بھی اسے ملک دشمنی اور اغیار کی سازش وغیرہ تسلیم نہ کر لیا کریں۔ ہلکا پھلا مذاق سمجھ لیا کریں۔ :)
 
ویسے ہم نے یہی کہا ہے کہ آپ "بھیجے ہوئے" نہیں ہیں بلکہ "آئے ہوئے" ہیں۔ :)

کبھی کبھی آپ بھی اپنے ہلکے پھلے مذاق کا وزن کر لیا کریں۔ :) :) :)
 
Top