محمد وارث

لائبریرین
جو لوگ یہ اختراعات کرتے ہیں ہیں اُن پر تو حیرت ہوتی ہی ہے لیکن اُن پر زیادہ حیرت اور افسوس ہوتا ہے کہ جو ان باتوں میں آ جاتے ہیں۔

یہ بیہودہ کام جس سنجیدگی سے کیا گیا ہے اُس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے کیسی سوچ ہو سکتی ہے۔
درست فرما رہے ہیں، یہ کسی کتاب کا صفحہ ہے۔ عموما علم اعداد اور علم جفر جیسی کتابوں میں اس طرح کی چیزیں ہوتی ہیں۔
 
یاز

محفلین
لیجیے جناب حاضر ہے ریاضی کا ایک فارمولا اور جانیے عورتوں کی پاکدامنی اور دل کے حالات :)
13177802_10209499189426310_4295270617523983876_n.jpg
محوِ حیرت ہے ثریا رفعتِ پرواز پر۔
:applause:
ویسے اسی طرح کا فارمولا مرد حضرات کے بارے میں ہوتا تو زیادہ تر کا آخر میں صفر باقی رہتا، یا منفی میں کچھ باقی رہتا :sarcastic:۔
 
محمد وارث

لائبریرین
علم جفر کی طرح غیب کا حال جاننے کا ایک طریقہ ہے۔ یہ ربط دیکھیے۔

رمل کی طرف تو میں کبھی نہیں گیا لیکن جفر پر کسی زمانے میں میں نے کافی پڑھا تھا مطلب جو کتابیں موجود تھیں۔ کچھ لوگوں نے استادِ محترم اور پیر جی کہنا شروع کیا تو میں نے ساری کتابوں کو آگ لگا دی تھی :)
 
arifkarim

معطل

اب سمجھ میں آیا کہ پاکستان میں لوگ جن چیزوں کو "علوم" گردانتے ہیں وہ اصل میں ہیں کیا :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اب سمجھ میں آیا کہ پاکستان میں لوگ جن چیزوں کو "علوم" گردانتے ہیں وہ اصل میں ہیں کیا :)
یہ محض آپ کی غلط فہمی ہے کہ یہ صرف پاکستان ہی میں ہیں۔ پورے برصغیر اور ایران عرب وغیرہ میں بھی یہ مشہور ہیں اور یورپ میں ان علوم کے متبادل اپنے علوم ہیں :)
 
arifkarim

معطل
ان "سو کالڈ" علوم کا واحد مقصد غیب کا حال جاننا ہے، رمل بھی اس میں شامل کر لیں، ظاہر ہے خرافات تو در آئیں گی۔ ان کو علم کہنا بھی غلط ہے :)
جبکہ غیب کا حال قرآن کے مطابق صرف اللہ جانتا ہے۔ اسی سے جہالت کا اندازہ لگا لیں کہ جنات کو "قید" کرنے والی کتب آج بھی عام دستیاب ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
علم جفر کی طرح غیب کا حال جاننے کا ایک طریقہ ہے۔ یہ ربط دیکھیے۔

بہت شکریہ !

مجھے تو بحرِ رمل یاد آ گئی تھی۔ :)

رمل کی طرف تو میں کبھی نہیں گیا لیکن جفر پر کسی زمانے میں میں نے کافی پڑھا تھا مطلب جو کتابیں موجود تھیں۔ کچھ لوگوں نے استادِ محترم اور پیر جی کہنا شروع کیا تو میں نے ساری کتابوں کو آگ لگا دی تھی

:)

اچھا کیا۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
جبکہ غیب کا حال قرآن کے مطابق صرف اللہ جانتا ہے۔ اسی سے جہالت کا اندازہ لگا لیں کہ جنات کو "قید" کرنے والی کتب آج بھی عام دستیاب ہیں۔
آپ اور دیگر دوست بحث کو کسی اور طرف مت لے جائیں۔ وکی پیڈیا انگلش کا یہ مضمون دیکھیے اور یورپ میں اس کی ہسٹری پڑھیں۔

دراصل غیب کا یا آیندہ کیا ہوگا کا حال جاننا انسان کی سرشت میں ہے اور انسان دنیا کے ہر حصے میں ایک جیسے ہی ہیں سو اس طرح کی خرافات میں پڑ جاتے ہیں۔
 
پاکستان کا نام لینے والے نہیں جانتے کہ ناروے میں جرائم اور جنسی آلودگی بڑھ رہی ہے۔۔
نارویجن حکام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مجرموں کو سدھارنے کے لیے سخت سزائیں نہ دی جائیں بلکہ انکی تعلیم و تربیت دی جائے تاکہ وہ اچھے انسان بنیں۔اس مقصد کے لیے انہوں نے مسلمان مبلغوں کی خدمات بھی حاصل کی تاکہ مجرم سدھر سکیں۔
 
Top