کیسے دکھائے دن دلِ خانہ خراب نے ۔۔۔

الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے۔ میں کچھ کچھ شاعر پر بھی چھوڑ دیتا ہوں کہ اگر اسے ایسے ہی پسند ہے تو یوں ہی سہی۔
البتہ یہ میں نے اکثر کہا ہے کہ مکمل غزل کا ایک مزاج ہونا چاہئے۔ یہ نہیں کہ ایک شعر میں تو شراب کی تعریف بیان کی جا رہی ہے، اگلا شعر نعت کا ہو جائے اور تیسرا شعر تصوف کا۔ نعتیہ شعر جبھی اتفاق سے آ جائے تو کوئی حرج نہیں۔ ورنہ بہتر ہے کہ الگ سے نعت کہی جائے۔ اخلاقی اور پند و نصیحت والے اشعار غزل میں ہو سکتے ہیں، لیکن کسی غزل میں محض اسی قسم کے ہوں تو بہتر ہے۔
 
الشفاء

لائبریرین
اچھی غزل ہے۔ میں کچھ کچھ شاعر پر بھی چھوڑ دیتا ہوں کہ اگر اسے ایسے ہی پسند ہے تو یوں ہی سہی۔
بہت شکریہ سر ۔۔۔
البتہ یہ میں نے اکثر کہا ہے کہ مکمل غزل کا ایک مزاج ہونا چاہئے۔ یہ نہیں کہ ایک شعر میں تو شراب کی تعریف بیان کی جا رہی ہے، اگلا شعر نعت کا ہو جائے اور تیسرا شعر تصوف کا۔ نعتیہ شعر جبھی اتفاق سے آ جائے تو کوئی حرج نہیں۔ ورنہ بہتر ہے کہ الگ سے نعت کہی جائے۔ اخلاقی اور پند و نصیحت والے اشعار غزل میں ہو سکتے ہیں، لیکن کسی غزل میں محض اسی قسم کے ہوں تو بہتر ہے۔
جی۔ غیر ارادی طور پر کچھ ایسے اشعار ہو جاتے ہیں۔ آئندہ طبیعت مائل ہوئی تو اس بات کا خیال رکھیں گے۔ ان شاءاللہ عزوجل۔۔۔
توجہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ اللہ عزوجل آپ کو صحت و عافیت سے رکھے۔۔۔ آمین۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
حیراں ہیں ساری اُمتیں محشر میں دیکھ کر
رتبے جو پائے اُمّتِ عالیجناب ﷺ نے

احبابِ علم و ذوق کے فیضان سے شفا
کیا خوب ہیں جو لفظ پروئے جناب نے
سبحان اللّہ سبحان اللّہ
"اَلَّلھُمَّ صَلِّ عَلٰى سَیَّدْنَا وَ مَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰى آلِ سیدناومولنامحمدوبارك وَسَّلِیْمَاتَسْلِیمً كثِیْرًاكَثیرًا"
 
Top