1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

چودہویں سالگرہ کیسا ہے یہ اوتار؟

فرقان احمد نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 18, 2019

  1. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,740
    اوتار دراصل اس خوب صورت بزم میں کسی بھی محفلین کی اولین شناخت ہے۔ بعضے محفلین کے اوتار بلامبالغہ سالہا سال پرانےچلے آ رہے ہیں اور ان کی جانب سے اسے بدلنے کی کوئی خاص زحمت نہیں کی گئی؛ اس کی بھی کوئی وجہ رہی ہو گی، یقینی طور پر! :unsure:

    معزز اور قابل قدر محفلین! اس لڑی میں ہم مختلف ممبران کے اوتاروں کو زیر بحث لائیں گے۔ اس حوالے سے من گھڑت کہانیاں بھی تراشی جا سکتی ہیں۔o_O کسی اوتار کو لے کر مزاحیہ انداز میں تبصرے بھی کیے جا سکتے ہیں۔:ROFLMAO: اوتاروں کے قلابے ازمنہء وسطیٰ سے بھی ملائے جانے پر کوئی قدغن نہیں اور ان بے چارے اوتاروں کی اساطیری جہتیں بھی پیش نظر رکھی جا سکتی ہیں۔:question: یعنی کہ، جس قدر تخلیقیت ممکن ہے، اسے سامنے لائیے۔

    تاہم، ایک گزارش رہے گی کہ عامیانہ پن سے گریز کیا جائے اور دیدہ دانستہ کسی محفلین کی دل آزاری نہ کی جائے۔ اور ہاں، آپ چاہیں، تو کسی محفلین کے اوتار کو پسندیدگی کی سند بھی عطا کر سکتے ہیں۔ :applause:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 11
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,921
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اس میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی نے اوتار بعد میں بدل لیا تو بعد میں پڑھنے والا سمجھ نہ پائے گا۔
    اس لیے بہتر ہو گا کہ اوتار کو کسی امیج ہوسٹنگ سائٹ پر اپلوڈ کرین اور پھر اوتار کے ساتھ تبصرہ شامل کریں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • متفق متفق × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,740
    چلیے، یہ کام محفل کی کسی جناتی روح کے لیے وقف کر دیجیے۔ دیگر محفلین کو آزادی کے ساتھ تبصرہ کرنے دیتے ہیں۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
  4. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,740
    یعنی کہ، بس ہو چکی نماز، مصلا اٹھائیے! :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
  5. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,921
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    فرقان احمد بھائی کا اوتار
    [​IMG]
    "عشق" ہے محوِ تماشائے لبِ بام ابھی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,267
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    محفل پر وہ وقت بھی تھا جب کچھ شہزادے اوتار کو ایواٹار لکھا کرتے تھے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  7. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,740
    بس دو قدم کی دوری پر ہے، عشق کا انجام! :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
  8. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,740
    زیک کے اوتار پر بھی کوئی چبھتا ہوا جملہ کسے، جو ہمیں بھی سکون پڑے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  9. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,088
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    [​IMG]

    محفلین کو آرے لگانے کا کام نہایت تندہی اور جانفشانی سے سرانجام دینے والے ایکسٹوِ محفل جناب فرقان احمد صاحب مدظلہ العالی کا اوتار دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ جناب ڈوبتے سورج کو واپس لانے کی سعی فرمانے کا ارادہ کیے کھڑے ہیں۔دل تو کررہا ہے کہ جاسم محمد کو کہوں کہ ’جا اینھوں اک پولا جئیا دھکا دے کے آ‘ ، پر پھر سوچا کہ اگر یہ پانی میں موندھے ڈِگ پڑے تو واپس کیسے لائیں جائیں گے اور پھر ہم سیاسی لڑیوں میں ان کے ’ڈالہ چُک‘ انت اینٹی اسٹیبلیشمنٹ قسم کے مراسلے کیسے پڑھ پائیں گے۔ اس لیے کمالِ مہربانی و شفقت فرماتے ہوئے ایسی کوئی فرمائش دل ہی میں دبا لی اور عیاں نہیں ہونے دی۔

    ہماری اس نوازش پر جناب ایکسٹو کا وڈا جئیا خلوص بھرا شکریہ ایڈوانس وصول کرتے ہوئے ہمیں دلی تو دلی، ڈیروی مسرت شاہین بھی محسوس ہورہی ہے۔:battingeyelashes: :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 10
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  10. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,674
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ویسے آپ کی تشریح سے پہلے ہمارے لئے اس تابناک ڈھلتے سورج کوآتشِ نمرود قیاس کرنا بھی بعید از قیاس تھا ۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 9
  11. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,740
    :hatoff:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,921
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آپ نے تبدیلی پر غور نہیں کیا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,542
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اے کاش !
    :daydreaming::daydreaming::daydreaming:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,740
    واہ صاحب! آپ کا تو اوتار ہی بتلائے دے رہا ہے کہ بریانی کی پرات پر ہاتھ صاف کرچکے ہیں اور اب ہمارا پتہ ہی صاف کر دینا چاہتے ہیں۔ :) یعنی کہ، خس کم، جہاں پاک! :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
  15. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,088
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    سائیکلنگ کی محبت میں زیک پائین نے زندگی کا ایک بڑا حصہ گوڈے ننگے رکھ کر گزار دیا ہے۔:wink:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 9
  16. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,740
    :jokingly:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  17. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    11,784
    مضحکہ خیز کی ریٹنگ کا انتظار کریں اب :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • نا پسندیدہ نا پسندیدہ × 1
  18. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,740
    اب یہ ریٹنگ اس لڑی میں نہیں ملے گی، کم از کم۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 1
  19. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,267
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    کہتے ہیں تو tan line کی تصویر لگا دیتا ہوں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  20. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,088
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اچھے بھلے شریف محفلین کو ’کچے تے لاہن‘ کا کام پائین کو بہت پسند ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5

اس صفحے کی تشہیر