کیا ptcl کا ایک dsl کنکشن 2مختلف ٹیلیفون نمبرز پر چل سکتا ہے؟؟؟

ابوعثمان

محفلین
سلام!
کیا ptcl کا ایک dsl کنکشن 2مختلف ٹیلیفون نمبرز پر چل سکتا ہے؟؟؟
میں چاہتا ہوں۔ کہ ptcl کا 4ایم بی کا کنکشن لے لوں۔ اور وہ گھر اور دفتر دونوں جگہ چلے۔۔۔گھر میں 256کےبی والا کنکشن لیا جاسکتا ہے۔۔۔ لیکن اگر چاہوں تو اس پہ 4ایم بی والا کنکشن بھی یوز کرسکوں۔۔۔
کیا ایسا ممکن ہے؟؟ اگر ہاں! تو پلیز ضرور بتائیے کہ یہ کیسے ہوگا؟؟؟
 
ایک فون لائن پر پی ٹی سی ایل ایک ہی IP دیتے ہیں۔ ورنہ آپ سوچ سکتے ہیں کہ چار ایم کا کنکشن ۲۰۰۰ روپے کا اور دس ایم بی کا کنکشن ۱۰،۰۰۰ روپے کا کیوں دیا جا رہا ہے۔ بندہ ایک فون پر چار چار ایم بی کے تین کنکشن بھی تو لگا سکتا ہے اور وہ بھی صرف چھ ہزار میں یعنی بارہ ایم بی صرف چھ ہزار میں۔۔۔ اس لیے یہ ممکن نہیں۔
ہمارے یہاں اسلام آباد میں ایک دفعہ ایسا ہوا کہ ہم نے نیا نیا کنکشن لگایا تھا ایک ایم بی کا جبکہ سپیڈ چھ ایم بی سی بھی زیادہ آرہی ہے (ڈاؤن لوڈ تقریباً ایم بی فی سیکنڈ)۔ لیکن ایک مسئلہ ہورہا تھا ہمیں بار بار ایک مسج آتا IP Conflict کا تب ہمیں پتا چلا کہ ہمارا کنکشن کسی دوسرے کے ساتھ merge ہوا ہے اسی لیے سپیڈ بھی بہت زیادہ تھی اور ارر میں آرہا تھا۔۔۔ اسی لیے شاید آپ کا مسئلہ نا قابل علاج ہے۔ :)
 
ابوعثمان

محفلین
عوید بھائی کہہ رہے ہیں۔۔چل سکتا ہے ۔جیکہ صدیق بھائی اور صابر بھائی کہہ رہے ہیں چل سکتا ہے۔۔ بندہ کس کی مانے۔۔ ایک دوست کو ایس ایم ایس یہی مسئلہ پوچھا۔۔ اس نے بتایا کہ پہلے چل جاتا تھا۔ اب نہیں چلتا۔۔ شاید پی ٹی سی ایل والوں نے کوئی پاپندی لگائی ہے۔۔۔ پھر بھی اگر چل سکتا ہو تو پلیز تھوڑا تفصیل سے بتا دیں۔۔ لگتا ہے شاکردوست بھائی نہیں آئے اس دھاگے پہ۔۔نہیں تو وہ ایسے جگاڑ لگاتے رہتے ہیں۔۔۔۔ :biggrin:
 
ابو عثمان صاحب بالکل بھی نہیں چل سکتا ہے
یاد کریں جب آپ کے گھر میں پہلی بار ڈی ایس ایل لگایا گیا تو جب پی ٹی سی ایل کے ملازم نے آکر لگایا تو اس سب کچھ لگانے کے بعد اس نے پی ٹی سی ایل کے دفتر ایک فون کیا تھا جس میں اس نے باقاعدہ اگلے بندے کا نام لیکر کہا ہوگا کہ فلاں میں فلاں بول رہا ہوں اس لائن کو okکردو پھر اس کے بعد اس نے آئی پی سینٹنگ کی ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔
تو جناب دوسرے فون پر جب تک لائن کی ڈی ایس ایل پر کلیئرنس نہ ہو ۔۔۔۔کیسے ڈی ایس ایل لگ سکتا ہے؟؟؟؟؟
 
MughalS

محفلین
میرا خیال ہے کہ چل سکتا ہے۔وہ ایسے کہ اپنی شاپ پر میں نے شروع میں ڈی ایس ایل کا کنکشن لگوایا تھا۔ جو چھ ماہ بعد بل کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو گیا تھا۔ پھر دو یا تین ماہ بعد میں نے اپنے ہمسائے سے اس کا موڈیم لیا اور وہ لگایا تو انٹر نیٹ چل پڑا تھا۔ بڑی فِٹ سپیڈ میں۔ دو تین دن ایسے ہی چلایا تھامیں نے۔
اب کا پتہ نئیں کہ چلتا ہے کہ نئیں
 
اظفر

محفلین
ایک فون لائن پر پی ٹی سی ایل ایک ہی IP دیتے ہیں۔ ورنہ آپ سوچ سکتے ہیں کہ چار ایم کا کنکشن ۲۰۰۰ روپے کا اور دس ایم بی کا کنکشن ۱۰،۰۰۰ روپے کا کیوں دیا جا رہا ہے۔ بندہ ایک فون پر چار چار ایم بی کے تین کنکشن بھی تو لگا سکتا ہے اور وہ بھی صرف چھ ہزار میں یعنی بارہ ایم بی صرف چھ ہزار میں۔۔۔ اس لیے یہ ممکن نہیں۔
ہمارے یہاں اسلام آباد میں ایک دفعہ ایسا ہوا کہ ہم نے نیا نیا کنکشن لگایا تھا ایک ایم بی کا جبکہ سپیڈ چھ ایم بی سی بھی زیادہ آرہی ہے (ڈاؤن لوڈ تقریباً ایم بی فی سیکنڈ)۔ لیکن ایک مسئلہ ہورہا تھا ہمیں بار بار ایک مسج آتا IP Conflict کا تب ہمیں پتا چلا کہ ہمارا کنکشن کسی دوسرے کے ساتھ merge ہوا ہے اسی لیے سپیڈ بھی بہت زیادہ تھی اور ارر میں آرہا تھا۔۔۔ اسی لیے شاید آپ کا مسئلہ نا قابل علاج ہے۔ :)
ایسا نہیں ہوتا
آیی پی کنفلکٹ ہونے کا یہ مطلب نہیں کنکشن شئیرڈ ہے۔ ویسے بھی آٰ ی پی کا انٹرنیٹ کی سپیڈ سے کوی تعلق نہیں ۔ اور پی ٹی سی ایل ڈاینیمک آی پی دیتی ہے۔ یعنی پر بار راوٹر ری سٹارٹ پر آی پی بدل جاتا ھے۔ اسلیے جو آپ کہہ رہے ہیں بظاہر ایسا ہونا ممکن نہیں ۔سپیڈ زیادہ آنا کوی مسئلہ نہیں، جو سپیڈ طے شدہ ہوتی ہے وہ کم سے کم سپیڈ ہوتی ہے۔ زیادہ بینڈ وڈتھ دستیاب ہونے کی صورت میں خود کار سب صارفین پر تقسیم ہو جاتی ہے

اس کا علاوہ یہ بھی یاد رکھیں کہ آی پی کنفلکٹ کا ایرر جب پی سی پر آتا ھے اس کامطلب ہوتا ہے آی پی ان سایڈ راوٹر ۔۔۔ جب کہ جو آی پی ڈی ایس ایل کمپنی اساین کر رہی ہوتی ہے وہ آی پی بی ہاینڈ راوٹر ہوتی ہے۔ ان دونوں ٹرمز کو آپس میں سویچ بھی کیا جا سکتا ھے وہ اس لحاظ سے کہ تجزیہ کرنے والا کس اینڈ پر موجود ہے۔ کام کی بات یہ کہ وہ جو آٰی پی کنفلکٹ والا ایرر آتا ھے وہ آپ کے راوٹر کے ساتھ منسلک کمپیوٹرز کا پیدا کرتا ہوتا ہے
 
اظفر

محفلین
اگر آپ تکنیکی طور پر پی ٹی ایس ایل کا سسٹم دیکھیں کو جان جائیں گے کہ ایسا ہونا ناممکن ہے۔
ایک ٹیلی فون لاین پر جب ڈی ایس ایل لگنا ہوتا ھے تو ڈی ایس ایل کمپنی ، پی ٹی سی ایل سے رابطہ کرتی ہے کہ اس لاین کو چیک کیا جاے کہ اس پر کوی ڈی ایس ایل موجود تو نہیں، موجود نہ ہونے کی صورت میں وہ کمپنی اس لاین پر اس صارف کا ڈی ایس ایل اکاونٹ لاک کر دیتی ہے۔ جب تک پہلی کمپنی اپنا ڈی ایس ایل ختم نہ کرے یا پی ٹی سی ایل زبردستی نہ کروا دے یہ کنکشن نہ تو کسی دوسری لاین پر چل سکتا ہے نہ اس لاین پر دوسرا کنکشن چل سکتا ھے۔

اس کا حل یہ ہے کہ پی ٹی سی ایل ایک کنکشن کو دو لاین پر چلانے کا کوی سیٹ اپ ڈیزاین کرے،جو کہ وہ نہیں کریں گے، اپنی روزی پر لات کون مارتا ھے
 
ہادی

محفلین
ایکسچینج آپریٹر سے دعا سلام ہے تو ممکن ہے۔ میرا دوست ایک ایم بی والا کنکشن گھر اور شاپ دونوں جگہ استعمال کرتا ہے ۔
البتہ پی ٹی سی ایل کا کنکشن گھر اور شاپ پر ایک ہی ہے جو آپریٹر نے ایکسچینج سے ایک کیا ہوا ہے۔
 
Top