کیا ہم (مسلمان) دہشت گرد ہیں، یا نہیں

علی خان

محفلین
آج نٹ گردی کرتے ہونے ایک جرمن مسلمان کا " مسلمان اور دہشتگردی" کے متعلق سوال کا جواب پڑھ کر حیران رہ گیا، کہ صیحح سچ تو یہی ہے، تمام انسانیت کے قاتل تو یہی لوگ ہیں، آپ بھی پڑہیں۔
dh5w0m.jpg
 

ساجد

محفلین
اشفاق علی صاحب ، آپ کے تبصرے پر کوئی تبصرہ ہم نہیں کر رہے ،ایک یاددہانی مطلوب ہے کہ مستعار لی گئی تحریر کا ربط دینا ضروری ہوتا ہے۔ ربط کے بغیر ارسال کردہ تحریر حذف کی جا سکتی ہے۔
 

علی خان

محفلین
اشفاق علی صاحب ، آپ کے تبصرے پر کوئی تبصرہ ہم نہیں کر رہے ،ایک یاددہانی مطلوب ہے کہ مستعار لی گئی تحریر کا ربط دینا ضروری ہوتا ہے۔ ربط کے بغیر ارسال کردہ تحریر حذف کی جا سکتی ہے۔
ساجد بھائی، بجا فرمایا آپ نے، مگر میرے خیال میں یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے، اسکے لئے مستعار کی اسطلاح غلط ہوگی، کیونکہ یہ معلومات اگر میرے پاس ہوں تو میں بھی اسکو اپنی طرف سے شئیر کرواسکتا ہوں، کیونکہ یہ الفاظ تاریخ سے لئے گئے ہیں، اور تاریخ اس پر گواہ ہے، کہ ہاں ان تمام جنگوں اور انسانیت کے قتل میں ہم مسلمانوں کا ہاتھ نہیں ہے، باقی آپ کو اختیار ہے، کہ آیا اسکو رہنے دیتے ہیں، یا اگر محسوس کرتے ہیں، کہ میرے الفاظ غلط ترجمانی کر رہیں ہیں، تو بغیر کسی وضاحت کے اسکو ختم بھی کر سکتے ہیں،
 

ساجد

محفلین
برادر محترم ، آپ نے نیٹ گردی کے دوران اس تحریر تک پہنچنے کا بتایا ہے تو آپ کو بس اتنا کام کرنا ہے کہ جس سائٹ سے یہ تحریر لی ہے اس کا ربط دینا ہے۔ یہ اردو محفل کا عمومی ضابطہ ہے خاص آپ کی تحریر پر لاگو نہیں کیا گیا۔:)
 

علی خان

محفلین
ساجد بھائی، یہ تو میں نے فیس بک سے لیاتھا ، جو کہ میرے ایک دوست نے اپنے پروفائل میں شئیر کیا تھا، میں نے یہاں شئیر کرنے کی غلطی اس وجہ سے کی ہے، کہ یہ الفاظ مجھ نا چیز کو برحقیقت لگے۔
 

علی خان

محفلین
اور شمشاد بھائی یہ میرے پوسٹیں ناظم کی منظوری کے لئے کیوں منتظر کی جارہی ہیں، کیا میری گفتگو یا میرے الفاظ محفل کے لحاظ سے غلظ ہیں، مطلب کیا میں نے کہیں پر غلط سلط کہہ دیا ہے، جو آپ لوگوں نے مجھ پر چیک لگا دیا ہے،
 

ساجد

محفلین
اور شمشاد بھائی یہ میرے پوسٹیں ناظم کی منظوری کے لئے کیوں منتظر کی جارہی ہیں، کیا میری گفتگو یا میرے الفاظ محفل کے لحاظ سے غلظ ہیں، مطلب کیا میں نے کہیں پر غلط سلط کہہ دیا ہے، جو آپ لوگوں نے مجھ پر چیک لگا دیا ہے،
یہ چیک سب پر ہے۔ آپ اسے ذاتی امتیاز نہ سمجھیں۔
 
او چھڈو یار۔سیدھی سی بات ہے یہ مسئلہ کوئی فلسفہ منطق یا انصاف و عدل انسانی کا تو ہے نہیں، یہ تو کھلی جنگ ہے بس اب ہم ان کی نگاہ میں دہشت گرد ہیں اور رہیں گے ماسوائے چند کے، اور وہ ہماری نگاہ میں دہشت گرد ہیں اور رہیں گے ماسوائے چند کے۔
بات حقیقی یہ ہے جس کو ایک شریف محاورے مییں کہتے ہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس، اور ایک بدمعاش محاورے میں کہتے ہیں حبذا نباش اکبر۔ سو یا تو اپنی سائنس و ٹیکنالوجی کی لاٹھی بنوا لو یا انکی لاٹھی سے پٹتے رہو۔
 

muhajir

محفلین
اوجی توسی کی کردے ہو۔۔۔۔ ؟؟؟ اصل گل تے آو۔۔۔ ورنہ نس جاو۔۔۔ بندہ گل کرے تے پوری کرے۔
 

Fawad -

محفلین
او چھڈو یار۔سیدھی سی بات ہے یہ مسئلہ کوئی فلسفہ منطق یا انصاف و عدل انسانی کا تو ہے نہیں، یہ تو کھلی جنگ ہے بس اب ہم ان کی نگاہ میں دہشت گرد ہیں اور رہیں گے ماسوائے چند کے، اور وہ ہماری نگاہ میں دہشت گرد ہیں اور رہیں گے ماسوائے چند کے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اگر آپ يہ سمجھتے ہيں کہ اسلام کو غلط طريقے سے پيش کيا جا رہا ہے اور مسلمانوں کے اميج کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے تو پھر آپ کو چاہيے کہ موجودہ صورتحال کا تعميری جائزہ لیں اور غير جانب داری کے ساتھ فيصلہ کريں کہ وہ کون سے افراد اور گروہ ہيں جو دانستہ ان مذہبی قدروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہيں جنھيں آپ مقدس گردانتے ہيں۔

دہشت گرد تنظيميں عام شہريوں پر حملے کرتی ہيں اور پھر اپنی "کاميابيوں" کی مذہبی پيرائے ميں توجيہہ پيش کرنے کے علاوہ مذہبی نعروں کی صورت ميں اس کی تشہير بھی کرتی ہيں۔

http://postimage.org/image/azy0r3plv/

ايک جانب تو وہ خود کو اسلام کے مقدس جہادی بنا کر پيش کرتے ہيں جو عالم کفار کے خلاف برسرپيکار ہيں ليکن درحقيقت وہ تسلسل کے ساتھ مسلمانوں کو ہی اپنے مظالم کا نشانہ بنا رہے ہوتے ہيں۔ اب اگر ان کے اس دوغلے پن کو اجاگر کر کے ان کی اصليت کو واضح کيا جائے تو اس کا يہ مطلب ہرگز نہيں ہے دنيا بھر کے مسلمانوں يا اسلام کو تضحيک کا نشانہ بنايا جا رہا ہے۔

http://postimage.org/image/t3afx6tm9
/
يہ سوچ درست نہيں ہے کہ دنيا بھر کے مسلمانوں کے ليے غير مسلم عمومی طور پر دہشت گرد ہيں۔ ميرا سوال يہ ہے کہ ان مجرموں کے الفاظ اور "کارناموں" کو کيا کہا جائے گا جو ايک اسلامی ملک ميں قصبوں اور ديہاتوں پر قبضے کر رہے ہيں اور ہر اس شخص کو قتل کرنے کے متمنی ہيں جو کسی بھی حيثيت ميں حکومت پاکستان کی نمايندگی کرتا ہے، چاہے اس ميں اساتذہ اور ڈاکٹرز ہی کيوں نہ ہوں۔

http://www.jasarat.com/unicode/detail.php?category=3&newsid=104639

دوسری جانب ميں آپ کو حاليہ دنوں سے کچھ مثاليں ديتا ہوں جو اس تاثر کو غلط ثابت کرتا ہے کہ امريکی پاکستانی اور مسلمان شہريوں کو دہشت گرد سمجھتے ہيں۔

يو ايس ايڈ کے ادارے نے ايک معاہدے کے تحت "پاور ڈسٹری بيوشن پروگرام" کی مد ميں 60 ملين ڈالرز مختص کيے ہيں جس کے ذريعے پاکستان ميں ہزاروں کی تعداد ميں ڈی – آئ – ايس – سی – او کے ماہرين کی تربيت کی جائے گی۔ بجلی کی ترسيل کے نظام کو فعال بنانے کے علاوہ يو ايس ايڈ کا ادارہ حکومت پاکستان کی بجلی پيدا کرنے کی صلاحيت اور طويل المدت بنيادوں پر توانائ کے شعبے ميں اصلاحات کے ليے مدد فراہم کر رہا ہے۔

اسی طرح پاکستان کے 22 سکالرز کو امريکی حکومت کی جانب سے 490000 ڈالرز کی گرانٹ فراہم کی گئ ہے جس کے ذريعے معيشت کی بحالی اور اس شعبے سے متعلق تحقيق ميں مثبت دوررس نتائج سامنے آئيں گے۔

يہ تو صرف گزشتہ چند دنوں سے لی گئ کچھ مثاليں ہيں۔ آپ سال 2005 ميں زلزلے کی تبائ کے بعد اور سال 2010 ميں سيلاب کی تباہکاريوں کے بعد امريکی حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد کو بھی مدنظر رکھيں۔ اب ان کا موازنہ عالمی دہشت گرد تنظيموں کے طرزعمل سے کريں جنھوں نے اپنی دہشت گرد کاروائيوں کے دوران سيلاب کے بحالی کے ليے قائم ريليف کيمپس کو بھی نہيں بخشا، تو آپ پر يہ واضح ہو جائے گا کہ دہشت گردی کا عالمی عفريت اور اس کے سدباب کے ليے دنيا بھر ميں مسلم اور غير مسلم ممالک کی مشترکہ کاوشوں کا مختلف قوموں کے مابين مذہب کی تفريق سے کوئ واسطہ نہيں ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
 
بالکل ٹھیک کہا آپ نے میں تو ویسے ہی آپ کی ہر بات سے متفق ہوتا ہوں۔ ایک چھوٹا سا سوال ہے آپ سے یہ جو دہشت گرد ہیں جو تباہی کا ننگا ناچ، ناچ رہے ہیں میں صراحتا ان کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں براہ مہربانی ایسے دہشت گرد گرہوں کی تین واضح نشانیاں اپنے الفاظ میں بیان کریں جن سے ان کی شناخت ممکن ہو سکے۔
پاکستان میں جو کچھ فلاحی سرگرمیوں پر آپ خرچ کر رہے ہیں وہ ایک اچھی بات ہے۔ لیکن آپ اس کے علاوہ بھی پاکستان میں کچھ اخراجات کرتے ہیں مثلاٍ سنی اتحاد کونسل کو آپ کے سفارتی ذرائع کے مطابق ہزراروں ڈالر دیئے گئے تو کیا آپ کی کوئی ویب سائٹ ایسی ہے جہاں سے اس نوعیت کی بھی تفاصیل مل سکتی ہوں؟
اور ایک ضمنی سوال کے ریمنڈ دیوس کیس میں کیا امریکا نے بے گناہ مقتولین کا خون بہا ادا کیا تھا؟ نیز امریکا میں اس کے خلاف کیا کاروائی ہوئی؟
 
Top