کیا کسی کو مچھلیاں پالنے کا تجربہ ہے

میر انیس

لائبریرین
میری ایک مچھلی نے ایکوریم میں بچے دے دیئے ہیں اب سمجھ نہیں آرہا میں کیا کروں:worried::worried: انکو ایکوریم سے نکال لوں کہ کہیں دوسری مچھلیاں نہ کھاجائیں یا ایکوریم میں پڑا رہنے دوں۔ اور پھر انکے لیئے کیا کوئی خاص غذا ہوتی ہے کیوں کہ میں جو غذا انکو ڈالتا ہوں وہ تو انکے منہ سے بھی بڑی ہے ۔ کوئی ہے جو اس موضوع پر اپنی ماہرانہ رائے سے نوازے
 

Fari

محفلین
اپنی مچھلی تک میری مبارک باد پینچا دیں- :party:
ویسے نوزائیدا بچوں کو نرسری میں رکھا جاتا ہے-----لیکن وہ تو انسانوں کے بچے ہوتے ہیں-----:chatterbox:
مچھلی کے بچوں کا تو نہیں معلوم-----:idontknow:
 

میر انیس

لائبریرین
اپنی مچھلی تک میری مبارک باد پینچا دیں- :party:
ویسے نوزائیدا بچوں کو نرسری میں رکھا جاتا ہے-----لیکن وہ تو انسانوں کے بچے ہوتے ہیں-----:chatterbox:
مچھلی کے بچوں کا تو نہیں معلوم-----:idontknow:

بہت بہت شکریہ مچھلی کی طرف سے ۔ ویسے ابھی وہ میٹرنٹی ہوم سے فارغ نہیں ہوئی۔ پھر چھٹی ہونے کے بعد عقیقہ کرائونگا بچوں کا اور نرسری بھیج دونگا۔
یہی سننا تھا نا آپکو ارے بھائی یہ انسان تھوڑی ہیں جو انکے لیئے میں نرسری بنوائوں۔ مجھے لگتا ہے کہ کسی ماہر کا جواب آنے سے پہلے بچے ٹہل چکے ہونگے:hurryup:
 

نین کنول

محفلین
میری ایک مچھلی نے ایکوریم میں بچے دے دیئے ہیں اب سمجھ نہیں آرہا میں کیا کروں:worried::worried: انکو ایکوریم سے نکال لوں کہ کہیں دوسری مچھلیاں نہ کھاجائیں یا ایکوریم میں پڑا رہنے دوں۔ اور پھر انکے لیئے کیا کوئی خاص غذا ہوتی ہے کیوں کہ میں جو غذا انکو ڈالتا ہوں وہ تو انکے منہ سے بھی بڑی ہے ۔ کوئی ہے جو اس موضوع پر اپنی ماہرانہ رائے سے نوازے

مجھلی کے بچوں کو الگ کر لیں ورنہ کوی مچھلی کھا لے گی:)
 

شاہ حسین

محفلین
مچھلیوں کی ولادت مُبارک ہو ۔

ایکوریم میں‌زیادہ تر مچلیوں کے بچوں کو علیحدہ نہیں کیا جاتا اگر نام(نسل) بتادیتے تو زیادہ آسانی رہتی ۔
اگر تبدیل کرنا ہی چاہیں تو درجہ حرارت کا خیال رکھئے گا ۔
 

وجی

لائبریرین
میر انیس صاحب پہلی بات تو مبارک ہو آپکو
دوسری جتنی جلدی ہوسکے تو ان مچھلی کے بچوں کوالگ کر لیں لیکن بہتر ہے کہ آپ پتی چھاننے والی چھاننی کو استعمال کرسکتے ہیں لیکن وہ بڑی ہونی چاہیئے
الگ سے نکال بھی سکتے ہیں اور ہاں جو خوراک آپ عام مچھلیوں کو دیتے ہیں اس کو اچھی طرح پیس کر بھی دے سکتیں ہیں
میرے والد کے پاس ایکوئریم ہے جس میں باقاعدہ اوپر کی طرف ایک الگ سی جگہ بنی ہوتی ہے اور وہ ان بچوں کے لیئے ہی ہوتی ہے
یاد رہے سائز پر مت جائیئے گا چھوٹی سی چھوٹی مچھلی بھی کافی بچے دیتی ہے
ہمارے پاس جو مچھلی تھی وہ سونے رنگ کی تھی اور گولڈن فیش سے تھوڑی چھوٹی تھی اس نے کوئی 30 کے قریب بچے دیئے تھے اور بعد میں مر گئی تھی
جب معلوم کیا تو پتا چلا کہ اگر اس کی پروفیشنل طریقے سے دیکھ بھال کی جاتی تو وہ 100 بچے بھی دے سکتی ہے
 

میر انیس

لائبریرین
بہت شکریہ آپ سب کا ۔ مچھلی کا نام بلیک مرلے ہے ۔ اور اسنے بھی کافی سارے بچے دئے تھے کم از کم 50 تو ہونگے پر میری نا تجربے کاری کی وجہ سے صرف 8 ہی بچے ہیں ایکوریم میں گولڈ فش بھی تھیں جو سائز میں بڑی ہونے کی وجہ سے شائد انکو کھاگئیں۔ اسکے علاوہ کچھ تو شائد پیدا ہوتے ہی مرگئے تھے ۔ اب جو باقی بچے ہیں انکو میں نے ایک مرتبان میں علیحدہ ڈالدیا ہے
 

وجی

لائبریرین
میر انیس بھائی یہ ضروری نہیں کہ مچھلی کے بچے دوسری مچھلیاں ہی کھا جاتی ہیں
اکثر مچھلیاں جو زیادہ بچے دیتیں ہیں وہ خود بھی اپنے بچے کھا جاتیں ہیں
 

میر انیس

لائبریرین
وجی آپ کے والد کے ایکوریم میں جو بچوں کے لئے جگہ بنی ہوئی ہے وہ کس طرح کی ہے کیا کوئی جالی لگائی ہوئی ہے جیسے ہم کسی کو پنجرے میں بند کردیں پر آکسیجن جاتی رہے یا وہ اوپر سے کھلا ہوا کوئی خانہ ہے جس میں آکسیجن کے لئے پائپ لگایا ہوا ہے ۔
 

وجی

لائبریرین
انیس بھائی وہ شیشے کا ہی ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو بلکل اوپر کی جانب بنا ہوا ہے
کوئی تین انچ پچھلی شیشے کی دیوار سے اندر اور اوپر سے اتنا ہی نیچھے کی طرف ہوگا
جب بچے رکھے تھے تو تھوڑی تھوڑی دیر سے آکسیجن کی نالی اوپر ڈال دی جاتی تھی
سوارڈ ٹیل مچھلی اسی نے بچے دیئے تھے
جس کی میں نے بات کی تھی آپکی بلیک مولی بھی اس لسٹ میں موجود ہے

اور عارف صاحب اگر غور کریں تو اس میں بھی اللہ کی شان چھپی ہوئی ہے
وہ یہ کہ وہ مچھلی جو 100 کے قریب بچے دیتی ہے اگر وہ بچے نہ کھائےتو سمندر تو مچھلیوں دے بھر جائے
 
Top