کیا پکایا اور کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
جی کھا تو اکیلے ہی رہی ہوں۔۔۔لیکن بہت بڑا دیگچا بنایا ہے حلوے کا۔۔۔میرے ابو سردیوں میں بہت زیادہ بنواتے ہیں اب یہ تقریباً ایک ہفتہ چلے گا :rolleyes:
آپ کو چاہیے تو پلیٹ لے کر آ جائیں۔۔۔(ڈونگہ بھی لا سکتے ہیں ) ;)
 

حسن علوی

محفلین
بہت بہت شکریہ سارا، ویسے کبھی ہم بھی کھایا کرتے تھے سردیوں کی شاموں میں اپنی اماں کے ہاتھ کا بنا ہوا۔ آآآآہ کیا یاد کرا دیا۔
 

سارا

محفلین
پالک نہیں تھی۔۔کوئی اور ساگ تھا۔۔ہم بہت سی قسم کے لاتے ہیں گھر میں سب کو ہی پسند ہیں
چکن اور ویجیٹبل میکرونی کی تصویر نہیں لگائی تم نے؟؟
 

سارا

محفلین
وہاں زیادہ تر اسی قسم کے چاول کھانے کو ملے تھے۔۔وہاں جا کر اپنا پلاؤ اور بریانی بہت یاد آئے تھے۔۔کیونکہ ان میں تو نمک مرچ ہوتا ہی نہیں۔۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
یہ چاول گوشت کی یخنی میں پکائے گئے ہوتے ہیں۔ نمک مرچ نہیں ہوتا، اوپر ٹماٹر کی چٹنی ڈال کر کھاتے ہیں۔

سعودی لوگ ان چاولوں کے ساتھ بکرے کا چربی والا گوشت شوق سے کھاتے ہیں۔ جبکہ ہم چربی نہیں کھا سکتے اس لیے مرغا ساتھ لاتے ہیں جو کہ کوئلوں پر بھنا ہوا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ وہ سلاد کے پتے، پیاز، مرچ اور کئی کچھ الم غلم دیتے ہیں۔ ویسے بھی ہم کبھی کبھار ہی کبسہ کھاتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top