کیا پکایا اور کیا کھایا-(2)

ہمارے پاس مٹر پلاؤ کریلے کی سبزی اور ہرے مرچوں کا اچار تازہ تیار کیئے ہوئے رکھے ہیں۔ دعوت عام ہے، جو بھی آئے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو باہر جا رہا ہوں دوپہر کے کھانے کے لیے۔ وہاں جا کر فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا کھایا جائے۔
 

مقدس

لائبریرین
میں نے ابھی کچھ نہیں کھایا۔۔ لیکن آج جاب پر پاسٹا لے کر آئی ہوں۔۔۔۔ وہی کھاؤں گی لنچ میں
 

شمشاد

لائبریرین
ناشتے میں پائے اور نہاری، چنے، حلوہ اور پراٹھا تھا۔ دوپہر میں کھانے کی ضرورت ہی نہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
ویسے بھیا۔۔ مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ ناشتے میں اتنا ہیوی فوڈ کیسے کھایا جاتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ جمعرات کو ہم دفتری ساتھی سب ملکر دفتر میں ناشتہ کرتے ہیں جس میں تقریباً 12 سے 15 لوگ ہوتے ہیں۔ باری باری ہر ایک رکن ناشتہ لیکر آتا ہے۔ جو کہ ظاہر ہے کہ بازار سے خرید کر لاتے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
میرے لئیے بھی کچھ بچا کہ سب کے ساتھ انصاف کت چکے؟

میں نے آلو پھلیاں اور پراٹھے کے ساتھ معاملہ درست کیا ہے آج
 

مقدس

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ جمعرات کو ہم دفتری ساتھی سب ملکر دفتر میں ناشتہ کرتے ہیں جس میں تقریباً 12 سے 15 لوگ ہوتے ہیں۔ باری باری ہر ایک رکن ناشتہ لیکر آتا ہے۔ جو کہ ظاہر ہے کہ بازار سے خرید کر لاتے ہیں۔

تو اتنے ہیوی ناشتے کے بعد تو نیند آ جاتی ہو گی ناں۔۔ اور ویٹ بھی گین ہوتا ہے۔۔
ٹوسٹ، ایگ، بینز اور چائے ہی ٹھیک ہے ناں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ٹوست، انڈا وغیرہ تو امیروں والا ناشتہ ہے ناں اور ہم ٹھہرے درویش لوگ۔
 

مقدس

لائبریرین
ارے کہاں بھیا۔۔۔ امیروں والا تو آپ والا ہے۔۔ اتناااا مہنگ ملتا ہے یہاں تو۔۔۔:)
 

مقدس

لائبریرین
آج میں نے ایک گلاس جوس کا پیا ہے۔۔۔۔۔ کیونکہ آج یہاں بھی بہت گرمی ہے جو بہت اچھی لگ رہی ہے اس لیے آج چائے کی چھٹی
 
Top