کیا پکایا اور کیا کھایا-(2)

شمشاد

لائبریرین
آج چھٹی کی وجہ سے چونکہ دیر سے اٹھے تھے اس لیے ناشتہ گول ہو گیا۔

دوپہر میں مرغا اور چنے کی دال تھی۔
 

مقدس

لائبریرین
آج ناشتے میں بھی چائے پینے کا ارادہ ہے ۔۔ اس کے بعد دیکھتے ہیں لنچ میں کیا پروگرام بنتا ہے۔۔ ویسے ہو گا تو وہی پیکٹ آف کرسپ اور ساتھ میں کوئی جوس وغیرہ
 

مقدس

لائبریرین
ابھی چائے پی ہے بس ۔۔۔ اور آج میں نے دال چاول پکانے ہیں ۔۔۔ کون سی دال ابھی پتا نہیں جو جلدی جلدی پک جائے
 

شمشاد

لائبریرین
جلدی تو صرف مسور کی دال ہی پک سکتی ہے۔

میں نے ابھی ناشتہ کیا ہے، انڈہ ڈبل روٹی۔
 

مقدس

لائبریرین
ابھی میں نے چائے پی ہے اور شام کے لیے وہی کل والی مسور کی دال(وہ جو اورنج رنگ کی ہوتی ہے۔۔ شاید اس کو مسور کی دال ہی کہتے ہیں)،چاول اور سلاد کام آئے گا ان شاءاللہ
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو ابھی تک ناشتہ بھی نہیں کیا۔ باورچی خانے میں کچھ کھٹ پٹ ہو تو رہی ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
میں نے ابھی تک ناشتہ نہیں کیا۔۔۔۔ لگتا ہے آج اس کی بھی چھٹی ہونی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے چاول بنانے شروع کیے تھے اب بھنڈیاں بھی بنانے لگیں، کہیں یہ تو نہیں کہ پکا کر آئی ہو؟
 

مقدس

لائبریرین
میں نے ابھی ناشتہ کیا ہے۔۔۔ چائے کا۔۔۔ اور کل گوبھی بنائی تھی وہی آج بھی چل جائے گی ڈنر کے لیے:)
 

مقدس

لائبریرین
مجھے بھی بھوک لگ گئی ہے یار:(

آ جاؤ ہماری طرف۔۔ گوبھی کے پراٹھے بنا کر کھلاؤں گی:)


اگر کسی نے بات کا بتنگڑ بنانا ہے تو شمشاد لالہ سے ضرور رابطہ کریں:)
اگر نہیں بنانا تو میں ہوں نا:grin:

ہاہاہاہاہا۔۔۔ ناعمہ کتنے مزے کی باتیں کرتی ہو آپ۔۔۔۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہائے کاش میں آسکتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔آہ

یار آپ ان کو مزے کی باتیں کہتی ہو شمشاد لالہ ایسی باتیں سن کے مجھے بی جمالو اور پتا نہیں کیا کیا کہتے ہیں:)
ہی ہی ہی ہی ہی پر میں بھی بڑی ڈھیٹ ہوں اور کیوں ناہوں بہن بھی تو شمشاد لالہ کی ہوں:grin:
 

مقدس

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔ تم کو بی جمالو اور مجھ کو سب کہتے ہیں کہ ہر وقت پٹر پٹر کرتی رہتی ہوں اور یہ سب سے زیادہ میرے بھیا کا کہنا ہے کہ ہر وقت پٹر پٹر کر کے سر نہ کھایا کرو:grin:
 
Top