کیا پکایا اور کیا کھایا-(2)

شمشاد

لائبریرین
میں کھا لیتا ہوں بینگن، یہ تو کیا زبردست سبزی ہے۔ کالے کالے لشکدے، اس کو پکا کر کھائیں، بھرتہ بنا کر کھائیں اور یہاں تو اس کا اچار بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہیں جویریہ نے آج کچھ نہیں کہنا ۔ ویسے جب تک جویریہ یہاں آئیں شمشاد بھائی آپ بینگن کی شان میں کچھ اور مدح سرائی کر سکتے ہیں :)
 

شمشاد

لائبریرین
آپ مدح سرائی اور تصویر لگانے کی بات کر رہی ہیں اور میں یہاں سے کھسکنے کی تیاری کر رہا ہوں۔ بس یہ چائے ختم ہو جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شگفتہ بہن آج کا اسکور کچھ یوں رہا :

ایک کپ دودھ پتی
دو کپ بغیر دودھ کے چائے
تین کپ کافی مع کریم
دو کپ چائے مع دودھ
اور ابھی سونے سے پہلے کم از کم ایک کپ تو اور پی جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی ایک گرینڈ قسم کی دعوت سے لوٹا ہوں۔ اتنی ڈشیں تھیں کہ ساری چکھ بھی نہیں سکا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء مجھے تو اتنی ساری ڈشوں کے نام بھی نہیں آتے۔ میں نے تو بس تکے اور کبابوں پر زور رکھا تھا۔ مچھلی بھی تھی، سالم بکرا بھی تھا۔
 

حسن علوی

محفلین
آج ایک بات کی خوشی میں‌دعوتِ شیراز تھی۔ بہت سیر ہو کر کھایا۔ قابلِ ذکر ڈشز میں کبیدہ اور چانپیں سرِ فہرست ہیں:)
 
Top