کیا واقعی یہ دہشت گرد ہیں۔

پپو

محفلین
[frame="7 80"]
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی
جیسی اب ہے تیری محفل کبھی ایسی تونہ تھی​
[/frame]

1100396797-1.jpg

غزہ، اسرائیلی حملہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں‌کی لاشیں‌ایک ہسپتال میں پڑی ہیں۔

آخر کب تک یہ دہشت گردی کے نام پر اس طرح کا ظلم روا رکھیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جب تک ہم فرقوں میں بٹے رہیں گے، جب تک ہم عالم اسلام اور عالم عرب کے الگ الگ نعرے لگاتے رہیں گے، جب تک مسلمان آپس میں متحد نہ ہوں گے، ہمارے ساتھ یہی کچھ ہوتا رہے گا۔
 

arifkarim

معطل
ہم فلسطین کی بات کرتے ہیں۔ ہمارے پڑوسی کشمیر کے مسائل ہم 60 سال سے حل نہ کر پائے۔ ہم نے کیا کرنا ہے؟
 

پپو

محفلین
لیکن ہم بھی تو خاموش تماشائی ہیں کہاں صدائے اجتجاج بلند ہوتی ہے اس قسم کے واقعات عراق فلسطین افغانستان کشمیر میں آئے دن ہوتے ہیں
 

پپو

محفلین
اس مسکراہٹ میں چھپے درد کواگر آپ دیکھ سکو یا اس چہرے کو ہی غور سے دیکھو ایک عجیب تاثر ہے اس تصویر میں
 

خرم

محفلین
پوسٹیں لکھنے سےکیا ہوگا؟ پاکستان کو تو زرداروں اور شریفوں و مشرفوں سے ہم آزاد نہیں کروا سکتے سمندر پار والوں کے مسائل کا کیا درماں کریں گے؟ پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا وگرنہ نہ چین و عرب ہمارا اور نہ ہی پاکستان ہمارا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور وہ ہم نے کرنا نہیں کہ اپنا گھر ٹھیک کر لیں، دوسروں کو الزام دلوانا ہو تو بتائیں۔
 
اپنی کمزوری کا رونے پیٹنے سے بھی کچھ نہیں‌ہوگا۔
کم از کم ظالم کو ظالم تو کہنا چاہیے۔ امریکی سرپرستی میں اسرائیل مسلمانوں‌پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ اس ظلم کو دنیا پر واضح کرنا ہوگا۔ ظالم کو ظالم کہنا ہوگا پھر ہی بہتری کی صورت ائے گی۔ ورنہ ظالم کو ہی نہ پہچانا تو کمزوری دور کرکے بھی کیا حاصل۔
امریکہ میں‌رہنے والوں بالخصوص اٹھو اور لوگو ں‌کو ظلم کہ پہچان کراو۔
 
ای دکھ بھری صورتحال ہے ، جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ دشمن کی دشمنی تو سمجھ میں‌آتی ہے لیکن ہم وطنوں کی دشمنی سمجھ میں نہیں‌ آتی ہے۔ مزید دل دکھتا ہے جب ایسے ہی واقعات پاکستان میں ہوتے ہیں ، جہاں‌کوئی اسرائیل نہیں ہے۔
یہ خبر دیکھئے
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=273251
----------------------------------------------------
باڑہ(نمائندہ جنگ /ایجنسیاں)خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے برقمبر خیل میں تکیہ چوک کے مقام پر ایک مذہبی تنظیم کے صدر دفترمیں خود کش دھماکے کے نتیجے میں حملہ آورسمیت 3افراد ہلاک اور18 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ۔۔۔۔
---------------------------------------------------------
کیا نظریاتی اختلاف کی واحد سزا موت ہے‌؟‌ کیا اس مسجد میں مسلمان نہیں تھے یا خودکش حملہ آور مسلمان نہیں تھے۔ کیا اب دین میں‌صرف جبر ہی جبر ہے۔ جب گھر کا حال ایسا ہے تو پھر کیا کھڑے ہونگے ظلم کے خلاف؟
 
[frame="7 80"]
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی
جیسی اب ہے تیری محفل کبھی ایسی تونہ تھی​
[/frame]

1100396797-1.jpg

غزہ، اسرائیلی حملہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں‌کی لاشیں‌ایک ہسپتال میں پڑی ہیں۔

آخر کب تک یہ دہشت گردی کے نام پر اس طرح کا ظلم روا رکھیں گے۔
اخر کب تک مسلمانوں کی یہ کلیاں‌ اسرائیل مسلتا رہے گا؟ کیا ان ایجنٹوں کے دل میں‌ ذرا بھی ایمان نہیں۔
 

پپو

محفلین
یہ ٹھیک ہے کہ ہم بہت کمزور ہوگئے ہیں اپنی کوتاہوں کی وجہ سے مگر کیا اس طرح کے واقعات پر دو لفظ لکھ کر اپنے دل کو تسلی بھی نہیں دے سکتے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ظلم ہم پر تب تک جاری رہے گا جب تک ہم اپنی غلطی کھلے دل سے تسلیم نہیں کریں گے اور " میں نہ مانوں " والی رٹ نہیں چھوڑیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
باسم بھائی اس میں بھی ہمارا ہی قصور ہے۔ آپ کو پتہ ہے کہ افغانستان میں ہمارے لوگوں نے کیا کیا ہے؟ بچوں کو بارود بھری جیکٹیں پہنا کر دھماکے کروائے ہیں۔ بچوں کو یہ کہا گیا کہ یہ بٹن دبانے سے پھول کی پتیاں نچھاور ہوں گی۔ کتنا ظالم ہیں یہ لوگ۔
 
Top