کیا نابینا افراد جنگلی حیات میں دلچسپی رکھتے ہیں؟

ا نابینا افراد جنگلی حیات میں دلچسپی رکھتے ہیں؟


  • Total voters
    8

عزیزامین

محفلین
:laughing:واہ رے آپ پھر امین بھائی کے اتنے سنجیدہ اور ضرورت وقت سوال کو ہنسی مذاق میں ٹال رہے ہیں۔ اگر محفل میں کوئی نابینا موجود نہیں تو بینا تو ضرور موجود ہیں نا۔ سو پلیز ہر بندہ ٹائم نکال کر آس پاس کے کسی نابینا کو ڈھونڈے، پکڑے اور اس سے جنگلی حیات کے متعلق اس کی رائے معلوم کی جا سکتی ہے، ویسے بھی فلپائنی لوک کہانیوں میں ایک نابینا شکاری کا تذکرہ موجود ہے جو سرسراہٹ سن کر شکار کو گرا لیا کرتا تھا:lol:
کہانیوں پر یقین نہیں کیا جا سکتا مجھے حقیقی ثبوت چاہیے
 

شمشاد

لائبریرین
امین بھائی یہ لوک کہانی کا کہہ رہے ہیں، اور لوک کہانی کا آپ کو علم ہونا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مطلب یہ کہ لوک کہانی ایسی کہانی ہوتی ہے جو صرف دل بہلاوے کے لیے ہوتی ہے اور اس کی اصل کچھ نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کے خالق کا علم ہوتا ہے جیسے ہمارے ہاں لوک گیت مشہور ہیں کہ ادھر ادھر سے کچھ بول اکٹھے کر کے لوگ گیت کی شکل میں گاتے ہیں۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
مطلب آپ بھی اس ٹیم میں سینیئر ریسرچ آفیسر کا عہدہ قبول کر رہے ہیں!! بس پھر مسئلہ ہی حل ہو گیا، ماشاءاللہ آپکا تجربہ ہی اتنا ہے کہ آپ مزید کسی ریسرچ کے ہمیں بہت اچھی اوبزرویشنز سے لطف اندوز کر سکیں گے:) ہاں تو آپ گونگوں کے بارے میں کچھ فرمارہے تھے؟؟؟
ویسے میرے خیال میں انھیں شامل کرنے سے ریسرچ کی انفرادیت ختم ہو جائے گے، کیونکہ کے شکار کے وقت تو بولنا ہوتا ہی نہیں، آدمی خواہ مخواہ گونگا ہی بنا رہتا ہے، اس لیں اندھے اور بہرے تک ہی اس ریسرچ کو محدود کیا جانا چاہیے، کیا فرماتے ہے میرے دوسرے مہربان بارے اس نکتے کے؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھنے میں آیا ہے کہ جو بہرے ہوتے ہیں وہ گونگے بھی ہوتے ہیں یا جو گونگے ہوتے ہیں وہ بہرے بھی ہوتے ہیں۔ اس لیے ان کو الگ الگ نہیں کیا جا سکتا۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
مگر میرا خیال کچھ مختلف ہے کہ جو بہرے ہوتے ہیں وہ گونگے تو ہوسکتے ہیں مگر گونگے بہرے نہیں ہوتے کیونکہ اول ذکر کی دلیل یہ ہے کہ انسان سن کر سیکھتا ہے اور پھر بولتا ہے گونگے ہونے کی دوسرے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مگر ایسی کوئی وجہ میرے علم میں نہیں جو بہرے اور گونگے کےتعلق کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ اس لیے آپ بحثیت سینئیرریسرچ آفیسر بہروں کو بھول جائیں اور گونگوں والے پروجیکٹ کو مکمل کریں کیونکہ اسی میں ملک و ملت کی بھلائی ہے۔۔۔۔۔!:)
 

عزیزامین

محفلین
کیا ان سوالوں کو الگ الگ کیا جا سکتا ہے اگر ایسا ممکن ہے تو میری انتظامیہ سے درخواست ہے اس الگ الگ سوال بنا کر الگ کر دیا جاے شکریہ۔ ہاں1نہیں 2پتہ نہیں3
 

شمشاد

لائبریرین
مگر میرا خیال کچھ مختلف ہے کہ جو بہرے ہوتے ہیں وہ گونگے تو ہوسکتے ہیں مگر گونگے بہرے نہیں ہوتے کیونکہ اول ذکر کی دلیل یہ ہے کہ انسان سن کر سیکھتا ہے اور پھر بولتا ہے گونگے ہونے کی دوسرے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مگر ایسی کوئی وجہ میرے علم میں نہیں جو بہرے اور گونگے کےتعلق کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ اس لیے آپ بحثیت سینئیرریسرچ آفیسر بہروں کو بھول جائیں اور گونگوں والے پروجیکٹ کو مکمل کریں کیونکہ اسی میں ملک و ملت کی بھلائی ہے۔۔۔ ۔۔!:)

میرا جواب تو یہ ہے کہ پوری پاکستانی قوم ہی گونگی بہری بلکہ اندھی بھی ہے۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
جی بجا فرمایا مگر ذکر شکار کا نہیں شکاری کا ہو رہا ہے، اور یہ کہ اندھے گونگے بہرے لوگوں کی جنگلی حیات میں دلچسپی بابت کچھ مشاہدے شریک محفل فرمائیں۔ کان ہاتھ گھما کر پکڑتے ہیں تو یہ فرمائیں کہ سی آئی اے، را، موساد میں سے کونسی اندھی،کونسی بہری اور کونسی گونگی ہے، اور وہ کیسے پاکستانی قوم کا شکار کر رہی ہے۔۔۔۔۔! کیونکہ ہم نے فاعل کے خصوصیات کا تذکرہ کرنا ہے مفعول کا نہیں۔۔۔۔۔!
 

شمشاد

لائبریرین
سی آئی اے، را، موساد وغیرہ میں کوئی بھی اندھا، گونگا اور بہرہ نہیں۔ ہم ہی آسان شکار ہیں ۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے رکھوالے دشمنوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
پنجابی کی ایک مثال ہے "کُتی چوراں نال رلی ہوئی اے۔"
 

عزیزامین

محفلین
جن لوگوں نے ہاں میں ووٹ ڈالا انہوں نے ثابت نہیں کیا اور بھاگ کھڑے ہوئے مجھے ان سے پوچھنا ہے آپ نے ثابت کیوں نہیں کیا کہ ایسا کیسے ممکن ہے۔اور جنھوں نے نہیں میں ووٹ ڈالا ان سے بھی میرا یہی سوال ہے ۔ برائے مہربانی زمہ دار افراد کی طرح وضاحت کریں شکریہ۔
 
Top