کیا ممکن ہے کہ میں آن لائن خطاطی کی تربیت دے سکوں۔

designer

محفلین
خوش آمدید جناب مھر رشید بھائی، آپکی شاگردی میں‌انشاء‌اللہ ہمیں ضرور ایک خزانہ ملےگا اور وہ بھی انوکھے اسٹائل میں‌۔۔۔۔۔۔شکریہ
 

مھر رشید

محفلین
مہر رشید صاحب، ہائے ہوز لکھنے کے لیے انگریزی حرف O یعنی چھوٹا او ٹائپ کریں۔ یہاں اردو ایڈیٹر میں تقریبا وہی صوتی اردو کی بورڈ استعمال ہوتا ہے جو کہ انپیج میں بھی دستیاب ہے۔

شکریہ !
اپنی نالائقی پر شرمندہ ہوں ۔ دراصل انگریزی میں‌کمپیوٹر کا گزارا ہے مگر اردو میں‌تو دعا ہی ہے۔ بس بد نصیبی سمجھ لیجیے۔ خیر آپ کا بہت بہت شکریہ۔ اور ہاں میں نے ان پیج بھی کم ہی استعمال کیا ہے ۔ کمپیوٹر جب بھی استعمال کیا نیٹ کے لیے ہی کیا۔ البتہ انگلش خطاطی یعنی انگلش حروف کی برش کیلی گرافی تو سفارت خانوں،ملٹی نیشنل کمپنیز،جیسے کہ، آئی سی آئی اور پائنیر وغیرہ اور سی ڈے اے کے کئی کام کیے۔ انگلش کیلی گرافی میں‌اللہ کا کرم ہے ۔ بغیر گراف لگائے کئی رسوم الخط میں آزادی کے ساتھ مزہ لے لیتا ہوں لیکھنے گا۔ بس مجھے پتہ نہیں کہ اپنا کام اپ کو دکھانا کیسے ہے،ورنہ دیر نہ لگاوں
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں‌تو سوچ رہا تھا کہ صرف موبائیل کیمرے سے کام چل جائے گا۔ کیا سکینر واقعی ضروری ہے؟


مہر رشید صاحب، یہ تو آپ کی موبائل فون سے تصویر اتارنے کی مہارت پر منحصر ہے کہ اس طرح خطاطی کی تصویر کتنی بہتر آ سکتی ہے۔ بہرحال آپ موبائل فون سے ہی تصویر کھینچ کر یہاں شیئر کرنے کا ایک مرتبہ تجربہ کر لیں۔ فورم پر تصویر پوسٹ کرنے کے لیے آپ کو یہ تصویر کسی امیج ہوسٹنگ سائٹ جیسے کہ فوٹو بکٹ یا ٹائنی پِک پر اپلوڈ کرکے اس کا ربط یہاں فراہم کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس سلسلے میں ایک متحرک ٹیوٹوریل سے آپ کو کچھ مدد مل جائے گی۔ باقی جتنا ہم سے ہو سکے گا، ہم آپ کی مدد کے لیے تیار رہیں گے۔
 

مھر رشید

محفلین
داخلہ تو مجھے بھی چاہیے پر میں‌بڑی نالئق سٹوڈینٹ ہوں‌گی ۔مار تو نہیں پڑے گی نا ۔۔۔۔۔۔۔

مجھے خوشی ھو گی اگر آپ خطاطی میں داخل ھوں۔ کیونکہ بہت کم ھی دیکھاگیاھے کہ لڑکیاں اس فن سے منسلک ھوں۔ اس ماملے میں ھم آپ کے ساتھ ھیں۔ مار نھیں پڑےگی۔ آپ بےفکر رھیں:beauty:
 

ملائکہ

محفلین
ضرور آپ بھی بہت کچھ سیکھ سکتی ھیں نستعلیق میں۔ خا مو شی ھی سے سیکھنا ھی اصل سیکھنا:snicker:

ویسے میں زیادہ دیر خاموش نہیں رہ سکتی:mad3::mad3:

تو کیا آپ خطاطی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیں گے کہ "میں کیوں خطاطی کرنا سیکھوں"

اصل میں اس سوال کے ذریعے مجھے خطاطی کی اہمیت کے بارے میں معلومات ملیں گی ایک ماہر خطاط سے:winking:
 

مغزل

محفلین
قبلہ مہر رشید صاحب
بندہ بھی زانوئے تلمذ تہہ کرنے ( یعنی گٹے تڑوا کر ) حاضر ہے ۔
امید ہے کہ آپ بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
یہ میراثِ پیغمبراں آپ ہم میں بانٹنے پر راضی ہیں مالک و مولیٰ آپ سے راضی ہو۔
والسلام
 

فاتح

لائبریرین
محمود مغل صاحب کی خطاطی کے تو ہم چشم دید گواہ ہیں۔ گو پہلی نشست میں قلت وقت کے باعث مغل صاحب کے اس ہنر پر بات نہ ہو سکی۔
 

مغزل

محفلین
محمود مغل صاحب کی خطاطی کے تو ہم چشم دید گواہ ہیں۔ گو پہلی نشست میں قلت وقت کے باعث مغل صاحب کے اس ہنر پر بات نہ ہو سکی۔

لیجے بیچ چوراہے ہنڈیا پھوڑ دی ۔ توبہ توبہ ۔
اسی لیے ہم نے آپ کو مہمانِ‌خصوصی بنا کر بدلہ لیا ہے ۔
کراچی کے شعراء فاتح الدین سے ملاقات کیلیے میرے بلاگ پ رابطہ کریں ۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
اور اس کام کے لیے لوگ بھی دھیرج گنج سے بلائے جا رہے ہیں۔ انہیں ایک مدت سے دوبارہ مشاعرے کا انتظار تھا۔ :wink:
 

ابوشامل

محفلین
عمار، فہد، فہیم ، جیا راؤ ، سارہ اور احمد کو دعوت دی جاتی ہے۔
لیجیے مغل صاحب آپ نے دعوت دی اور ہم حاضر کہ خطاطی کے پرانے عشاق میں سے ہیں اور ٹیلی وژن پر رشید بٹ صاحب کے پروگرام دیکھ کر مشق کیا کرتے تھے۔ گو کہ پلے آج تک کچھ نہیں پڑا لیکن اس کے باوجود آج بھی کسی خطاط سے خوش نویسی سیکھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ اگر یہ شوق یہاں پورا ہو جائے تو گویا عید ہو جائے۔
مہر رشید صاحب! اردو محفل پر خوش آمدید۔
 
Top