کیا مسقبل میں شادی سے قبل بلڈ ٹسٹ ضروری ہوگا ۔۔۔۔۔؟

عندلیب

محفلین
حیدرآباد کے ایک اردو اخبار کی یہ خبرملاحظہ فرمائیں ۔

شادی سے عین قبل دلہے کے ایڈزسے متاثر ہونے کے شبہ پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا ۔
شادی کے رسومات کا آغاز ہونےہی والا تھا کہ دلہن کے ماں باپ کو ایک گم نام فون کال وصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ دلہا ایڈز سے متاثر ہے ۔ اس اطلاع کے ساتھ ہی شادی روک دی گئی اور پولس وہاں پہنچ گئی ۔ اس بات کی تصدیق کے لئے پولس، الکٹرانک میڈیا اور لڑکی کے والدین ، دلہے کے ساتھ گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل پہنچ گئے ۔ دلہے کی خون کی جانچ کے بعد ہاسپٹل انتظامیہ نے ہاسپٹل کا سرٹفکیٹ دکھا تے ہوئے یہ اعلان کر دیا کہ دلہا ایڈز سے متاثر نہیں ہے جس پر دلہے نے میڈیا اور پولس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ اس صورت حال کے پیش نظر لڑکی نے شرمندگی محسوس کر تے ہوئے شادی سے انکار کر دیا ۔
کیا مسقبل میں شادی سے قبل بلڈ ٹسٹ ضروری ہوگا ۔۔۔۔۔؟
 
شمشاد

لائبریرین
آپ مستقبل کی بات کر رہی ہیں، یہ تو آج کے دور کی ضرورت ہے۔

اس شادی میں یا تو کسی نے شرارت کی ہو گی یا پھر اس لڑکی کا کوئی اور چاہنے والا ہو گا جس نے اس طرح شادی رکوا دی۔
 
عثمان

محفلین
شادی رکوانے کی یہ ترکیب بھی دلچسپ رہی۔ اس پر ایک چٹ پٹی سی پنجابی فلم بن سکتی ہے۔ جس میں ولن عین وقت پر گنڈاسا لے کر آ جائے۔۔
"۔۔اوئے جنج نئیں جائے گئ اوئے۔۔۔منڈے نوں ایڈز اے۔۔":grin:
 
arifkarim

معطل
گمنام کال سے یاد آیا کہ یہ کوئی مخالف پارٹی کا بندہ ہے جو یہ شادی نہیں کروانا چاہتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی حرج نہیں، بلکہ ہونا چاہیے لیکن عین نکاح یا شادی کے وقت نہیں۔
 
dxbgraphics

محفلین
اگر یورپ کی تقلید کریں گے تو پھر بلڈ ٹسٹ ضرور ہونا چاہیئے۔ وگرنہ اگر ہم اپنے اسلامی اقدار کا پاس کریں اور پاکستانی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے زندگی گزاریں تو شاید ہی بلڈ ٹسٹ کی ضرورت پڑے۔ اور اللہ خیر کرے آج کل میڈیا کے تھرو اور دوسرے کئی طریقوں سے وطن عزیز میں نت نئے فیشن اور مخلوط نظام تعلیم کو عام کر کے ایسی ہی مشکلات سے دوچار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔دنیا سے تو جائیں گے ہی ساتھ میں دین سے بھی۔ (اللہ نہ کرے)
 
طالوت

محفلین
ارے بھائی کبھی کبھی چیزوں کو یورپ امریکہ والی عینک اتار کر بھی دیکھنا چاہیے ۔ ایک حرامکاری ہی اس بیماری کا سبب نہیں اور نہ ہی یہ اکلوتی بیماری ہے جس کے سبب مستقبل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ تبدیلی یا انتقال خون اور آلودہ طبی آلات بھی اس کا سبب ہو سکتے ہیں اور میرے پڑوس میں آباد خاندان کے بچے تھیلمیسیا (غالبا) کا شکار ہیں ۔ اور اس کا سبب میاں بیوی میں پہلے سے موجود کوئی نقص ہے ۔ اب بتائیں ایسے معاملات میں کونسی اسلامی اقدار جاں بلب ہے ؟
وسلام
 
ذرا گوگل پر انگلیاں پھیریئے اور دیکھئے کتنے فیصد حرامکاری سے پھیلا ہے اور کتنے فیصد دوسری وجہوں سے
مع السلام

http://www.cdc.gov/hiv/topics/surveillance/basic.htm#hivaidsexposure

باقی کوئی مانے یا نہ مانے ہر کسی کا اپنا نظریہ ہے۔ اور ہر کوئی اپنا نظریہ کسی پر نہیں تھوپ سکتا
 
خوشی

محفلین
ایک نیا راستہ کھل جائے گا دھاندلی اور رشوت کا ، اس کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا

اور پہلے جہیز نہ ہونے کی وجہ سے لڑکیاں گھر بیٹھے بوڑھی ہو جاتی تھیں اب بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کے انتظار میں ایساہوا کرے گا۔ آپ ایسی باتیں کرتے یہ کیوں نہیں سوچتے کہ یہ پاکستان ھےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےے
 
میں اگر چہ حساب میں کمزور ہوں مگر ایسا کوئی آسمانی فرق بھی نہیں ۔ ایک بڑی وجہ آلودہ طبی آلات بھی ہیں ۔ اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ اس بے راہ روی سے بچیں تو ہمیں زنا مشکل اور نکاح آسان کرنا ہو گا۔ اپنی مرضی تھوپنا ، زبردستی کی شادی ، اور پسند نا پسند کا خیال رکھنا ہو گا۔ اب زیادہ تفصیل میں جاؤں تو دھاگہ بگڑ جائے گا ۔ اور بھائی اتنے دلبرداشتہ کیوں ہو رہے ہیں یہ بات تو ایسے ہی سچ ہے جیسے سورج کا چمکنا سچ کہ ایڈز جیسی مہلک بیماری کا سب سے بڑا سبب جنسی بے راہ روی ہی ہے ۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ دوسرے اسباب بھی خاصی قوت کے ساتھ موجود ہیں۔

مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں ہر اس جگہ کا ہے جہاں جھوٹی انا ، ذات پات کے بے ہودہ خیالات ، نام نہاد مذہبی ، معاشرتی و خاندانی اقدار و روایات ہیں وہاں لڑکیا بوڑھی ہی ہوتی ہیں ۔ ایک سید گھرانہ باقیوں سے الرجک ہے ، جاٹ کو صرف جاٹ سے ہی رشتے داری کرنا ہے وگرنہ ناک کٹ جانے کا اندیشہ ، سومرو جتوئی سے رشتے داری میں سبکی محسوس کرتا ہے ، گیلانی صاحب چیمہ صاحب کو کم درجےکا انسان سمجھتے ہیں کہ وہ گدی نشین ہیں ۔ اور موچی نائی ، میراثی وغیرہ کی تو بات ہی چھوڑ دیں ۔ اور یہ عجوبے تو ہر جگہ ہر ملک ہر شہر میں پائے جاتے ہیں ۔ ہمارے خطے میں ذرا زیادہ ہیں بلکہ خاصے زیادہ ہیں ۔
میری رائے میں تو حکومت کو قانون سازی کر کے اسے لازم کر دینا چاہیے ۔ رشوت دھاندلی میں تو ہم حاجیوں سے باز نہیں آتے تو اس کے لئے پریشان ہونے کی کیا ضرورت بھلا ۔
وسلام
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
سعودی عرب میں تویہ قانون موجودہے کہ شادی سےپہلےدونوں میاں بیوی کابلڈٹیسٹ ضروری ہے۔

والسلام
جاویداقبال
 
شمشاد

لائبریرین
یہ قانون پورے سعودی عرب میں نہیں ہے، بلکہ صرف چند ایک گاؤں والوں اور قبیلے والوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ شادی سے پہلے خون کی جانچ کروائی جائے۔
 
dxbgraphics

محفلین
میں اگر چہ حساب میں کمزور ہوں مگر ایسا کوئی آسمانی فرق بھی نہیں ۔ ایک بڑی وجہ آلودہ طبی آلات بھی ہیں ۔ اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ اس بے راہ روی سے بچیں تو ہمیں زنا مشکل اور نکاح آسان کرنا ہو گا۔ اپنی مرضی تھوپنا ، زبردستی کی شادی ، اور پسند نا پسند کا خیال رکھنا ہو گا۔ اب زیادہ تفصیل میں جاؤں تو دھاگہ بگڑ جائے گا ۔ اور بھائی اتنے دلبرداشتہ کیوں ہو رہے ہیں یہ بات تو ایسے ہی سچ ہے جیسے سورج کا چمکنا سچ کہ ایڈز جیسی مہلک بیماری کا سب سے بڑا سبب جنسی بے راہ روی ہی ہے ۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ دوسرے اسباب بھی خاصی قوت کے ساتھ موجود ہیں۔

مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں ہر اس جگہ کا ہے جہاں جھوٹی انا ، ذات پات کے بے ہودہ خیالات ، نام نہاد مذہبی ، معاشرتی و خاندانی اقدار و روایات ہیں وہاں لڑکیا بوڑھی ہی ہوتی ہیں ۔ ایک سید گھرانہ باقیوں سے الرجک ہے ، جاٹ کو صرف جاٹ سے ہی رشتے داری کرنا ہے وگرنہ ناک کٹ جانے کا اندیشہ ، سومرو جتوئی سے رشتے داری میں سبکی محسوس کرتا ہے ، گیلانی صاحب چیمہ صاحب کو کم درجےکا انسان سمجھتے ہیں کہ وہ گدی نشین ہیں ۔ اور موچی نائی ، میراثی وغیرہ کی تو بات ہی چھوڑ دیں ۔ اور یہ عجوبے تو ہر جگہ ہر ملک ہر شہر میں پائے جاتے ہیں ۔ ہمارے خطے میں ذرا زیادہ ہیں بلکہ خاصے زیادہ ہیں ۔
میری رائے میں تو حکومت کو قانون سازی کر کے اسے لازم کر دینا چاہیے ۔ رشوت دھاندلی میں تو ہم حاجیوں سے باز نہیں آتے تو اس کے لئے پریشان ہونے کی کیا ضرورت بھلا ۔
وسلام
اگر آسمانی فرق نہیں ہے تو پھر طبی آلات سے متاثرہ لوگوں کی تعداد یا کوئی فیصدی تعداد؟
پسند ناپسند کی شادی، یا زبردستی کی شادی کا اس سے تعلق؟
تفصیل میں جائیں گے تو دھاگہ نہیں بگڑے گا۔ تسلی رکھیں کہ متظمین یا یہاں آنا جانا لگا رہتا ہے۔
دوسرے اسباب کا سد باب ہر جگہ دکھائی دیتا ہے۔ حتیٰ کے باربر کی دکان میں بھی ہر گاہک کے لئے نیا بلیڈ استعمال کیا جاتا ہے ۔ لیکن جنسی بے راہ روی کو اسلام دشمن عناصر کی جانب سے جان بوجھ کر فروغ دیا جارہا ہے۔
 
فیصدی فرق تو آپ بتائیں کہ اعداد وشمار آپ کی طرف سے ہیں ۔ نا پسنداور زبردستی کی شادیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والا غصہ اور بغاوت کے جذبات جنسی بے راہ روی کا بھی باعث بنتے ہیں ۔ گلی کوچوں سے اٹھنے والی کہانیوں پر نظر رکھیں آپ کو اندازہ ہو جائے گا ۔ اسلام دشمن عناصر چونکہ طاقتور ہیں ہیں اس لئے ان کے یہاں جو جو معیارات ہیں وہ ہم سے انھیں اپنانے کا کبھی مطالبہ کرتے ہیں تو کبھی ہم پر ٹھونستے ہیں ۔ جب ہم بھی طاقتور ہو جاتے ہیں تو غیر مسلموں کے گھروں پر زرد جھنڈے لہراتے ہیں اور دس دس بارہ بارہ سال کی بچیوں کو بھگا کر ان کے قبول اسلام کے ڈھنڈورے پیٹتے ہیں ۔ اسلئے آگ برابر ہے دونوں جانب لگی ہوئی ۔
یاد رہے میں اب بھی ایڈز کی بڑی جنسی بے راہ روی سے انکار نہیں کر رہا ، مگر صرف اسی وجہ کی رٹ بھی نہیں لگا رہا ۔
وسلام
 
Top