کیا مادہ فنا ہوتا ہے

فرہادعلی نے 'سائنس اور ٹیکنالوجی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 25, 2009

  1. فرہادعلی

    فرہادعلی محفلین

    مراسلے:
    75
    ڈالٹن کے مطابق مادہ فنا نہیں ہوتا ہمارا اسلامک نظریہ اس کے برعکس ہے ۔ کیؤنکہ پوری کائنات مادہ سے بنی ہے ۔ اور اسلام میں عقیدہ آخرت کی بنیاد ہی مادہ کے فنا ہونے پر ہے ۔اسی طرح آئن سٹائن نے نظریہ اضا فیئت کہ ذریعے یہ ثا بت کیا کہ مادہ فنا ہو سکتاہے۔ یہ نظریہ اسلام کے نظرہ کے نظریات کےقریب ترین ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں‌کہ مادہ ایک شکل سے دوسری میں‌بدل سکتا ہے؟

    مادے کے فنا ہونے سے متعلق کوئی "اسلامی حوالہ"؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    مادہ توانائی ہے اور توانائی کبھی فنا نہیں‌ہو سکتی ، ہاں اپنی شکل ضرور بدل سکتی ہے۔ ہماری موجودہ کائینات ایک بہت بڑے "بلیک ہول" کے پھٹنے سے وجود میں آئی ہے، جسمیں تمام موجودہ مادہ ایک لا متناہی نکتہ پر موجود تھا۔ اسلئے جب قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے کائنات کو بغیر کسی چیز سے پیدا کیا تو یہ بالکل درست ہے کیونکہ Big Bang کے وقت مادہ صرف ایک توانائی تھی جو دھماکے بعد مادے میں تبدیل ہو گئی۔ اور یوں اربوں کھربوں سال بعد کہکشائیں اور نظام شمسی موجود میں آئے جسکا ہم حصہ ہیں۔ اسی طرح قیامت بھی آئے گی جب کشش ثقل اس دھماکے کی پھیلنے والی طاقت پر عبور حاصل کر کے دوبارہ تمام پھیلے ہوئے مادے کو ایک لامتناہی نکتہ پر جمع کرے گی۔ اور یوں قرآن پاک کی اس آیت اقرار ہوگا کہ قیامت کے روز زمین و آسمان خدا تعالیٰ کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  4. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,802
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    شکریہ،پس ثابت ہوا کہ ا جس طرح یہ کائنات پہلی مرتبہ بنائی گئی تھی، اسی طرح دوبارہ بھی بنائی جائے گی۔ یعنی موجودہ کائنات اِسی طرح ختم ہوگی جس طور پر اسکے دوبارہ تخلیق ہونے کا موقع میسر آسکے۔ اسکا مطب ہم نہیں جانتے کہ ہم سے پہلے کتنی بار یہ کائنات تخلیق ہو چکی ہے اور ختم ہو چکی ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  6. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    لپیٹ‌دینا ایک شکل سے دوسری شکل میں منتقلی کہلائے گا۔ فنا ہونا تو ایک نسبتاً الگ اصطلاح‌ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    ترکی کے مشہور سائنس دان ھارون یحیی کو پڑھیں اس بارے میں ان کی کتابون کا اردو ترجمہ مجھے بہت اچھا لگا:biggrin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. فرہادعلی

    فرہادعلی محفلین

    مراسلے:
    75
    ’’ کل من علیھا فان ‘‘
     
  9. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,493
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    یہ صاحب سائنسدان نہیں ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  10. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    سائنسدان نہیں ہیں تو کیا ہوا۔ کیا ایک دانش ور یا فلاسفر فطری بات نہیں کر سکتا؟!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,058
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    سائنس کے طالب علم کہہ لیں۔ یا رائٹر کہہ لیں۔ سائنسی فلسفے پر انکی اچھی نظر ہے۔ دلیل سے بات کرتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,493
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    ایک بار پھر کہوں گا کہ ہارون یحیٰی کا سائنس سے دور تک بھی تعلق نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    کیا وہ اس کا دعوٰی کرتے ہیں ؟
    یا دیگر سائنسدانوں کے حوالوں سے اپنی بات بیان کرتے ہیں ؟
    وسلام
     
  14. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,058
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    دیگر سائنسدانوں کا حوالہ ہی دیتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    بھای میں نے ان کی اردو میں ترجمہ سب کتابیں پڑھی ھیں ان کی دلیلیں بہت پکی ھوتی ھیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. عبدالباسط قریشی

    عبدالباسط قریشی محفلین

    مراسلے:
    2
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    بالکل مادہ فنا ہوتا ہے اس دنیا میں، اور ہو رہا ہے۔
    ڈالٹن اور آئن سٹائن نے دنیا کے پیدا یا قیامت کے دن فنا ہونے سے قطعی نظر سائنس کے اصولوں کو دیکھتے ہوئے بات کہی ہے،
    ڈالٹن کی بات غلط اور آئن سٹائن کی بات صحیح ہے۔
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 16, 2020
    • متفق متفق × 1
  17. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,784
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    کسی دور میں ان صاحب سے بہت متاثر رہنے کے بعد اب اندازہ ہوا ہے کہ ان کے دلائل کتنے کمزور ہوا کرتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر