کیا مادہ فنا ہوتا ہے

فرہادعلی

محفلین
ڈالٹن کے مطابق مادہ فنا نہیں ہوتا ہمارا اسلامک نظریہ اس کے برعکس ہے ۔ کیؤنکہ پوری کائنات مادہ سے بنی ہے ۔ اور اسلام میں عقیدہ آخرت کی بنیاد ہی مادہ کے فنا ہونے پر ہے ۔اسی طرح آئن سٹائن نے نظریہ اضا فیئت کہ ذریعے یہ ثا بت کیا کہ مادہ فنا ہو سکتاہے۔ یہ نظریہ اسلام کے نظرہ کے نظریات کےقریب ترین ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈالٹن کے مطابق مادہ فنا نہیں ہوتا ہمارا اسلامک نظریہ اس کے برعکس ہے ۔ کیؤنکہ پوری کائنات مادہ سے بنی ہے ۔ اور اسلام میں عقیدہ آخرت کی بنیاد ہی مادہ کے فنا ہونے پر ہے ۔اسی طرح آئن سٹائن نے نظریہ اضا فیئت کہ ذریعے یہ ثا بت کیا کہ مادہ فنا ہو سکتاہے۔ یہ نظریہ اسلام کے نظرہ کے نظریات کےقریب ترین ہے ۔
کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں‌کہ مادہ ایک شکل سے دوسری میں‌بدل سکتا ہے؟

مادے کے فنا ہونے سے متعلق کوئی "اسلامی حوالہ"؟
 

arifkarim

معطل
مادہ توانائی ہے اور توانائی کبھی فنا نہیں‌ہو سکتی ، ہاں اپنی شکل ضرور بدل سکتی ہے۔ ہماری موجودہ کائینات ایک بہت بڑے "بلیک ہول" کے پھٹنے سے وجود میں آئی ہے، جسمیں تمام موجودہ مادہ ایک لا متناہی نکتہ پر موجود تھا۔ اسلئے جب قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے کائنات کو بغیر کسی چیز سے پیدا کیا تو یہ بالکل درست ہے کیونکہ Big Bang کے وقت مادہ صرف ایک توانائی تھی جو دھماکے بعد مادے میں تبدیل ہو گئی۔ اور یوں اربوں کھربوں سال بعد کہکشائیں اور نظام شمسی موجود میں آئے جسکا ہم حصہ ہیں۔ اسی طرح قیامت بھی آئے گی جب کشش ثقل اس دھماکے کی پھیلنے والی طاقت پر عبور حاصل کر کے دوبارہ تمام پھیلے ہوئے مادے کو ایک لامتناہی نکتہ پر جمع کرے گی۔ اور یوں قرآن پاک کی اس آیت اقرار ہوگا کہ قیامت کے روز زمین و آسمان خدا تعالیٰ کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے!
 

arifkarim

معطل

شکریہ،پس ثابت ہوا کہ ا جس طرح یہ کائنات پہلی مرتبہ بنائی گئی تھی، اسی طرح دوبارہ بھی بنائی جائے گی۔ یعنی موجودہ کائنات اِسی طرح ختم ہوگی جس طور پر اسکے دوبارہ تخلیق ہونے کا موقع میسر آسکے۔ اسکا مطب ہم نہیں جانتے کہ ہم سے پہلے کتنی بار یہ کائنات تخلیق ہو چکی ہے اور ختم ہو چکی ہے!
 

قیصرانی

لائبریرین
لپیٹ‌دینا ایک شکل سے دوسری شکل میں منتقلی کہلائے گا۔ فنا ہونا تو ایک نسبتاً الگ اصطلاح‌ہے
 

عسکری

معطل
ترکی کے مشہور سائنس دان ھارون یحیی کو پڑھیں اس بارے میں ان کی کتابون کا اردو ترجمہ مجھے بہت اچھا لگا:biggrin:
 

دوست

محفلین
سائنس کے طالب علم کہہ لیں۔ یا رائٹر کہہ لیں۔ سائنسی فلسفے پر انکی اچھی نظر ہے۔ دلیل سے بات کرتے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
کیا وہ اس کا دعوٰی کرتے ہیں ؟
یا دیگر سائنسدانوں کے حوالوں سے اپنی بات بیان کرتے ہیں ؟
وسلام
 
بالکل مادہ فنا ہوتا ہے اس دنیا میں، اور ہو رہا ہے۔
ڈالٹن اور آئن سٹائن نے دنیا کے پیدا یا قیامت کے دن فنا ہونے سے قطعی نظر سائنس کے اصولوں کو دیکھتے ہوئے بات کہی ہے،
ڈالٹن کی بات غلط اور آئن سٹائن کی بات صحیح ہے۔
 
آخری تدوین:
Top