اگر آپ جملہ استعمال کرتے ہوں تو اسکے کافی سارے اوپن سورس شاپنگ کارٹ مل جاتے ہیں۔
ساجد بھائی اس کیلئے کوئی لنک بھی دے دیں۔
ایک اہم بات۔۔۔
میںجس کمپنی کیلئے یہ سائٹ بنانا چاہ رہا ہوں۔وہ اپنی پروڈکٹ آن لائن کرنا چاہ رہے ہيں۔لیکن اس میںمسئلہ یہ ہے۔
1-ان کے گاہگ لگے بندھے ہيں۔جو ماہانہ ان سے مال خریدتے ہیں اور بعد میںپیمنٹ کردیتے ہیں۔میںیہ چاہتا ہوں کہ وہ (پرانے گاہگ) سائٹ کے ذریعے اپنا آرڈر بھیج دیں۔(رقم وہ مال موصول ہونے کے بعد دیتے ہیں)۔کمپنی گاہکوں کے آرڈرز کو چیک کرکے جومال تیار کرلے اور ان کو آگاہ کر دے کہ اپنا مال وصول کرلیں۔فی الحال وہ اپنا آرڈر میل کے ذریعے بھیج دیتے ہیں۔لیکن میل بعض اوقاتmisplaceہوجاتی ہے۔آرڈر نہ ملنے کی وجہ سے مطلوبہ مال وقت پر تیار نہیں ہوپاتا جس کی وجہ سے کمپنی اور گاہک دونوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ جب سائٹ آن لائن ہوجائے گی تو اس میں تو ہر آرڈر کا ریکارڈ ہوگا۔کمپنی یا گاہک جب چاہیں اس کو چیک کر سکیں گے۔
2-اگر کمپنی عام صارفین کیلئے بھی اپنی اشیاء کو آن لائن کرتی ہے۔تو اس کیلئے لمبا پروسیجر کرنا پڑے گا۔
1۔بینک اکاؤنٹ۔۔۔۔کریڈٹ کارڈ۔۔۔۔ بینک والے بھی شاید ہر آئیٹم پر کٹوتی کریں۔جو چیز 100روپے کی ہے اگڑ اس پہ 10روپےاور ای کامرس والے 5روپے کٹوتی کریں تو وہ 115روپے کی ہوگئی۔تو کمپنی والوں کی چیز تو بیٹھے بٹھائے 15روپے مہنگی ہوگئی۔۔۔
2۔ای کامرس والوں کو کتنا دینا ہوگا؟
اس کا کوئی حل ارشاد فرمائیں۔۔۔۔
ایسی چیزوں کا کیا حل کیا جائے؟؟