کیا شاپنگ کارٹ کا سوفٹوئیر اردو میں‌ دستیاب ہے؟

رضا

معطل
السلام علیکم
کیا شاپنگ کارٹ کا سوفٹوئیر اردو میں‌ دستیاب ہے؟
برائے کرم! رہنمائی فرمائیں۔
http://www.shopfactory.com/
اس سائٹ سے ایک ڈیمو ورژن تو ملا ہے۔انگلش میں ہوگا چیک کرتا ہوں۔
مزید کسی رکن کے پاس شاپنگ کارٹ(اردو سوفٹوئیر) کے بارے میں معلومات ہوں تو رہنمائی فرمائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
رضا جب تک کوئی اسے مقامیائے گا نہیں، کہاں سے ملے گا۔ اور اگر کسی نے اب تک کیا ہوتا، یہ یا کوئی دوسرا بھی، تو یہاں ہی کیا گیا ہوتا، یا اس کی خبر یہاں موجود ہوتی۔
آ جاؤ میدان میں اردوانے کے لئے۔۔۔
 

رضا

معطل
لیکن کوئی سوفٹوئیر توملے جو فری وئیرہو۔
فاسٹ اور کارکردگی بھی اچھی ہو۔
اگر ایسا کوئی سوفٹوئیر ملے تو کوشش کی جاسکتی ہے۔
آپ تھوڑا سرچ کرنے کی زحمت فرمائیں۔
 
سلام مسنون!

شاپنگ کارٹ عموماً ویب بیسڈ‌ ہی زیادہ مفید سمجھے جاتے ہیں۔ اور ایسے کئی اپلیکیشن دستیاب ہیں۔ عموماً یہ اپلیکیشن زیادہ ضخیم بھی نہیں ہوتے لہٰذا باسانی ان کو لوکلائز کیا جا سکتا ہے۔
 

رضا

معطل
سلام مسنون!

شاپنگ کارٹ عموماً ویب بیسڈ‌ ہی زیادہ مفید سمجھے جاتے ہیں۔ اور ایسے کئی اپلیکیشن دستیاب ہیں۔ عموماً یہ اپلیکیشن زیادہ ضخیم بھی نہیں ہوتے لہٰذا باسانی ان کو لوکلائز کیا جا سکتا ہے۔
جو آپ کی نظر میں سب سے اچھا ہو وہ عطا فرما دیں۔
 

رضا

معطل
اگر آپ جملہ استعمال کرتے ہوں تو اسکے کافی سارے اوپن سورس شاپنگ کارٹ مل جاتے ہیں۔

ساجد بھائی اس کیلئے کوئی لنک بھی دے دیں۔

ایک اہم بات۔۔۔
میں‌جس کمپنی کیلئے یہ سائٹ بنانا چاہ رہا ہوں۔وہ اپنی پروڈکٹ آن لائن کرنا چاہ رہے ہيں۔لیکن اس میں‌مسئلہ یہ ہے۔
1-ان کے گاہگ لگے بندھے ہيں۔جو ماہانہ ان سے مال خریدتے ہیں اور بعد میں‌پیمنٹ کردیتے ہیں۔میں‌یہ چاہتا ہوں کہ وہ (پرانے گاہگ) سائٹ کے ذریعے اپنا آرڈر بھیج دیں۔(رقم وہ مال موصول ہونے کے بعد دیتے ہیں)۔کمپنی گاہکوں کے آرڈرز کو چیک کرکے جومال تیار کرلے اور ان کو آگاہ کر دے کہ اپنا مال وصول کرلیں۔فی الحال وہ اپنا آرڈر میل کے ذریعے بھیج دیتے ہیں۔لیکن میل بعض اوقاتmisplaceہوجاتی ہے۔آرڈر نہ ملنے کی وجہ سے مطلوبہ مال وقت پر تیار نہیں ہوپاتا جس کی وجہ سے کمپنی اور گاہک دونوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ جب سائٹ آن لائن ہوجائے گی تو اس میں تو ہر آرڈر کا ریکارڈ ہوگا۔کمپنی یا گاہک جب چاہیں اس کو چیک کر سکیں گے۔
2-اگر کمپنی عام صارفین کیلئے بھی اپنی اشیاء کو آن لائن کرتی ہے۔تو اس کیلئے لمبا پروسیجر کرنا پڑے گا۔
1۔بینک اکاؤنٹ۔۔۔۔کریڈٹ کارڈ۔۔۔۔ بینک والے بھی شاید ہر آئیٹم پر کٹوتی کریں۔جو چیز 100روپے کی ہے اگڑ اس پہ 10روپےاور ای کامرس والے 5روپے کٹوتی کریں تو وہ 115روپے کی ہوگئی۔تو کمپنی والوں کی چیز تو بیٹھے بٹھائے 15روپے مہنگی ہوگئی۔۔۔
2۔ای کامرس والوں کو کتنا دینا ہوگا؟

اس کا کوئی حل ارشاد فرمائیں۔۔۔۔
ایسی چیزوں کا کیا حل کیا جائے؟؟
 
Top