تعارف کیا تعارف ضروری ہے؟

mzaf84

محفلین
یہاں بس اتنا بولنا ہی کافی ہوگا: اردو بولتا ہوں، اردو کے لئے بولتا ہوں اور اردو بولنے والوں سے بولنا چاہتا ہوں۔
اگر آپ بھی محبِّ اردو ہیں تو فیس بک کے اس اردو صفحہ پر اپنی پسندیدگی (LIKE) ضرور درج کریں۔
Like on Facebook

:)
 
mzaf84

محفلین
یہاں بس اتنا بولنا ہی کافی ہوگا: بولتا ہوں، کے لئے بولتا ہوں اور بولنے والوں سے بولنا چاہتا ہوں۔
اگر آپ بھی محبِّ ہیں تو فیس بک کے اس صفحہ پر اپنی پسندیدگی (LIKE) ضرور درج کریں۔

Like on Facebook

:)
 
آبی ٹوکول

محفلین
تو جی بولیئے اردو بولنے والوں سے بولیئے اردو، کس نے روکا ہے بولنے سے اردو ؟ اب آہی گئے ہیں تو آپکا سواگت ہے ان اردو
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
یہاں بس اتنا بولنا ہی کافی ہوگا: اردو بولتا ہوں، اردو کے لئے بولتا ہوں اور اردو بولنے والوں سے بولنا چاہتا ہوں۔
اگر آپ بھی محبِّ اردو ہیں تو فیس بک کے اس اردو صفحہ پر اپنی پسندیدگی (LIKE) ضرور درج کریں۔
Like on Facebook
:)
جی نہیں یہاں بس اتنا بولنا ہی کافی نہیں ہوگاکہ:
اردو بولتا ہوں، واقعی آپ بڑا احسان کرتے ہیں اردو پر۔ بڑا کرم فرماتے ہیں اردو زبان پر۔آپ جیسے جیالوں ہی کے سبب آج اردو زندہ ہے۔
اردو کے لئے بولتا ہوں۔"صاحب ! اردو تو ہم بھی بولتے ہیں،لیکن ہم نے شاید آج تک کبھی بھی اُردو کے لیے اردو نہیں بولی۔
ہم تو اپنے مافی الضمیر کے اظہار کے لیے اردو بولتے ہیں۔"
اور اردو بولنے والوں سے بولنا چاہتا ہوں۔"اللہ رب العزت آپ کی یہ تمنا پوری کرے۔ آمین۔ بجاہ النبی الکریم۔"
اگر آپ بھی محبِّ اردو ہیں تو۔۔۔۔۔۔۔

براہِ کرم اپنا تفصیل تعارُف پیش کریں۔ تاکہ اردو والے اپنے دلوں میں آپ کے لیے اپنائیت کا جذبہ محسوس کریں اور آپ سے اردو بولیں۔اور آپ ہی کی طرح اردو کو زندہ رکھیں۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ظفر صاحب، جو شاید آپ کا نام ہے۔ اپنے صفحے کی مشتہری تو کر دی، اب تعارف بھی ہو جائے۔ یہاں سب ہی محب اردو ہیں۔
 
عمر سیف

محفلین
خوش آمدید
ویسے جہاں تک میرا خیال ہے یہ صاحب اپنے صفحے کی مشہوری کے لیے ہی آئے تھے اسی لیے تعارف کروانا مناسب نہیں سمجھا:grin:
 
میر انیس

لائبریرین
خوش آمدید ظفر صاحب ۔ یہاں کا اصول ہے کہ تعارف تفصیل سے پیش کیا جائے یا کم از کم اتنا مختصر نہ ہو جیسا آپ نے پیش کیا ۔
خوش آمدید
ویسے جہاں تک میرا خیال ہے یہ صاحب اپنے صفحے کی مشہوری کے لیے ہی آئے تھے اسی لیے تعارف کروانا مناسب نہیں سمجھا:grin:
میرا خیال ہے ابھی کل ہی کی تو بات ہے انکو تھوڑا سا وقت اور دیا جائے پھر دیکھیں گے
 
عمر سیف

محفلین
خوش آمدید ظفر صاحب ۔ یہاں کا اصول ہے کہ تعارف تفصیل سے پیش کیا جائے یا کم از کم اتنا مختصر نہ ہو جیسا آپ نے پیش کیا ۔
میرا خیال ہے ابھی کل ہی کی تو بات ہے انکو تھوڑا سا وقت اور دیا جائے پھر دیکھیں گے

دی مہلت ۔۔ کل بھی یہی سب لکھیں گے
اردو بولتا ہوں، اردو کے لئے بولتا ہوں اور اردو بولنے والوں سے بولنا چاہتا ہوں۔​
 
KwULv.png
 
شوکت پرویز

محفلین
السّلام علیکم mzaf84 صاحب!
اردو محفل میں خوش آمدید۔۔۔ :)

by the way یہاں صرف اردو بولنے سے کام نہیں چلے گا، اردو "لکھنا" بھی پڑے گا ;)
 
Top