کیا بچوں کی امی کو اپنے کاروبار کی مشکلات کے بارے میں بتانا چاھئیے ؟ آخری قسط

اُس کی بیوی اس کی بپتا اور اس کے نتیجے میں ہونے والے سانحے کی دکھ بھری کہانی سن کرپہلے تو سٹپٹا گئی پھریہ سوچ کر بہت خوش ہوئی کہ بہر حال اسکے شوہر کی جان بچ گئی اس کے لیے اس سے بڑھ کر خوشی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے مگر اسی کے ساتھ وہ اپنے شوہر سے یہ پوچھے بغیر نہ رہ سکی کہ اس نے اپنی پریشانی کا حال اپنی شریک زندگی سے کیوں بیان نہ کردیا ؟ اس طرح اس کا دکھ بٹ جاتا۔
اس کی بیوی کی یہ بات بالکل درست تھی ۔ اس نے شوہر کے علم میں لائے بغیر لاکھوں روپے کے زیورات اپنی تجوری میں محفوظ کررکھے تھے ۔ یہ زیورات ان رقموں سے بنوائے گئے تھے جو اس کا شوہر اپنی محبوب بیوی کو وقتا فوقتا نذر کرتا رہتاتھا ۔ اگر اس کے شوہر نے اپنا دکھ بانٹنے کے خیال سے اسے بتادیا ہوتا کہ وہ کس مصیبت میں گرفتار ہوگیا ہے تو وہ ان زیورات کو اس کے حوالے کردیتی اور اس کا شوہر انھیں رہن رکھ کر یا فروخت کرکے اپنے قرضے چکا دیتا ۔ اس شخص نے اپنی شریک زندگی کے ساتھ اپنا دکھ درد بانٹنے سے گریز کرکے اپنی موت کا سامان کرلیا تھا ۔ یہ ایک اتفاق تھا کہ عمارت کی پہلی منزل پر شامیانہ نصب ہونے کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی تھی ۔ اس کی بیوی نے فورا اسے قرضوں کے جنجال سے نکالنے کے لیے کارگر تدبیریں کیں۔ شریک زندگی کی فراست اور حسن تدبیر سے اس شخص کو قرضوں سے نجات مل گئی ۔
اس کے بعد اس شخص نے زیادہ فہم وفراست سے کام لیا۔ اس کا کاروبار دوبارہ چمک اٹھا۔ اس سوچ سوچ کر اقدامات کیے ۔ اسطرح اس کی تجارت پیشتر سے زیادہ مضبوط بنیادوں پر قائم ہوگئ اور اس کی زندگی بگڑتے بگڑتے بن گئی۔
اس کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کہ ایسا شخص جو آپ کو لگے کہ یہ آپ کے ساتھ مخلص ہے اُس کے ساتھ اپنا دُکھ درد بانٹ لینا چاھئیے ۔
کہانی کو پسند کرنے اور دیکھنے کے لئے آپ سب کا بے حد مشکور ہوں ۔
 

ہادیہ

محفلین
ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ختم بھی ہوگئی؟؟
ویسے یہ "ایک ہی قسط" کی کہانی زیادہ بہتر رہتی۔۔ کیا یہ سچہ واقعہ ہے یا محض فرضی کہانی؟
 
آخری تدوین:
ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ختم بھی ہوگئی؟؟
ویسے یہ "ایک ہی قسط" کی کہانی زیادہ بہتر رہتی۔۔ کیا یہ سچہ واقع ہے یا محض فرضی کہانی؟
وقت قلیل تھا تحریر تو پوری ہی کرنا چاہ رہا تھا ۔ بہت پرانا واقعہ ہے کسی کتاب سے دیکھا تھا اُس میں تو یہی لکھا تھا کہ یہ فرضی واقعہ نہیں ہے یہ سچا واقعہ ہے ۔
 

فاخر رضا

محفلین
بہت ہی اعلٰی پائے کی کہانی ہے، عمدہ پلاٹ اور برجستگی سے بھرپور. آپ میں ادیبانہ خصوصیات ہیں لہذا آپ یہ کام سنجیدگی کے ساتھ اختیار کرنے کے بارے میں سوچیں. ماشاءاللہ، نہایت اصلاحی کہانی تھی
 
Top