کیا ایک ہی کی بورڈ کا استعمال ممکن ہے؟

راقم

محفلین
السّلام علیکم، محترم منتظمین!
میری تجویز یہ ہے کہ جس طرح "عنوان" اور "مختلف ٹیگز کو کوما کے ذریعے علیحدہ کریں"یا (اس طرح کے دوسرے مقامات) پر ڈیفالٹ کی بورڈ استعمال ہوتا ہے، اسی طرح پیغام والی جگہ کو بھی ڈیفالٹ کی بورڈ ہی سے منسلک کیا جائے۔
یا دوسری صورت میں ڈیفالٹ کی بورڈ مکمل ہٹاکر صرف انسٹال شدہ کی بورڈ کے استعمال کو فعال کر دیا جائے۔اس سے تمام صارفین کولکھنے میں بہت سہولت ہو جائے گی۔ اور بار بار کی بورڈ تبدیل نہیں کرنا پڑے گا۔ میرا خیال ہے کہ یہ کام شاید زیادہ مشکل نہیں ہو گا کیوں کہ بہت سے دوسرے فورمز پر ایک ہی کی بورڈ استعمال ہوتا ہے۔
میں خود تو کمپیوٹر کی الف ب بھی نہیں جانتا۔
مجھے ذاتی طور بار بار کی بورڈتبدیل کرنےسے بہت کوفت ہوتی ہے۔ بعض اوقات کافی عبارت لکھنے کے بعد پتا چلتا ہے کہ کی بورڈ تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے انگریزی لکھی جا رہی ہے۔ براہِ مہربانی اس طرف جلد توجہ فرما کر،اگر ممکن ہو تو اس مسئلے کو حل کر دیجیے تاکہ ہر جگہ لکھنے کے لیے ایک ہی کی بورڈ استعمال ہے۔
والسّلام
 
الف عین

لائبریرین
راقم صاحب، آپ کا سوال واضح نہیں، لگتا ہے کہ آپ فورم میں جواب کے خانے میں کی بورڈ استعمال نہیں کر پا رہے ہیں۔ ورنہ محفل میں تو سب جگہ ایک ہی کی بورڈ استعمال ہوتا ہے۔
اگر پس منظر کا رنگ سبز ہے تو اس میں اردو ٹائپ ہو گی
اگر پس منظر ہلکا بینگنی ہے، تو صرف انگریزی ٹائپ ہو گی۔
اور اگر صرف سفید ہی نظر آ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا براؤزر جاوا سکرپٹ کو سمجھنے سے قاصر ہے، اس صورت میں یا تو براؤزر بدل کر دیکھیں، یا جاوا سپورٹ ڈس ایبل ہو گئی ہو تو اسے فعال کر دیں، یا کسی اور وجہ سے ایسا ہوا ہو تو براؤزر کا کیش اور کوکیز خالی کر دیں۔
 
نیز یہ کہ سبز اور بنفشئی یعنی اردو اور اینگلش میں دبدیل کرنے کے لئے Ctrl+Space استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
راقم

محفلین
سب کچھ کر کے دیکھ لیا لیکن کی بورڈ والا مسٕئلہ برقرار ہے۔

راقم صاحب، آپ کا سوال واضح نہیں، لگتا ہے کہ آپ فورم میں جواب کے خانے میں کی بورڈ استعمال نہیں کر پا رہے ہیں۔ ورنہ محفل میں تو سب جگہ ایک ہی کی بورڈ استعمال ہوتا ہے۔
اگر پس منظر کا رنگ سبز ہے تو اس میں اردو ٹائپ ہو گی
اگر پس منظر ہلکا بینگنی ہے، تو صرف انگریزی ٹائپ ہو گی۔
اور اگر صرف سفید ہی نظر آ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا براؤزر جاوا سکرپٹ کو سمجھنے سے قاصر ہے، اس صورت میں یا تو براؤزر بدل کر دیکھیں، یا جاوا سپورٹ ڈس ایبل ہو گئی ہو تو اسے فعال کر دیں، یا کسی اور وجہ سے ایسا ہوا ہو تو براؤزر کا کیش اور کوکیز خالی کر دیں۔

نیز یہ کہ سبز اور بنفشئی یعنی اردو اور اینگلش میں دبدیل کرنے کے لئے ctrl+space استعمال کیا جا سکتا ہے۔

السّلام علیکم ،محترم اعجاز عبید صاحب اورمحترم ابنِ سعید صاحب!
آپ کے بتائے ہوئے سارے طریقے آزما چکا ہوں۔ کیش، کوکیز سب ڈیلیٹ کر دیے "جاوا" اور "جاوا سکرپٹ" فعال ہیں۔ لیکن کی بورڈ والا مسئلہ وہیں ہے۔
میں فائر فاکس براؤزر استعمال کر رہا ہوں۔
پیغام لکھنے کے لیے دی گئی جگہ "سفید" ہے۔
جہاں بھی سبز جگہ ہوتی ہے وہاں مجھے کی بورڈ تبدیل نہیں کرنا پڑتا لیکن پیغام لکھتے ہوئے ، جواب دیتے ہوئے یا نیا دھاگا بھیجتے ہوئے مجھے اپنا انسٹال کردہ "فونیٹک کی بورڈ" ہی فعال کرنا پڑتا ہے، تبھی پیغام لکھ پاتا ہوں۔
محترم ابنِ سعید صاحب، میں نے کنٹرول سپیس والا طریقہ بھی آزمایا جو اِن پیج میں زبان کی تبدیلی کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن کچھ نہیں ہوا۔
محترم نبیل صاحب سے پوچھ کر دیکھیے شاید ان کے پاس اس مسئلے کا کوئی حل ہو۔
آپ دونوں اصحاب کا بہت شکریہ۔
والسّلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی ہاں، معلوم یہی ہوتا ہے کہ کسی طرح آپ کی ترجیحات میں وزی وگ ایڈیٹر سیٹ‌ ہوا ہوا ہے۔ آپ اپنے یوزر کنٹرول پینل میں جائیں اور وہاں اختیارات کی تدوین پر کلک کریں، اور اس صفحے پر سب سے نیچے پیغامات مدون کرنے والے ایڈیٹر کا انٹرفیس سیٹنگ کو سٹینڈرڈ ایڈیٹر پر سیٹ‌ کر دیں۔
 
راقم

محفلین
بہت بہت شکریہ، محترم نبیل صاحب! مسئلہ حل شُد۔

آپ اس جگہ جائیں اور دیکھیں کہ متفرق آپشنز میں آپ نے کونسا ایڈیٹر منتخب کر رکھا ہے۔

جی ہاں، معلوم یہی ہوتا ہے کہ کسی طرح آپ کی ترجیحات میں وزی وگ ایڈیٹر سیٹ‌ ہوا ہوا ہے۔ آپ اپنے یوزر کنٹرول پینل میں جائیں اور وہاں اختیارات کی تدوین پر کلک کریں، اور اس صفحے پر سب سے نیچے پیغامات مدون کرنے والے ایڈیٹر کا انٹرفیس سیٹنگ کو سٹینڈرڈ ایڈیٹر پر سیٹ‌ کر دیں۔

السلام علیکم، محترم نبیل صاحب!
میرا مسئلہ آپ کے بتائے گئے طریقے پر عمل کرنے سے حل ہو گیا ہے۔ مجھے یقین تھا کہ آپ اس مسئلے کو سمجھ کر ضرور حل کر لیں گے۔ میں نے واقعی آپشنز میں " ایڈیٹر مکمل وزی وگ" منتخب کر رکھا تھا۔ جو اب "سٹینڈرڈ ایڈیٹر" منتخب کر لیا ہے۔ اب پیغام والی جگہ بھی سبز ہو چکی ہے اور مجھے کی بورڈ بھی تبدیل نہیں کرنا پڑ رہا۔
لیکن ایک کمی محسوس ہوتی ہے کہ فونٹس کی فہرست میں علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق نظر نہیں آ رہے، لکھتے ہوئے علوی نستعلیق ہی دکھائی دیتا ہے۔ میں نے فونٹ "پاک نستعلیق" منتخب کر کے لکھنا شروع کیا تھا۔ کیوں کہ علوی اور جمیل نستعلیق موجود نہیں ہیں۔
بہرحال بڑا مسئلہ حل ہو گیا ہے، یہ اگر نہ بھی ہوا تو کام چل جائے گا۔اگر آسانی سے کچھ ہو گیا تو بتا دیجیے گا۔
نوٹ: میں نے ڈیفالٹ فونٹ علوی منتخب کیا ہوا ہے۔ چھوٹی "ی" کے دو نقاط علوی نستعلیق میں نہیں ہیں، (یہ جمیل نوری نستعلیق میں نظر آتے ہیں اور لفظ "عمومی" بھی "غمومی" پڑھا جاتا ہے۔ آخر میں چھوٹی بریکٹ نہیں لگائی جا رہی۔
آپ کا ایک بار پھر بہت شکریہ۔
والسلام
 
الف عین

لائبریرین
آخری بریکٹ کا مسئلہ تو انٹر نیٹ اکسپلورر کے علاسہ ہر براؤزر میں ہے۔ البتہ جو فانٹ تھیم میں منتخب کریں، اسی میں لکھا جاتا ہے، یہاں آپ کوئی اور فانٹ استعمال کر رہے ہیں، میرے پاس وہ ٹائمس میں ہی نظر آ رہا ہے۔
’عمومی‘ کا غ م و م ی نظر آنا میرے لئے تعجب خیز ہے۔ ذرا سکرین شاٹ سے ظاہر کریں۔
 
محمدصابر

محفلین
آپ بغیر کوئی فونٹ سیلیکٹ کیے لکھتے جائیں۔ پھر آپ کی تحریر ہر کسی کو اپنی تھیم کے ڈیفالٹ فونٹ کے مطابق نظر آنا شروع ہو جائے گی۔
 
راقم

محفلین
سکرین شاٹ

آخری بریکٹ کا مسئلہ تو انٹر نیٹ اکسپلورر کے علاسہ ہر براؤزر میں ہے۔ البتہ جو فانٹ تھیم میں منتخب کریں، اسی میں لکھا جاتا ہے، یہاں آپ کوئی اور فانٹ استعمال کر رہے ہیں، میرے پاس وہ ٹائمس میں ہی نظر آ رہا ہے۔
’عمومی‘ کا غ م و م ی نظر آنا میرے لئے تعجب خیز ہے۔ ذرا سکرین شاٹ سے ظاہر کریں۔

السلام علیکم، استاذِ محترم!
سکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیے، اس میں پیغامات" ی" کا دندانہ بھی موجود نہیں ۔ یہ خامی صرف جمیل نستعلیق میں ہے،علوی میں سب کچھ ٹھیک ہے۔

ScreenShot.jpg
[/IMG]
 
الف عین

لائبریرین
میرا سوال ’غ م و م ی‘ غمومی کے بارے میں تھا، کہ یہ کس فانٹ میں اس طرح نظر آتا ہے، سکرین شاٹ میں جمیل نستعلیق میں‌تو دو نقطوں والی ’ی‘ کے علاوہ اور کوئی چیز واضح نہیں۔
 
راقم

محفلین
"غمومی" جمیل نستعلیق فانٹ میں لکھ نظر آتا ہے۔ تیر کا نشان لگا ہے

السلام علیکم، استاذِ محترم!
سکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیے، اس میں پیغامات" ی" کا دندانہ بھی موجود نہیں ۔ یہ خامی صرف جمیل نستعلیق میں ہے،علوی میں سب کچھ ٹھیک ہے۔

screenshot.jpg
[/img]

میرا سوال ’غ م و م ی‘ غمومی کے بارے میں تھا، کہ یہ کس فانٹ میں اس طرح نظر آتا ہے، سکرین شاٹ میں جمیل نستعلیق میں‌تو دو نقطوں والی ’ی‘ کے علاوہ اور کوئی چیز واضح نہیں۔

السلام علیکم استاذِ محترم!

جب جمیل نستعلیق کو ڈیفالٹ منتخب کیا جاتا ہے تو لفظ "عمومی" کی بجائے "غمومی" لکھا ہوا آتا ہے۔
سکرین شاٹ میں بھی اس کی طرف تیر سے اشارہ کیا گیا ہے دوبارہ دیکھ لیجیے۔ علوی نستعلیق بالکل ٹھیک ہے۔
والسلام
 
الف عین

لائبریرین
سکرین شاٹ تو دستیاب نہیں، لیکن میرا ڈفالٹ تھیم "امیجینیشن کرمسن جمیل نستعلیق" ہے، اس میں "عمومی" درست ہی نظر آتا ہے
 
راقم

محفلین
ڈیفالٹ فانٹ جمیل نستعلیق کر کے دیکھیے" غمومی" واضح نظر آتا ہے

سکرین شاٹ تو دستیاب نہیں، لیکن میرا ڈفالٹ تھیم "امیجینیشن کرمسن جمیل نستعلیق" ہے، اس میں "عمومی" درست ہی نظر آتا ہے

استاذِ محترم !
آپ مختلف فونٹ ٹیسٹ کر کے دیکھیے۔ جب ڈیفالٹ جمیل نستعلیق رکھتے ہیں تو ٹإئٹل میں واضح ہوتا ہے "غمومی"
علوی میں یہ خامی نہیں ہے۔
ایک تو اس سکرین شاٹ نے رات کو بہت مشکل میں ڈالا ۔بڑی مشکل اور دیر کے بعد کامیاب ہوا۔
اگر یہاں کمپیوٹر سے براؤز کرنے کا آپشن شامل ہو جائے تو بہت بہتر ہو گا۔ جس طرح بعض فورمز پر اس کا آئیکن موجود ہوتا ہے۔
 
راقم

محفلین
جناب آپنے یقیناً جمیل نستعلیق کا پرانا ورژن انسٹال کر رکھا ہے۔ نیا والا یہاں سے اتاریں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=20002

السلام علیکم، بھائی عارف کریم صاحب!
آپ نے بجا فرمایا۔ میرے پاس جمیل نستعلیق کا پرانا ورژن تھا جس میں "غمومی" لکھا نظر آ رہا تھا۔ اب میں نے آپ کے دیے گئے لنک سے نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے ۔ میرامسئلہ حل ہو گیا ہے۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
والسلام
 
Top