کیا ایک ہلال چیز ۔۔۔۔ غیر مسلم کے لئے حلال ہے؟

فخرنوید

محفلین
عمران خان نے ہلال پاکستان واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔
1100555820-1.gif
 
راشد احمد

محفلین
کیا ایک ہلال چیز ۔۔۔۔ غیر مسلم کے لئے حلال ہے؟

بھائی فخر یہ عنوان کچھ سمجھ نہیں آرہا

اگر آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہلال پاکستان اور ہلال قائداعظم غیر مسلم کو دینا حلال ہے تو اس بارے میں کسی مولانا سے فتوی لینا پڑے گا۔

ویسے میرے خیال میں یہ حلال بھی ہے اور حرام بھی

اگر یہ کسی ایسے غیر مسلم کو دیا جائے جس نے انسانیت کی ساری عمر خدمت کی جیسے سرگنگارام ہسپتال لاہور کا بانی گنگارام یا مدرٹریسا تو یہ حلال ہے۔ اگر مسلمانوں کی نسل کشی کرنیوالوں کو دیا جائے تو یہ حرام ہے۔
 
arifkarim

معطل
اسوقت شاید ایک ہی بیدار سیاست دان بچا ہے، لیکن اس بیچارے کی ریپوٹیشن بھی اتنی خراب ہے کہ سیاست سے زیادہ لوگ اسکی سماجی زندگی پر نکتہ چینی کرتے رہتے ہیں!
 
راشد احمد

محفلین
اسوقت شاید ایک ہی بیدار سیاست دان بچا ہے، لیکن اس بیچارے کی ریپوٹیشن بھی اتنی خراب ہے کہ سیاست سے زیادہ لوگ اسکی سماجی زندگی پر نکتہ چینی کرتے رہتے ہیں!

وہ عمران خان کے علاوہ اور کون ہوسکتا ہے۔

وہ ایک اچھا اور بااصول انسان ہے لیکن لوگ اسے جمائما خان، سیتاوائٹ کی وجہ سے پسند نہیں کرتے اور دوسری بات یہ ہے کہ شوکت خانم کے بارے میں پروپیگنڈا ہے کہ یہ لوگوں کی امداد کھاجاتا ہے۔ اگر یہ کھاجاتا ہے تو نوازشریف کے اتفاق ہسپتال، شریف میڈیکل کمپلیکس، طاہرالقادری کے منہاج یونیورسٹی کے بارے میں کیا خیال ہے۔

ہمارے ہاں سماجی ورکر کے بارے میں‌یہ تاثر عام ہے کہ وہ سارا چندہ ہڑپ کرجاتا ہے۔ میں نے ابرارالحق، عمران خان کو لوگوں کے منہ سے منگتا یا بھکاری کہتے اکثر سنا ہے۔ ہمیں وہ بات ہی نہیں‌کرنی چاہئے جس کے بارے میں ہمیں پورا یقین نہ ہو۔
 
بلال

باقی میں عمران خان کے بارے میں کچھ خاص نہیں جانتا لیکن شوکت خانم کے بارے میں پروپیگنڈا کرنے والے پتہ نہیں کیوں ایسا کرتے ہیں۔ میں نے کئی لوگوں سے پوچھا ہے اور کئی بار تو قریبی غریب لوگوں سے پوچھا ہے۔ شوکت خانم میں واقعی غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ اور تو اور کئی پٹھان ایسے بھی دیکھے ہیں جو وہاں جاتے ہیں کہتے ہیں یہ ہمارا ہسپتال ہے ہمارے عمران کا ہے ہم کچھ نہیں دیں گے بس ہمارا مفت علاج ہونا چاہئے۔ بلکہ فارم تک پُر کرنا گوارہ نہیں کرتے۔۔۔
 
arifkarim

معطل
چلیں اگر عمران خان کو اقتدار مل بھی گیا تو اسکا حال ذولفقار بھٹو سے مختلف نہ ہوگا۔ جو امریکہ کے انٹرسٹ کے آڑے آئےاسکے ساتھ جو ہوتا ہے، وہ سب کے سامنے ہے!
 
Top