کیا اردو محفل فورم کی یہی ایک ہی تھیم ہے؟

کیا اردو محفل فارم کی یہی ایک ہی تھیم ہے؟اس میں الفاظ چھوٹے چھوٹے نظر آتے ہیں،کیا اور کوئی تھیم ہے؟
اور جب 8 ہندسے کو بریکٹ کے ساتھ لکھے تو سمائیلیز آ جاتی ہیں۔
 
مزید تھیم جلدی ہی شامل کیئے جائیں گے۔ ابھی دوسری مصروفیات اور ترجیحات مہلت نہیں دے رہیں۔ اس کے علاوہ ہم ایک تھیم کی فعالیت سے مطمئن ہونے کے بعد ہی دیگر تھیم شامل کرنے کے حق میں ہیں۔

آپ 8 اور بریکٹ کے درمیان ایک عدد اسپیس شامل کر دیں تو مسئلہ جاتا رہے گا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال اسی تھیم پر گزارا کریں۔ اس کا پوائنٹ سائز آپٹمائز کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ لوگ مختلف قسم کا ڈسپلے اور مختلف ریزولیوشن کا استعمال کرتے ہیں۔ تھیم کو سب کے لیے ایڈجسٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
موبائل تھیم بنانا آسان کام نہیں ہے۔ اس کی اگر کوئی موبائل تھیم منظر عام پر آئی تو اسے یہاں بھی فراہم کر دیا جائے گا۔
 

باسم

محفلین
فورم کے سرورق میں نمایاں مضامین کی تاریخ کا خانہ بہت عرصہ سے اپنی حدود سے تجاوز کررہا ہے
درج ذیل تبدیلی سے درست ہوسکتا ہے
HTML:
.recentNews .leftDate .newsDate {
margin-RIGHT: -45px;
}
مارجن صفر کردیں
.recentNews .leftDate .newsDate {
margin-RIGHT: 0px;
}
 
Top