کیا آپ کی اپنے پیشے کے دوران کبھی بے عزتی ہوئی؟

باباجی

محفلین
😊😊😊😊
ہماری باس کو تو اس بات پر بھی اعتراض ہوتا تھا اگر اپروڈ فونٹ استعمال نہ کیا جائے ۔۔۔
اپرول تو دے دیتیں پر اسطرح
Approved
Seema
The font is New Times Roman
And the colour is black
اور ہمارے پاس کوئی چارہ نہ تھا سوائے یہ ریپلائی لکھنے کے !!!!!
Ma’am
Noted for future compliance

میرا خیال پی تو ہوگی ان کا دل رکھنے کے لئے ۔ :)

بہت اچھا کیا 🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻
اپرووڈ فانٹ سے مجھے لگ رہا ہے کہ آپ ٹیچر تھیں کیا ؟ کیونکہ میرے ایک دوست کی مسز نئی نئی ٹیچر اپائنٹ ہوئیں ایک بڑے اسکول میں اور وہاں کا اپرووڈ فانٹ nt precursive تھا اور میرے دوست نے انہیں کہہ دیا کہ فراز سے کہو وہ تمہیں انسٹال کردے گا ۔ بس جی اس فانٹ کی تلاش نے بڑا ذلیل کیا اس وقت اور مصیبت یہ ہوئی کہ انہیں ایم ایس ورڈ بھی استعمال کرنا نہیں آتا تھا سو ایک مہینہ تک ان کی اسائنمنٹس بنائیں اور انہیں بنی بنائی اسائنمنٹس کی نیو فائل اوپن کرکے کام کرنا بھی سکھایا ۔
 
سیما علی

لائبریرین

ٹیچر تو نہیں تھے مگر ہمارے بینک میں آفیشل اپروڈ فانٹ تھا Times New Roman اور فانٹ کا کلر بلیک تھا ۔۔اور ہمیں عادت ہوگئی تھی Arial Narrow font
استعمال کرنے اور Memorandum جلدی بھیجنا تھا اُنکی ہمیشہ کوشش ہوتی تھی کہ ہماری کوئی غلطی ہو اور اُنکی Sadists مزاج کو تقویت ملے ۔۔لیکن جب وقت پہ مل گیا اور کوئی غلطی بھی نہ تھی تو کچھ ڈھونڈ کے نکالنا تھی اور مزے کی بات جوابی میں نہ فانٹ Times New Roman تھا نہ کلر بلیک تھا ۔۔۔اور ہم ہم چپ بھی رہے کیونکہ باس از نیور رانگ 🤫🤫
 
جاسمن

لائبریرین
بے عزتی نمبر 3:
ہم انتظامی عہدے پہ تھے۔ ایک دن بڑے افسر دورے پہ آئے۔ ہماری توجہ کاغذوں کی بجائے عملی میدان میں زیادہ رہتی ہے سو کاغذ مکمل نہیں ہو پاتے۔ افسر صاحب نے بڑے خوبصورت طنزیہ انداز میں فرمایا۔
"میڈم! ان رجسٹرز پہ اپنے قیمتی آٹوگراف بھی دے دیا کریں"
ہاہاہا:)
ایہہ جیہڑی ہون ڈئی سی، ایہہ بے عزتی سی؟؟؟
 
باباجی

محفلین
ٹیچر تو نہیں تھے مگر ہمارے بینک میں آفیشل اپروڈ فانٹ تھا Times New Roman اور فانٹ کا کلر بلیک تھا ۔۔اور ہمیں عادت ہوگئی تھی Arial Narrow font
استعمال کرنے اور Memorandum جلدی بھیجنا تھا اُنکی ہمیشہ کوشش ہوتی تھی کہ ہماری کوئی غلطی ہو اور اُنکی Sadists مزاج کو تقویت ملے ۔۔لیکن جب وقت پہ مل گیا اور کوئی غلطی بھی نہ تھی تو کچھ ڈھونڈ کے نکالنا تھی اور مزے کی بات جوابی میں نہ فانٹ Times New Roman تھا نہ کلر بلیک تھا ۔۔۔اور ہم ہم چپ بھی رہے کیونکہ باس از نیور رانگ 🤫🤫
فانٹ سے ایک اور واقعہ یاد آگیا میں نے بہت عرصہ ایک لاء فرم میں جاب کی ہے اور اس جاب میں میرا ایک کام وکلاء کے لیے ڈاکومنٹس ٹائپنگ بھی تھا ایک بار ہمارے سینیئر وکیل نے کہا کہ فلاں بندے کے نام کی پٹیشن کا پرنٹ دو میں نے چیک کیا تو نہیں تھا تو وہ بندہ باس کے پاس چلاگیا کہ فراز کے پاس فلاں پٹیشن سیو نہیں ہے کمپیوٹر میں یہ غیر ذمہ داری ہے ۔ باس نے بلالیا اور پوچھا کہ یہ کیا مسئلہ ہے تو میں نے کہا کہ سر ایسی پٹیشن میں نے ٹائپ کی ہوتی تو میرے کمپیوٹر میں لازمی محفوظ ہوتی اتنے میں وہ وکیل کچھ کاغذات لے آیا کہ یہ دیکھیں یہ ہے وہ پٹیشن تو باس نے بڑی بدتمیزی سے میری طرف پھینکی کہ یہ دیکھو کیا ہے میں نے کاغذات اٹھائے اور دیکھتے ہی مسکرا اٹھا تو باس بولا کہ دانت کیوں نکال رہے ہو میں نے کہا سر یہ فانٹ میں استعمال ہی نہیں کرتا اور اتنی اسپیس بھی نہیں دیتا کبھی میں یہیں موجود ہوں آپ میرے سسٹم میں موجود کوئی بھی ڈاکیومنٹ اوپن کرکے دیکھ لیں ۔ باس نے واقعی ایک لڑکے کو بھیجا اور اس نے آکر میری بات کی تصدیق کی تو اتنے میں وکیل خود بول اٹھا کہ ہوسکتا ہے شاید میں نے کورٹ کے پاس کسی سے ٹائپ کروائے ہوں میں چیک کرکے بتاتا ہوں اور وہاں سے بھاگ گیا جبکہ باس نے کہا کہ فراز تمہارے فانٹ اسٹائل نے تمہیں بچالیا ۔ لیکن بعد میں اسی وکیل کی وجہ سے میں نے جاب چھوڑدی تھی
 
Top