کہا لاہور کو جائیں، کہا لاہور کو جاؤ

ایک اہم بات رہ گئی.
یہاں شاید ایسے کچھ لوگ موجود ہوں جو لاہور جانا چاہتے ہوں مگر وہاں کے راستوں سے انجان ہوں.
میں نے اپنے قیام کے دوران uber کی سروس استعمال کی. اور شاندار تجربہ رہا. کرایے بھی کم اور آنے جانے میں بھی کوئی مسئلہ نہیں.
صرف اوبر اپنے سمارٹ فون پر انسٹال کریں. اکاؤنٹ بنائیں. اور استعمال شروع کر دیں.
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت اچھی سیر کرائی آپ نے تابش بھائی!! ہم ان تمام جگہوں پر بارہا گئے ہیں لیکن احباب کی جانب سے پیش کی گئی روداد کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے :)

سب سے پہلے فورٹریس سٹیڈیم گئے۔ جہاں سٹیڈیم کے باہر موجود مارکیٹ میں جیب ہلکی کی۔ اور چند تصاویر لیں
فورٹریس پہنچ کے سیدھا joyland چلے جاتے آپ، جیب ہلکی نہ ہوتی اور لطف اندوزی الگ سے ہو جاتی :p

دو تین جگہوں پر غور و خوض کے بعد شالامار باغ جانے کا قصد کیا۔
شالامار باغ ہماری نانی اماں کے گھر سے پندرہ منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔ :love: یہاں اکثر ہی چہل قدمی کے لیے جانا ہوتا تھا.. اس باغ کے چپے چپے سے واقف ہیں ۔ :daydreaming:

اگلے دن مینارِ پاکستان، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کی طرف روانہ ہوئے۔
مینارِ پاکستان مرمتی کام ہونے کے باعث بند تھا، لہٰذا دور سے دیکھنے پر ہی اکتفا کیا۔
کافی عرصہ سے یہ تعمیراتی کام چل رہا ہے، پتہ نہیں کب ختم ہو گا :arrogant: بادشاہی مسجد کافی حد تک اچھی حالت میں ہے لیکن شاہی قلعہ کا حال اتنا اچھا نہیں ہے.. کافی لاپرواہی برتی جا رہی ہے ان تاریخی اثاثوں کے ساتھ.. :oops:
رنجیت سنگھ کے بنائے ہوئے گوردوارہ تک جانے کا وقت نہ تھا، دور سے ہی ایک تصویر لے لی۔
اگر وقت ہوتا بھی تو آپ کو اندر نہ جانے دیا جاتا :)
اگر کبھی دوبارہ اس گوردوارہ کی طرف چکر لگے اور اندر سے دیکھنے کا تجسس ہو تو واچ مین کی ناک میں دم کر دیجیے گا کہ اندر جانا ہے اور ضرور جانا ہے :p جب آپ زیادہ شور مچائیں گے تو بات اوپر تک پہنچ جائے گی، مینجمنٹ کے اعلیٰ حکام بھی آپ کو منع کریں گے لیکن آپ پھر بھی اپنے ارادے پر ڈٹے رہیے گا :D وہ لوگ تنگ آ کے آپ کا شناختی کارڈ جمع کر لیں گے، آپ کو احتراماً سر پر باندھنے کے لیے ایک رومال دیں گے اور آپ کے ساتھ ایک گائیڈ روانہ کر دیں گے جو اندر سے پورا گردوارہ دکھا کر لائے گا :daydreaming: آپ کو اندر تصاویر بنانے نہیں ہو گی ، لیکن خیر ہے.. آپ گردوارہ کے اس زبردستی کے دورے سے بہت لطف اٹھائیں گے :p اور واپسی پر آپ کا شناختی کارڈ بھی آپ کو مل جائے گا :D

علامہ اقبال کے مقبرہ کی طرف جانے کا راستہ بھی بند تھا، لہٰذا دور سے ہی فاتحہ پڑھی۔
علامہ اقبال کے مقبرے کا راستہ بھی کافی عرصہ سے بند ہے، پتہ نہیں کیوں نہیں اندر جانے دیتے :unsure:

ایک دن میں اتنی ساری جگہیں دیکھ لیں آپ نے.. بہت خوب!! :thumbsup:
آپ کو سب سے اچھی جگہ کونسی لگی؟؟ :)
 
کافی عرصہ سے یہ تعمیراتی کام چل رہا ہے، پتہ نہیں کب ختم ہو گا
تعمیراتی کام بس ایک معقول وجہ ہے
علامہ اقبال کے مقبرے کا راستہ بھی کافی عرصہ سے بند ہے، پتہ نہیں کیوں نہیں اندر جانے دیتے
مجھے پتا ہے کہ کیوں نہیں جانے دیتے ہیں
 

لاریب مرزا

محفلین

arifkarim

معطل
واہ جی واہ۔ خوب سیر کرائی ہے
اگر تو یہ آپ کا پہلا دورہ لاہور تھا تو جنم مبارک ہو اور اگر ایسا نہیں تھا تو پھر سالگرہ مبارک وغیرہ وغیرہ :tongueout:
آپ سمجھے نہیں۔ پا جی خان صاحب کے لاک ڈاؤن سے فرار ہو کر لاہور گئے تھے۔ وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ لاک ڈاؤن کینسل ہو گیا اسلئے اگلے دن ہی واپس
 
Top