کھیل ہی کھیل میں “غیرمنقوط“الفاظ لکھیئے

سیما علی

لائبریرین
انشاء اللّہ خاں انشا کے کچھ اشعار یہ ہیں

ہو عطر سہاگ لگا کر مسرور
آرام محل رکھ اسم دل کا او حور

وہ طور دکھا ہم کو کہ کل ہو معلوم
موسیٰ کا عالم اور وہ لمحہ طور
 

سیما علی

لائبریرین
مرزا دبیر کے کچھ غیر منقوط اشعار

اول سرور دل کو ہو ، اس دم وہ کام کر
ہر اہل دل ہو محو ، وہ مدح امام کر

حاصل صلہ کلام کا دارالسلام کر
کر اس محل کو طور وہ اس دم کلام کر
 

سیما علی

لائبریرین
میر انیس کے ایک مرثیے میں ایک غیر منقوط بند

اس طرح کا والا ہمم ، اس طرح کا سردار
اس طرح کا عالم کا ممد اور مددگار

وہ مصور الہام احد ، محرم اسرار
وہ اصل اصول کرم داور دوار

حاصل ، اگر اِک مردہ دل آگاہ کو مارا
مارا اگر اس کو اسد اللہ کو مارا
 

سید رافع

محفلین
حمد کروں؟ کر سکوں گا؟ ہے وہ علم سے ورا، کلام سے احاطہ ہو سکے گا؟ سہارا دو آگے آو لگام دو اس ہوا میں حل ہوئے کلام کو۔ رک گئے آگے آو مل کر صدا لگاو رُکو رُکو، رُکو اس کلام سے۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
حدِ ادراک سے ماورائے گماں
وہ وریٰ الوریٰ کوئی اُس سا کہاں

وہ عطائے الہ ، سائر لا مکاں
ہادی ، کل وہی مرسلِ مرسلاں

منظر پھلوری
 

سیما علی

لائبریرین
وہ محکوموں کا حامی اور مدد گار
وہ محکوموں کا ہمدم اور روادار

وہ اُمّی اور وہ امّ الکلامی
کرے اللہ سے وہ ہمکلامی

عصا اسلام کا وہ کملی والا
وحی اللہ کی اس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حوالہ
 

سید رافع

محفلین

حمد کروں؟ کر سکوں گا؟ ہے وہ علم سے ورا، کلام سے احاطہ ہو سکے گا؟ سہارا دو آگے آو لگام دو اس ہوا میں حل ہوئے کلام کو۔ رک گئے آگے آو مل کر صدا لگاو رُکو رُکو، رُکو اس کلام سے۔
 
Top