عباس تابش کھلا مہتاب بھی ٹوٹے ہوئے دَر کے حوالے سے

شیزان

لائبریرین
کھلا مہتاب بھی ٹوٹے ہوئے در کے حوالے سے
سمجھتا ہوں میں اشیاء کو فقط گھر کے حوالے سے

مرے مایوس ہونے سے ذرا پہلے ہی لوٹ آنا
کہ میں بھی سوچتا ہوں اب مقدر کے حوالے سے

اگر سوچا کبھی میں نے تری قامت نگاری کا
حوالہ مختلف دوں گا صنوبر کے حوالے سے

کہ تجھ پر ختم تھا روئے سخن اپنی طرف کرنا
بتا کیا گفتگو کرتے گلِ تر کے حوالے سے

کئی چہرے بدل کر میں پہنچ پایا ہوں تیرے تک
مجھے پہچان میرے دیدہء تر کے حوالے سے

دلِ برباد اتنا بھی گیا گذرا نہیں تابش
یہ بستی جانی جاتی ہے اِسی گھر کے حوالے سے

عباس تابش
 

Asad76

محفلین
کئی چہرے بدل کر میں پہنچ پایا ہوں تیرے تک
مجھے پہچان میرے دیدہء تر کے حوالے سے

دلِ برباد اتنا بھی گیا گذرا نہیں تابش
یہ بستی جانی جاتی ہے اِسی گھر کے حوالے سے

Bohat khoob، kaya kena
 
Top